Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 02.05.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 02 May 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲؍مئی ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
نوجوانوں کے خوابوں کے جدید مہاراشٹر کی تعمیر کے لیے رِیاستی حکومت سبھی ممکنہ اِقدامات کرے گی۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ دیویندر فرنویس نے کہی ہے۔ وہ کل ممبئی میں ٹرانسفارم یعنی بدلتا مہاراشٹر کے تحت منعقدہ ایک پروگرام سے مخاطب تھے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ رِیاست کی مکمل ترقی ہونے تک بدلتا مہاراشٹر پروگرام جاری رہے گا۔ اس پروگرام میں تقریباً 6/ لاکھ نوجوان شریک ہیں۔ نوجوانوں نے رِیاست کی ترقی کے لیے تقریباً دو ہزار تین سو پروجیکٹس پیش کیے ہیں جس میں سے چنندہ 11/ پروجیکٹس کل پیش کیے گئے۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ اِس پروگرام کے نفاذ کے لیے علیحدہ دستے تشکیل کیے جائیں گے۔ ایک مخصوص کمیٹی نوجوانوں کے ذریعے پیش کردہ پروجیکٹس کا جائزہ لے گی اور ان پر عمل درآمد کے لیے اپنی سفارِشات پیش کرے گی۔
اِسی بیچ کل کولہا پور میں 303/ فٹ اونچے ترنگے جھنڈے کا پول بھی وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں عوام کے لیے وقف کیا گیا۔ ملک کے دوسرے سب سے اونچے اور رِیاست کے سب سے اونچے ترنگے جھنڈے پر کل لہرائے گئے پرچم پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھول نچھاور کیے گئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جدید‘ ترقی یافتہ اور مستحکم مہاراشٹر کی تعمیر کے لیے عوام کا تعاون ضروری ہے۔ یہ بات گورنر سی وِدّیا ساگر رائو نے کہی ہے۔ کل 57/ویں یومِ مہاراشٹر کے موقع پر ان کے ہاتھوں ممبئی کے شیواجی میدان پر پرچم کشائی عمل میں آئی۔ اِس موقع پر بین الاقوامی یومِ مزدور کی مناسبت سے انھوں نے سبھی مزدوروں اور محنت کشوں کے لیے نیک خواہشات کا اِظہار بھی کیا۔ اسی طرح متحدہ مہاراشٹر کے قیام کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کو بھی گورنر نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر فرنویس نے بھی اِن شہیدوں کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
صنعتکاروں کے مفاد میں لیبر قوانین میں تبدیلی کرکے مرکزی اور رِیاستی حکومت محنت کشوں کو تباہ کررہی ہے۔ کانگریس کی رِیاستی اِکائی کے صدر اشوک چوہان نے حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ کل یومِ مہاراشٹر کی مناسبت سے چوہان نے ممبئی میں شہداء کی یادگارپر گلہائے عقیدت نذر کیے اس کے بعد تلک بھون میں پرچم کشائی کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کی پالیسیوں کے سبب رِیاست میں صنعتکاری میں زبردست اضافہ ہوا تھا، جس کے سبب زیادہ کام بھی دستیاب تھے۔ لیکن موجودہ حکومت مزدوروںکی مخالف ہے۔ اُنھوں نے حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس مزدوروں کے حقوق کے لیے رِیاست میں زبردست تحریک چھیڑے گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کسانوں کی خود کُشیاں روکنے کے لیے ان کے قرضۂ جات کی معافی ضروری ہے۔ اِس کے لیے اسمبلی کا خصوصی اِجلاس طلب کیے جانے کی مانگ حزبِ اختلاف جماعتیں کررہی ہیں۔ اِس ضمن میں حزبِ اختلاف جماعتوں کا ایک وفد آج گورنر سی وِدّیا ساگر رائو سے ملاقات کرے گا۔ یہ بات اسمبلی میں حزبِ اِختلاف رہنما رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے کہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اِمدادی گیس سلینڈر کی قیمت میں ایک روپیہ 87/ پیسے اور کیروسین کی قیمت میں 26/ پیسے فی لیٹر کے اضافہ کا فیصلہ تیل کمپنیوں نے کیا ہے۔ جبکہ غیر امدادی گیس سلینڈر کی قیمت میں 92/ رُوپئے کی کمی کی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کل 57/ ویں یومِ مہاراشٹر کے موقع پر مراٹھواڑہ بھر میں پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ مختلف پروگرامس منعقد کیے گئے۔ اورنگ آباد ضلعے کے رابطہ وزیر رام داس کدم کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔ اِس موقع پر اپنی مخاطبت میں کدم نے کہا کہ مہاراشٹر کی تقسیم نہ کرتے ہوئے کرناٹک کے مراٹھی علاقے کو بھی مہاراشٹر میں شامل کرنے کے لیے اِقدامات کرنے چاہیے۔
جالنہ میں رابطہ وزیر ببن رائو لونیکر کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔ پرچم کشائی کے بعد اپنی مخاطبت میں لونیکر نے کہا کہ ضلع میں جالنہ‘ پرتور اور منٹھا تعلقوں کے 176/ قصبات کو گرِڈ کے ذریعہ پانی فراہم کرنے کے لیے 234/ کروڑ رُوپئے کے پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔ آئندہ اس طرز پر رِیاست کے سبھی دُور دراز مقامات کو صاف ستھرا پانی فراہم کیا جائے گا۔ یہ بات بھی جناب لونیکر نے کہی۔
بیڑ میں پولس پریڈ گرائونڈ پر رابطہ وزیر پنکجا منڈے کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔ منڈے نے کہا کہ بیڑ محنت کشوں کے ضلع کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ عام لوگوں اورکسانوں کی خوشحالی کے لیے اقدامات کرے گی۔
لاتور میں رابطہ وزیر سنبھاجی پاٹل نلنگیکر کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔ اُنھوں نے اس موقع پر کسانوں سے اپیل کی کہ وہ زِراعت کو ترقی دیکر اپنی زِندگیاں خوشحال بنائیں۔
عثمان آباد میں رابطہ وزیر دیواکر رائوتے کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔ رائوتے نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ اِس خریف موسم سے زرعی پیداوار میں اضافہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔
پربھنی ضلع کلکٹر پی۔ شیوشنکر نے پرچم کشائی کی۔
ہنگولی میں ضلع کے رابطہ وزیر دِلیپ کامبلے کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔ ناندیڑ میں رابطہ وزیر ارجن کھوتکر کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی۔

No comments:
Post a Comment