Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 06.09.2017 ,Time : 8.40-8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 06 September 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۶؍ ستمبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
نائب صدرِ جمہوریہ وینکیّا نائیڈو نے کہا ہے کہ قوم کے معمار کی حیثیت سے اساتذہ کا کردار سب سے زیادہ اہم ہے اور آئندہ نسلوں کی تربیت کا سہرا اساتذہ کے سر باندھا جانا چاہیے۔ یومِ اساتذہ کے موقع پر کل نئی دہلی میں نائب صدرِ جمہوریہ کے ہاتھوں قومی اعزازات برائے اساتذہ تقسیم کیے گئے۔ ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں ریاست کے 25/ اساتذہ شامل ہیں۔ لاتور کے رام کسن سُروَسے اور گوپال سوریہ ونشی‘ عثمان آباد کی اُرمیلا بھونسلے‘ بیڑ کی نندا راوت اور کملاکر راوت‘ کو بھی اس موقع پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ تمغے‘ سپاسنامے اور پچاس ہزار روپئے پر مشتمل ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی وزیرِ صنعت و تجارت سریش پربھو نے کہا ہے کہ اندرونِ ملک زرعی پیداوار کو عالمی منڈی تک پہنچانے کے لیے عنقریب پالیسی وضع کی جائیگی۔ کل نئی دہلی میں ایک زرعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ موصوف نے کہا کہ زرعی اجناس کو عالمی سطح پر بہتر قیمت ملنی چاہیے۔ اس پس منظر میں حکومت عنقریب ایک پالیسی وضع کریگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ عوام کی زندگی میں مکمل تبدیلی لانے کیلئے کام کریں۔ انھوں نے یہ پیغام نومنتخبہ آئی اے ایس افسران کو دیا۔ کل ممبئی میں 2016ء کی بیچ کے مہاراشٹر کیڈر میں منتخب ہونے والے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے ترغیب دی کہ وہ عوام کی زندگیاں بدل دینے کیلئے کام کریں۔
ممبئی کے گِرگائوں چوپاٹی پر گنیش وِسرجن کے پروگرام میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ گنیش اُتسو کی عالمی سطح پر برینڈنگ کرنے کے لیے ریاستی حکومت کوشاں ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
12/ دنوں تک نہایت عقیدت کے ساتھ پوجا کرنے کے بعد کل گنپتی کو ڈھول تاشوں کی گونج میں سپردِ آب کردیا گیا۔ ممبئی سمیت ریاست بھر میں کل گنیش وسرجن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ممبئی میں آج صبح تک گنیش وسرجن کا سلسلہ جاری تھا۔ ناسک شہر میں گنیش کی مورتیاں گوداوری ندی میں ڈبوئی گئیں۔ مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد سمیت تمام شہروں میں گنیش وسرجن روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اورنگ آباد کے ضلع پریشد میدان پر موجود کنویں میں کل صبح ہی سے گنیش وسرجن کا آغاز ہوگیا تھا۔ امن و انتظام کی صورتحال بنائے رکھنے کے لیے پولس کا سخت بندوبست کیا گیا تھا اور ڈرون کیمروں کے ذریعے جلوس پر نظر رکھی گئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
گنیش وسرجن کے دوران کل مختلف واقعات میں 13/ افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ان میں سے 5/ افراد مراٹھواڑہ کے ہیں۔ اورنگ آباد ضلع میں 2 / واقعات میں 4/ افراد ہلاک ہوئے ۔ پیٹھن تعلقے میں کل بڑکن کے شیونائی تالاب میں تین بچے غرق ہوگئے۔ گنیش کی مورتیوں کو ڈبونے کے لیے 4/ لڑکے اس تالاب میں اُترے تھے جن میں سے تین بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ان کی عمر یں12/ تا 15/ سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ جبکہ دولت آباد سے قریب کیسا پور تانڈہ میں ایک 15/ سالہ لڑکا گنیش مورتی کے ساتھ تالاب میں غرق ہوگیا۔
بیڑ ضلع کے ماجلگائوں تعلقے کے عمری میں بھی ایک 15/ سالہ بچہ ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوا۔ ہمارے نامہ نگاروں نے بتایا ہے کہ ریاست کے دیگر مقامات پر بھی اس طرح کے واقعات پیش آئے۔ جن میں پونا میں 4/ افراد‘ جلگائوں اور احمد نگر میں 2-2/ اور ناسک اور دھولیہ اضلاع میں ایک۔ ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ قواعد و ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے کے سبب 2/ لاکھ سے زائد کمپنیوں کے نام رجسٹر آف کمپنیز سے خارج کردئیے گئے ہیں۔ وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان بینک کے کھاتوں کو مسدود کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس طرح ان کمپنیوں کے ڈائریکٹرز اب سابق ڈائریکٹرز بن گئے ہیں جب تک ان کی قانونی حیثیت بحال نہیں ہوجاتی اس وقت تک وہ بینک کے ساتھ کوئی لین دین نہیں کرسکیں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کا واحد ٹی ۔20/ میچ آج کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ اب تک بھارت کی ٹیم اس دورے میں غیر مفتوح رہی ہے۔ تمام ٹیسٹ میچوں اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں میزبان ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑاہے ۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
امریکن اوپن ٹینس چمپئن شپ میں بھارت کے روہن بوپنّا اور ان کی شراکت دار کینیڈا کی گیبرئیل ڈیبرویہسکی کی جوڑی مکس ڈبلز کے مقابلوں سے باہر ہوگئی ۔ کل کھیلے گئے سیمی فائنل میں انہیں نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس اور تائیپی کی چنگ چین کی جوڑی نے شکست دی۔ خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں بھارت کی ثانیہ مرزا کی جوڑی کا سیمی فائنل میچ آج کھیلا جائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
حکومت ِ ہند کی پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اسکیم کے تحت پسماندہ طبقات کے طلبہ کے لیے ریاستی حکومت نے 605/ کورسیز میں اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پسماندہ طبقات کی فلاح کے وزیر رام شندے نے کل یہ اطلاع دی۔

No comments:
Post a Comment