Monday, 13 March 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 13 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  13 ؍مارچ  2017
وقت : صبح  8-40 سے  8-45
 گواکے وَزیراعلیٰ کے طورپرمرکزی وَزیردِفاع منوہرپاریکرکوگورنرمرودولاسنہانے منتخب کرلیاہے۔اُنہیں اندرون پندرہ یوم اکثریت ثابت کرنے کاحکم گورنرنے دیا۔اس سے قبل بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیجسلیٹیو بورڈ کے گروپ رہنماکے عہدہ پرمنوہرپاریکرکومنتخب کیاگیا۔مہاراشٹر گومتک پارٹی اور گوا فارورڈ پارٹی نے اگر منوہرپاریکروَزیراعلیٰ بنتے ہیں توبھارتیہ جنتاپارٹی کی حمایت کرنے کارول اختیارکیاتھا۔ان دونوں پارٹیوں کے دودو اراکین قانون سازاسمبلی انتخابات میںکامیاب ہوئے ہیں۔پاریکرنے کل گورنرسنہا سے ملاقات کی اور دوآزاداراکین اسمبلی سمت 21؍اراکین اسمبلی ریاست میںحکومت قائم کرنے کے لئے حمایت کررہے ہیںایسامکتوب پیش کیا۔اس کی اطلاع گورنرکے سیکریٹری روپیش کمارٹھاکرنے جاری کردہ بیان میںدی۔ اسی بیچ اسمبلی میں18؍اراکین والی کانگریس پارٹی کے لیجسلیٹیو بورڈ کے گروپ رہنماکے طورپرچندرکانت کوڑیکر کومنتخب کرلیاگیاہے۔
***************************
 وَیراعظم نریندرمودی نے اترپردیش ،اتراکھنڈ،منی پور،گوااورپنجاب کے عوام کویقین دلایا ہے کہ بی جے پی ان کی فلاح وبہبود کے لئے ہرممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے یہ بات نئی دلّی میں بی جے پی صدردفتر میںپارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مودی نے کہا کہ جمہوریت میںچنائو نتیجے عوام کافیصلہ ہوتے ہیںاورسرکاراکثریت سے بنائی جاتی ہے اوریہ سبھی کی رائے سے کام کرتی ہے۔ مودی نے یقین دلایا کہ سرکارکسی بھیدبھائو کے بغیر کام کرے گی۔چاہے انہوں نے بی جے پی کوووٹ دیاہونہ دیا ہو۔وَزیراعظم نے کہا کہ انتخابی نتائج نئے بھارت کی بنیاد ہے۔ جس میں65؍فیصد افراد35سال سے کم عمرکے ہیں۔ مودی نے کہا کہ بی جے پی اپنی زبردست کامیابی کوانکساری کے ساتھ قبول کرتی ہے اوراسے عوام کی خدمت کاموقع سمجھتی ہے۔ وَزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی غلط منشا کے ساتھ کوئی بھی کام نہیں کرے گی اور تمام کام پوری ذمہ داری کے ساتھ کئے جائیںگے۔
***************************
 مئی 2019 میںلوک سبھا اورنومبر2019 میںاسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔اِن دونوں انتخابات کووقت واحد میں لینے پروَزیر اعظم نریندرمودی غورکررہے ہیں۔اس کی وجہہ سے قانون سازاسمبلی کے انتخابات چھ مہینے قبل ہوںگے۔اس کی اطلاع وَزیرمحصول چندرکانت پاٹل نے دی۔وہ کل کولہاپورضلع کے گارگوٹی میںبھارتیہ جنتاپارٹی کے ورکرس کی کانفرنس سے مخاطب تھے۔لوک سبھا، اسمبلی انتخابات کامقابلہ کرنے کی تیاری گرام پنچایت انتخابات سے ہی شروع کردیںایسی اپیل اُنہوں نے اس موقع پرورکرس سے کی۔
***************************
 نکسلائیٹ کوجڑسے ختم کرنے کے لئے حکومت پابندہیں۔یہ بات مرکزی وَزیرداخلہ راجناتھ سنہا نے کہی۔نکسلائیٹ کی کاروائیوں کے تناسب میں کمی آئی ہے اس کی وضاحت اُنہوں نے کی۔وہ کل چھتیس گڑھ کے رائے پورمیںمخاطب تھے۔اُنہوںنے کہا کہ نکسلائیٹ زدہ ریاستوں کو اس مسئلے سے نجات دلانے کے لئے حکومت حتی الامکان کوشش کررہی ہے۔رائے پورمیںمرکزی ریزروپولس فورس کے زخمی فوجیوںسے ملاقات کرکے وزیرداخلہ نے نکسلائیٹ کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی یقین دہائی کرائی۔
***************************
 لاتورمیںسماجی انصاف بھون کے احاطے میںپچھڑے ہوئے نوجوانوں کے لئے رِیاست کاپہلاہنرمندی ترقیاتی مرکزشروع کرنے کااعلان ہنرمندی ترقیاتی وَزیرسنبھاجی پاٹل نیلنگیکر نے کیاہے۔لاتورمیںقائم کئے گئے ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکرسماجی انصاف بھون کے عمارت کاافتتاح سماجی انصاف مملکتی وَزیردلیپ کامبڑے ،رابطہ وَزیرسنبھاجی پاٹل نیلنگیکر ،رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سنیل گائیکواڑکی موجودگی میںعمل میںآیا۔اس موقع پروہ مخاطب تھے۔
 مملکتی وَزیردلیپ کامبڑے نے اس مرکزکے لئے سماجی انصاف شعبے کی جانب سے اراضی فراہم کرنے کی بات کہی۔ریاست کی حکومت پچھڑے ہوئے طبقوں کے مفاد کے کام کریںگی۔ترقی کے کاموں میںکوئی بھی کسی قسم کی مخالفت نہ کریں۔ایسی اپیل اُنہوں نے اس موقع پرکی۔ لاتور میںگورنمنٹ میڈیکل کالج اورجنرل ہاسپٹل کے آنکھوں کے شعبے کی نئی عمارت کوعوام کے نا م موسوم کرنے کی تقریب رابطہ وَزیرپاٹل کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
***************************
 آج تمام ملک میںرنگوں کاتہوارہولی روایتی اندازاورجوش وخروش سے منایاجارہاہے۔کل شام روایتی اندازمیںہولی جلائی گئی ۔وزیر اعظم نریندرمودی ،گورنرسی ودھیاساگررائونے ہولی کے سلسلے میںعوام کومبارکبادپیش کی ہے۔
 صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی اورنائب صدرجمہوریہ حامدانصاری نے ملک کی عوام کوہولی کی مبارکبادپیش کی۔
***************************

No comments:

Post a Comment