Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 20 September 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰ ؍ ستمبر .۲۰۱۷ء
قرض معا فی کی رقم کسا نوں کے کھا توں میں15؍ اکتو بر سے منتقل کی جائے گی۔ یہ بات ریاست کے وزیر زراعت پانڈو رنگ پھُنڈ کر نے کہی ہے۔ کل ممبئی میں اِس ضمن میں منعقدہ ایک میٹنگ کے بعد PTI کے نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے اُنہوں نے یہ بات کہی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حکو مت چا ہتی ہے کہ قر ض معا فی کی رقو مات دیوالی سے پہلے پہلے کسا نوں کے حوالے کر دی جائے ۔
****************************
بد نام زما نہ غنڈہ دائود ابراہیم کے چھو ٹے بھائی اقبال کا سکر سمیت تین ملزمین کو تھا نہ کی عدالت نے کل 8؍ دنوں تک پولس حراست میں رکھنے کے احکا مات دیئے ہیں۔ تھا نہ کے ایک تعمیرا تی کانٹریکٹر کی شکا یت پر پولس نے گذشتہ پیر کو کاسکر سمیت دیگر 3؍لو گوں کو گرفتار کیا تھا۔ جین نامی کانٹریکٹر نے2013 میں تھا نہ میں ایک کامپلیکس کی تعمیر کے لیے ایک زمین خریدی تھی لیکن کاسکر اِس زمین کو اپنی ملکیت قرار دے کر جین کو قتل کر دینے کی دھمکی دے رہا تھا۔ اِسی طرح کاسکر نے اِس زمین پر تعمیر کی عوض4؍ فلیٹ اور30؍ لاکھ روپئے کی فِروطی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
****************************
سر کا ری کام کاج میں تبدیلی کی غرض سے اسکولی تعلیم ،آب رسانی، صفائی اور صحت عامّہ اِن شعبوں کی مخصوص اسکیمات پر ملیشیا ء کے
Performance Management and Delivery Unit(PEMANDU) نامی ادارے کی تیار کر دہ طرز کار کو قبول کر نے کی منظوری ریا ستی کابینہ نے دے دی ہے۔ یہ طرز کار سا ری دنیا میں Big Fast Resultکے نام سے مشہور ہے ۔ وزیر صحت ڈاکٹر دیپک سا ونت نے کہا کہ اِس طرز پر کام کرنے سے شعبہ صحت میں بچوں کی اموت کی شرح پر قا بو پا نے میں مدد ملے گی۔
****************************
اورنگ آباد ضلع کے پیٹھن میں واقع ناتھ ساگر ڈیم کے در وازے کھول کر در یا ئے گو دا وری کے زیریں علاقے میں پانی چھوڑا جا رہاہے۔
یہ افواہ کل سو شل میڈیا کے ذریعے پھیلائی گئی جِس کے با عث گو دا وری کے کنارے آ باد لوگ اچا نک اِس خبر کے ملتے ہی پریشان ہو گئے تھے۔ پیٹھن کے تحصیلدار مہیش سا ونت نے کل اِس ضمن میں میٹنگ طلب کر کے اِس کے افواہ ہونے کی تصدیق کی۔
****************************
دریں اثناء کل ریاست کے مختلف مقا مات سے زور دار بارش کی اطلا عیں موصول ہو ئی ہیں۔ ممبئی اور مضا فات میں زور دار بارش ہو ئی۔ ستارہ اور کوکن کے علاقے میں بھی کل اطمینان بخش بارش ہو ئی۔ سندھو دُرگ ضلع میں طو فانی بارش سے روز مرہ کے کام کاج میں بڑ ے پیما نے پر رکا وٹ پیدا ہوئی۔ کولہا پور ضلع میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ کولہا پور کے رادھا نگری ڈیم کے 7؍ در وازے کھول دیئے گئے۔ اورنگ آباد شہر اور مضا فات میں بھی کل دو پہر تقریباً ایک گھنٹے تک زور دار بارش ہوئی۔ محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24؍ گھنٹوں میں ریا ست میں زور دار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
****************************
ویجا پور تا کو پر گائو ں اور اورنگ آ باد تاچالیس گائوں اِن ریلوے لائنوںکے لیے امداد فراہم کرنے کامطالبہ اورنگ آباد مشرق کے رکن اسمبلی اتول ساوے نے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سے کیا ہے۔ ساوے نے وزیر اعلیٰ کو اِس ضمن میں لکھے گئے مکتوب میں کہا کہ سُریش پر بھو جب وزیر ریل تھے اورنگ آبادمیں اُنھوں نے ناندیڑ ریلوے ڈویژن کو وسطی ریلوے سے مر بوط کر نے نیز ویجاپور تا کو پر گائوں اور اورنگ آ باد تا چا لیس گائوں ریلوے لائنوں کے لیے امداد فراہم کرنے کا تیقن دیا تھا۔ لہذا اِس ضمن میں ریاستی حکو مت مرکزی حکو مت سے گفتگو کرے۔
****************************
پوَن اُرجا کے ذریعے 257؍ میگا واٹ بجلی کی پیدا وار ہوتی ہے۔جس کے سبب اورنگ آ باد شہر میں شروع کی گئی لوڈ شیڈِنگ کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ مہا وِترن کے چیف انجینئر سُریش گنیشکر نے کل اورنگ آ باد میں ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ شہر کے کار پو ریٹرس کی ایک میٹنگ رکھی جائے گی جس میں بجلی کی چوری ختم کرنے سے متعلق بیدا ری کا پرو گرام طئے کیا جائے گا۔
****************************
عثمان آ باد ضلع کے تلجا پور تعلقے کے موضع سل گرا میں ماں سمیت 3؍ بچے ایک کنویں میں گِر کر ہلاک ہو گئے۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اِس حادثے کی وجو ہات کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
****************************
جالنہ کے نتِن تا را چند کٹا ریہ نا می تا جر کا کل نا معلوم حملہ آ وروں نے قتل کر دیا ۔پولس حکام نے کہا ہے کہ ہفتہ وصولی کے معاملے کے سبب یہ قتل ہوا ہے۔ کٹا ریہ کل دو پہر 4؍ بجے کے قریب جب اپنے گھر سے نکلے تب موٹر سائیکل سوار حملہ آ وروں نے اُن پر تلوا ر سے حملہ کر دیا۔ جس کے با عث وہ موقع واردات ہی پر ہلاک ہو گئے ۔ پولس حکام نے کہا ہے کہ اِس معاملے میں مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
****************************
جالنہ ضلع کے بہت سارے کسا نوں نے ناگپور-ممبئی سمرُدّھی شاہراہ کے لیے اپنی زمینات حکو مت کو دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ کل 7؍کسانوں کی زمینات خریدی گئی مزید 105؍ کسانوں کی زمینوں کی تحصیل آئندہ ہفتے بھر میں مکمل کر لی جائے گی ۔
یہ بات Road Development CorporationکےRegional Officer جگدیش منیار نے کہی ہے۔

No comments:
Post a Comment