Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 26 May 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍مئی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date: 26 May 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍مئی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کو لے جا نے والاہیلی کا پٹر کل نیلنگا سے قریب حادثے کا شکا رہو گیا۔ تا ہم اِس حادثے میں وزیر اعلیٰ سمیت تمام افراد محفوظ رہے۔اپنے لاتور دورے کے اختتام کے بعد وزیر اعلیٰ ممبئی کے لیے روانہ ہو رہے تھے کہ نیلنگا سے قریب پر واز شروع کرنے کے فوری بعد ہیلی کاپٹرہیلی پیڈ پر ہی گر پڑا۔ حادثے کے بعد دیویندر پھڑ نویس نے خود بیان جا ری کیا کہ وہ اور اُن کے معا ونین پوری طرح محفوظ ہیں۔ ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ فنی خرا بی کے با عث یہ حادثہ رو نما ہوا۔ حادثے کا شکار ہیلی کا پٹر کا ایک حصہ رہائشی علا قے میں مو جود ایک مکان پر گر پڑا جِس سے وہاں رہائش پذیر 7؍ افراد معمو لی طور پر زخمی ہوئے۔
اِس سے قبل وزیر اعلیٰ نے کل صبح بھارتیہ جنتا پارٹی کی شیوار سنواد سبھا مہم کا آغاز کیا ۔اِس موقع پر اُنھوں نے کہا کہ ریاست میں پینے کے پا نی کا مسئلہ حل کر نے کے لیے اقدا مات ضروری ہیں۔ رابطہ وزیر سمبھا جی پاٹل نیلنگیکر اور رکن پار لیمنٹ سنیل گائیکواڑ بھی اِس موقع پر مو جود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے ہل گرا دیہات میں تر قیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد مقا می با شندوں سے گفتگو کی اور ہل گرا دیہات کو گود لینے کا اعلان کیا۔
****************************
بی جے پی کے5؍ روزہ شیوار سنواد سبھا مہم کے تحت کل ریاست بھر میں مختلف پرو گرام منعقد کئے گئے۔ بی جے پی کے مرکز و ریاستی وزراء اراکین پارلیمان و اسمبلی اور تمام عوامی نمائندے اِس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پارٹی کے ریاستی صدر رائو صاحب دانوے نے دھو لیہ تعلقے کے مانڈڑ گائوں میں کسا نوں سے گفت و شنید کی۔
اِس موقع پر ریاستی وزیر ڈاکٹر سبھاش بھامرے اور روز گار ضما نت کے وزیر جئے کمار راول بھی مو جود تھے۔ جالنہ ضلع کے رابطہ وزیر ببن رائو لو نیکر نے منٹھا تعلقے میں کسا نوں سے بات چیت کی اور تمام عہدیداران و افسران کو تر غیب دی کہ حکو مت کی اِسکیمیں راست طور پر کسا نوں تک پہنچا نے کے لیے پہل کریں۔
****************************
بی جے پی کے نائب صدر و ِنئے سہستر بُدّھے نے کہا ہے کہ انتخا بات سے قبل کیئے گئے تمام وعدے بی جے پی حکو مت نے پو رے کئے ہیں۔ مرکزی حکو مت کو آج 3؍ برس مکمل ہو رہے ہیں اِس منا سبت سے کل ممبئی میں منعقدہ ایک اطلا عی کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اِن تین سالوں میں مالی بد عنوا نیوں کو روکنے کے لیے e-governanceکی مدد لی گئی۔ میک اِن اِنڈیا کے سبب روز گار کے موا قع فراہم کئے گئے۔ اورغریبی دور کر نے اور خواتین کو مستحکم بنا نے کے لیے بھی اِس سر کار نے اقدا مات کئے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ حکو مت کی تعلیمی پا لیسی پر بھی عنقریب عمل در آ مد کیا جائے گا۔
****************************
کانگریس نے کہا ہے کہ 3؍ برس مکمل ہونے پر اپنی کار کر دگی سے متعلق حکو مت عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ کانگریس تر جمان آنند شر ما نے کل نئی دہلی میں صحیفہ نگا روں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اِس حکو مت نے گذشتہ 3؍ برسوں میں کوئی کام نہیں کیا اور صرف تر قی کے جھوٹے دعوے کئے ہیں اور مو دی کی شخصی تشہیر کے لیے مرکزی حکو مت کے فنڈ سے1500؍ کروڑ روپئے بر باد کئے جا چکے ہیں۔ اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ GDPاور نو جوانوں کو روز گار کی فراہمی کی تفصیلات جاری کی جائیں اور قو می معیشت پر حکو مت قر طا س ابیض جا ری کرے۔
****************************
وزیر اعظم نریندر مودی پر سوں اتوار کو آکاشوانی پر من کی بات پرو گرام میں قوم سے خطاب کریں گے۔ یہ اِس سلسلے کا 32؍ واں پرو گرام ہو گا۔ آکاشوانی اور دور درشن کے تمام چینلوں پر اتوار کی صبح11؍ بجے یہ پرو گرام نشر کیا جائیگا۔
دریں اثناء آج نئی دہلی میںصدر جمہوریہ پر نب مکھر جی اِس خصوص میں شائع کر دہ ایک کتاب ’’من کی بات ‘‘ کا اجراء کریں گے۔
****************************
پنویل،بھونڈی ،نظام پور اور مالیگائوں میونسپل کار پو ریشنوں کے لیے آج ووٹوں کی گنتی عمل میں آئے گی۔ اِن کار پو ریشنوں کے لیے پر سوں ووٹ ڈالے گئے تھے۔ پنویل میونسپل کار پو ریشن کے یہ پہلے انتخا بات ہیں۔ وہاں55؍ فیصد رائے دہی عمل میں آئی۔ اِس کے علا وہ لاتور ضلع کے رینا پور میونسپلٹی کے عام انتخا ب اور اَوسا نگر پریشد کے ضمنی انتخا ب کے لیے بھی آج ووٹوں کی گنتی ہو گی۔ اب سے کچھ دیر بعد10؍ بجے ووٹوں کی گنتی کا
آغاز ہو گا۔
****************************
جالنہ ضلع کے سیو لی میں اپریل2008 میں ہوئے فر قہ وا رانہ فساد میں 21؍ افراد کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔29؍ مئی کو اُنھیں سزا سنائی جائیگی۔ ایک پان کی دکان پر گا نے لگائے جانے کے تنازعے پر یہ فساد بھڑک اٹھا تھا۔ جِس میں بلی رام جا دھو اور سنتوش گوڑ کر ہلاک ہو گئے تھے۔ اِس معاملے میں33؍ افراد کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی تھی جِس میں سے21؍ افراد کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔
****************************
No comments:
Post a Comment