Thursday, 9 March 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 09 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۹  ؍مارچ  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 کے خلافPrashant Paricharak فو جیوں کی بیویوںکے تعلق سے متنا زعہ بیان دینے والے رکن اسمبلی
  کا روائی کرنے اور
 کسانوں کے قر ضہ جات معاف کرنے کے مطالبے پر حزب اختلاف کی جانب سے زور دار نعرے بازی کے با عث کل اسمبلی کے دو نوں ایوانوں میں کام کاج نہیں ہو سکا۔ رکن اسمبلیParicharak کے متنا زعہ بیان پر کل بھی قا نون ساز کونسل میں سخت ردّ عمل دیکھنے میں آ یا۔ ایوان کی کار وائی کے آ غاز سے قبل کل اِسپیکر ،وزیر اعلیٰ اور قائدین ایوان کا اجلاس ہوا جس میں قائد ِ ایوان چندر کانت پاٹل نے کہا کہ اِس ضمن میں ایوان کی ایک 7؍رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے ۔رواں اجلاس کے اختتام سے قبل یہ کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کر ے اور تب تک Paricharak کو ایوان سے معطّل کیا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ Paricharak کو بھی اِس معاملے میں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جا نا چا ہیے۔ تاہم اِس طرح کی کمیٹی بنا ئے جانے کی حزب اخلاف نے شدید مخالفت کی۔ راشٹر وادی کانگریس کے سنیل تٹکرے اور کانگریس کے بھائی جگتاپ نے انتباہ دیا کہParicharak کو بر طرف کیئے جانے تک ایوان کی کار وائی نہیںہو سکے گی۔ اراکین حزب اختلاف کی زور دار نعرے بازی کے بعد ایوان کی کار وائی ابتداء میں15؍ منٹ کے لیے اور پھر دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
***************************
 کسانوں کے قرضہ جات کی معا فی کے مطالبے پر حزب اختلاف کی جانب سے نعرے بازی کے با عث کل قا نون ساز کونسل کی کار وائی ملتوی کر نا پڑی ۔کانگریس اور  راشٹر وادی کانگریس کے ارکان کے ساتھ ہی شیو سینا کے ار کان اسمبلی نے بھی یہ مطالبہ کیا۔ ایوان کی کار وائی کے آ غاز میں ہی قائد حزب اختلاف رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے کسا نوں کے قر ضہ جات معاف کر نے کے سلسلے میں تحریک اِلتواء پیش کی۔ جس کے جواب میں وزیر زراعت پانڈو رنگ پھونڈکر نے کہا کہ کسا نوں کو اِس قابل بنا کر پھر اُن کے قر ضہ معاف کیئے جائیں گے۔ اِس جواب سے غیر مطمئن حزب اختلاف نے ہنگا مہ آ رائی شروع کر دی جس کے بعد  اسپیکر ہری بھائو با گڑے نے اسمبلی کی کار وائی ابتداء میں15؍ منٹ پھر وقفہ سوالات تک اور بعد میں دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔
***************************
 ممبئی کے میئر کے عہدے کے لیے شیو سینا کے وشو ناتھ مہاڈیشور اور نائب میئر کے عہدے پر شیو سنا کی ہی ہیما نگی ورڑیکر منتخب ہوئے ہیں۔ BJP کے تمام کار پو ریٹرز نے مہا ڈیشور کے حق میں ووٹ ڈالے ۔ اِسلیے اُنھیں 171؍ ووٹ ملے۔ مہا راشٹر نو نِر مان سینا کے 7؍ کار پو ریٹرز رائے دہی میں شریک نہیں ہوئے۔
 شو لا پور کے میئر کے عہدے پر بی جے پی کی شو بھا بن شیٹی کا انتخاب عمل میں آیا۔ اُنھوں نے شیو سینا کے کومود انکا رام کو 28؍ ووٹوں سے شکست دی۔بن شیٹی کو49؍ ووٹ ملے جبکہ شیو سینا امید وار کو21؍ اور کانگریس امید وار پرِیا مانے کو18؍ ووٹ ملے۔ اِس انتخا ب میں MIM کے
9؍ BSP کے4؍ اور CPIM کا ایک کار پوریٹر غیر جانبدار  رہے۔
***************************
 سابق وزیر محصول ایکناتھ کھڑ سے کے خلاف اراضی بد عنوا نی معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے محکمۂ اِنسداد رشوت ستانی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ریاستی حکو مت کی جانب سے کل ممبئی عدالت عالیہ کو دی گئی۔ بھوسری صنعتی علاقے میں ایکناتھ کھڑ سے کی جانب سے وزیر محصول رہتے ہوئے MIDC کی زمین نہا یت کم قیمت پر خرید نے کے الزام پر کل عدالت عالیہ میں سما عت ہوئی۔ دوران سما عت عدالت نے محکمۂ اِنسداد رشوت ستانی کو حکم دیا کہ ایکناتھ کھڑ سے کے خلاف مقد مہ درج کیا جائے۔
***************************
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ رحم ما در میں لڑکیوں کے قتل کے واقعات کو روکنے کے لیے ریاستی حکو مت سخت اِقدا مات کر رہی ہے۔ کل عالمی یومِ خواتین کی منا سبت سے بہبود ِ اطفال و خواتین محکمے کی جانب سے ممبئی میں منعقدہ ایک پرو گرام سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ریاستی حکو مت خواتین کو مر کزی موضوع بنا کر مختلف اِسکیموں پر عمل کر رہی ہے۔ اِس موقع پر عمدہ کا ر کر دگی پیش کرنے والی آنگن واڑی ور کروں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے۔
***************************
 عالمی یوم خواتین کی منا سبت سے کل مختلف پروگرام منعقد کیئے گئے۔ اورنگ آبادمیں ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں مرد  و خواتین مسا وات ریلی نکا لی گئی۔ مہاتما گاندھی مِشن کی جانب سے مختلف میدانوں میں کار ہائے نما یاں انجام دینے والی خواتین میں ایوارڈز تقسیم کیئے گئے۔ اِن میں مصنفہ تسلیم پٹیل،نثر نگار للتا پوار،تعلیم کے میدان میں ویجنتی مِساڑ، صنعتی میدان میں دیپا لی جا دّھو،پولس محکمے کی اہلکار سادھنا اڑھو اور کھیلوں کے شعبے میں امرین شیخ شامل ہیں۔
***************************
 بیڑ ضلع میں خواتین کی جانب سے شراب بندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ کل یوم خواتین کے موقع پر ضلع بھر کی خواتین نے شراب پر پا بندی عائد کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے ضلع کلکٹر دفتر پر ایک جلوس نکا لا۔
***************************
 اورنگ آباد ضلع کے تمام تعلقوں میں آئندہ14؍ تاریخ کو پنچا یت سمیتوں کے چیئر مین اور ڈِپٹی چیئر مین کے عہدے کے لیے انتخاب ہوں گے۔ اِس سلسلے میں ریاستی انتخا بی کمیشن نے ایک حکم نا مے کے ذریعے یہ انتخا با ت منعقد کرنے کی ہدا یت کی ہے۔
***************************

No comments:

Post a Comment