Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 29 May 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍مئی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date: 29 May 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ؍مئی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
عوام کے وسیع تر مفاد ات کے لیے حکو مت کے کام پر تعمیری تنقید کر نا مضبوط اور بیدار جمہو ریت کی علا مت ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بات کہی۔ مودی آکاشوانی سے کل نشر ہوئے من کی بات پرو گرام کی32؍ ویں قسط میں عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکو مت5؍ جون کو ما حو لیات کے عالمی دن کے موقع پر ریاستوں کی مدد سے کچرے کے نِپٹا رے کے لیے ایک بڑی مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔ اِس مہم کے تحت سو کھے اور گیلے کچرے کو الگ الگ کر کے اُنھیں دو با رہ قابل استعمال بنا نے کے مقصد سے شہروں میں نئے کوڑے دان دستیاب کر وائے جائیں گے۔ ممبئی کے ورسوا ساحل سمندر کو صاف کرنے کی مہم کی قیادت کرنے والے افروز شاہ کی بھی وزیر اعظم نے ستائش کی۔
اِس دوران وزیر اعظم مودی نے رمضان المبا رک کے مقدّس مہینے کی شروعات پر سبھی کو مبا رکباد پیش کی۔ مودی نے مجا ہد آ زا دی ویر سا ور کر کی جینتی پر اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا اور اُنکے ذریعے پیش کی گئی قر با نی کو یاد رکھنے کی اپیل کی۔
****************************
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہاہیکہ معاشرہ میں پھیلی پسماندگی کو دور کرتے ہوئے مجا ہد آزا دی ویر سا ور کرکے خیا لات والا سماج بنا نے کے لیے سبھی کو کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ سا ور کر کی جینتی کے موقع پر کل اُنکے نا سک ضلع میں واقع آبائی گائوں بھّگور میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ اظہار خیال کررہے تھے۔ ادب کے شعبے میں سا ور کر کے ذریعے کئے گئے کاموں کی جانب توجہ مبذول کر وا تے ہوئے پھڑ نویس نے کہا کہ اُنھوں نے مراٹھی زبان کے لیے کا فی کام کیا۔
اِس بیچ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسا نوں کی ایک جون سے مجوزہ ہڑ تال کو روکنے کے لیے کوششیں جا رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ زراعت کے وزیر پانڈو رنگ پھُنڈکر نے احتجا ج کر رہے کسا نوں کو بات چیت کے لیے بلا یاہے۔ پھڑ نویس نے کہاہیکہ ممبئی-ناگپور سمرُدّھی قومی شاہراہ کی بدو لت مراٹھواڑہ شمالی مہا راشٹر اور وِدربھ کو کا فی فائدہ پہنچے گا۔
****************************
CBSEکے بارہویں جماعت کے امتحا نات کے نتیجوں کا کل اعلان کیا گیا۔ اِسکے مطابق82؍ فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔ نوئیڈا کی رہنے والی رکشا گوپال نے ملک بھر میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ICSE کے با رہویں جماعت کے امتحا نات کے نتائج کا اعلان کل دو پہر3؍ بجے کیا جائیگا۔
دریں اثناء ریاستی تعلیمی بورڈ با رہویں جماعت کے نتیجوں کی تاریخ کا آج اعلان کر سکتا ہے۔
****************************
ناندیڑ ضلع میں اردھا پور تا بسمت راستے پر جیپ اور ٹرک کے در میان پیش آئے حادثے میں5؍ افراد ہلا ک ہو گئے اور7؍ افراد زخمی ہو گئے ۔ یہ حا دثہ کل رات اُس وقت پیش آیا جب جیپ راستے کے کنا رے کھڑے ٹر ک کو پیچھے سے جا ٹکرائی ۔
****************************
بھارتی فوج کے سر براہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کو جمو ں و کشمیر میں بد دیانتی پر مبنی جنگ کا سامنا ہے جسے لڑ نے کے لیے نت نئے طریقے اپنا نے کی ضرورت ہے ۔جموں و کشمیر میں فوج کو در پیش چیلنجوں کے بارے میں بولتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اگر مظا ہرین پتھرائو کی بجائے فوج پر گولی چلاتے تو اُن سے نمٹنا زیادہ آسان ہوتا۔ راوت نے فوج کے ایک افسر میجر لیتل گو گوئی کے ذریعے ایک کشمیری نو جوان کو پتھرائو سے بچنے کے لیے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر نے کا دفاع کیا۔ راوت نے کہا کہ اگر چہ اِس واقعے کی کورٹ آف انکوائری نے اپنی چھان بین مکمل کر رلی ہے اور میجر گوگوئی کو ایوارڈ دینے کا مقصد فوج کے نو جوان افسروں کی حوصلہ افزائی کر نا ہے۔
****************************
بہار میں شدید ژالہ باری اور طو فان میں کم از کم 27؍ افراد کی موت ہو گئی اور 2؍ درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔
سب سے زیادہ افراد مغربی چمپا رن ضلع میں ہلاک ہو ئے ہیں۔ ریاست کے مختلف حصوں میں در ختوں کے جڑ سے اُکھڑ جانے اور بجلی کے تا روں کو ہوئے نقصا ن کی وجہ سے ریل اور سڑک آمد و رفت بُری طرح متا ثر ہوئی ہے۔
****************************
لاتور ضلع کے نلنگا تعلقے میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے ہیلی کاپٹر کو پیش آئے حادثے کے مقام کا لاتور کے رابطہ وزیر سمبھا جی پاٹِل نِلنگیکر نے کل دورہ کیا۔نِلنگیکر نے کہا کہ حادثے کے دوران نقصا نات اُٹھا نے والے افراد کو نقصان بھر پائی دینے کے مقصد سے ضلع انتظا میہ نے رپورٹ تیار کر لی ہے اور اِ س بارے میں جلد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔
واضح ہو کہ وزیر اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آئے حادثے کے دوران ایک مکان اور ایک مال ڈھونے والے ٹرک کو نقصان پہنچا تھا۔
****************************
بدلتے وقت کے ساتھ کسانوں کو سہا را دینے کی ذمہ داری زرعی یو نیور سٹیوں کی ہے۔ زراعت اور پھل اُگا نے کے مملکتی وزیر سدا بھائو کھوت نے
یہ بات کہی۔ کھوت پر بھنی کی وسنت رائو نائک زرعی یو نیور سٹی میں منعقدہ سائنسداں تر بیتی پروگرام میں بو ل رہے تھے۔ تقریب میں یو نیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر بی۔ و ینکٹیشور لو سمیت دیگر سر کر دہ شخصیات بھی مو جود تھیں۔
****************************
مہا رانا پر تاپ کی جینتی کل جوش و خروش سے منائی گئی۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ممبئی میں اپنی سر کا ری رہائش گاہ میں مہا رانا پر تا پ کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیئے۔ مراٹھواڑہ میں اورنگ آ باد ،پیٹھن اور لاتور سمیت سبھی مقا مات پر مہا رانا پر تاپ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
****************************
No comments:
Post a Comment