Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 14 October 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : 14؍ اکتوبر ۲۰۱۷ئ
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
ایوت محل ضلع میںکھیت میںجراثیم کش ادویات کے چھڑکائو کے دوران ہوئی کسانوں کی موت کے معاملے میںریاستی حکومت نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔امرائوتی کے ڈویژنل کمشنر اس سات رکنی ٹیم کی قیادت کریںگے۔یہ ٹیم تین ہفتوں میںاپنی جانچ مکمل کرے گی۔دریںاثناء اس معاملے میںایوت محل ضلع پریشد کے زرعی ترقیاتی افسر دتّ کمارکڑسائت کومعطّل کردیاگیاہے۔واضح ہوکہ ایو ت محل ضلع میںجراثیم کش ادویات کے چھڑکائو کے دوران ہوئے انفیکشن سے انیس کسانوں کی موت ہوچکی ہے۔
اس بیچ زراعت سے متعلق دوائوں کی فروخت کے دوران کسی بھی مضر اثر سے بچانے والاـ’’سیفٹی کٹ‘‘ فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ایسانہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کیس درج کرنے کی ہدایت زراعت کے مملکتی وزیرسدابھائوکھوت نے دی ہے۔ایوت محل جیسے واقعات کے دوبارہ وقوع پذیر ہونے سے بچنے کے لئے محکمہ زراعت کے عہدیداروں کی کئی سطح پرمیٹنگیں ہورہی ہیں۔پابندی عائدکردہ زرعی ادویات کے دکانوں میںپائے جانے پرسخت کاروائی کرنے کی بھی کھوت نے ہدایت دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی وزیر توانائی چندرشیکھر باون کڑے نے کہا ہے کہ ریاست میںبجلی کے بحران کی صورت حال پرپوری طرح قابوپالیاگیاہے اوردیوالی کے تہوارکے دوران لوڈشیڈنگ نہیںہوگی۔باون کڑے کل ناگپور میںبول رہے تھے۔اُنہوںنے کہا کہ کوئلے کی کمی کودور کرلیاگیاہے۔باون کڑے نے مہاوترن ، مہانرمتی، مہاپارشن ان تینوں بجلی کمپنیوں کے 77؍ ہزار ملازمین کے لئے تیرہ ہزار500؍ اور بھتّے کے ملازمین کے لئے ساڑھے سات ہزار روپیوں کے بونس کابھی اعلان کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی حکومت نے چارہزار548؍ ڈاکٹروں کارجسٹریشن منسوخ کردیاہے۔ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ DMER نے واضح کیا کہ ڈاکٹروں کے لئے دیہی علاقوں میںایک سال خدمات انجام دینالازمی ہے اورایسانہ کرنے کی صورت میںاُنہیں جرمانہ اداکرناہوتاہے۔لیکن ان دونوں اصولوں پرعمل پیرانہ ہونے والے ڈاکٹرس کاہی رجسٹریشن منسوخ کیاگیاہے۔قانون کے مطابق دیہی علاقوں میںخدمات انجام دینے سے انکارکرنے والی MBBS؍ ڈاکٹروں کودس لاکھ روپئے،پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرکو50؍لاکھ روپئے اورسپراسپیشلٹی ڈاکٹر کودوکروڑ روپئے بطور جرمانہ اداکرنے ہوتے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ممبئی میونسپل کارپوریشن میںمہاراشٹر نونرمان سینا کے سات میںسے چھ کارپوریٹر وں نے کل شیوسینا میںشمولیت اختیارکرلی۔یہ سبھی کارپوریٹر کل ماتوشری میںشیوسینا صدرادھوٹھاکرے کی موجودگی میںشیوسینا میںشامل ہوئے۔ اس موقع پرادھوٹھاکرے نے کہا کہ یہ کوئی ڈالی گئی پھوٹ نہیں ہے بلکہ شیوسینا کے کارکنوں کی گھرواپسی ہے۔MNS کارپوریٹروں کے شیوسینا میںشامل ہونے کے بعد اب ممئی میونسپل کارپوریشن میںشیوسینا کارپوریٹرس کی تعداد 88 سے بڑھ کر94؍ ہوگئی ہے۔اس بیچ ناندیڑمیونسپل کارپوریشن انتخابات میںکانگریس کوملی زبردست عوامی حمایت پرادھوٹھاکرے نے کانگریس پارٹی اورناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ اورریاستی صدراشوک چوہان کومبارکبادپیش کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھواڑہ کے کئی مقامات پرکل بارش ہوئی۔ بارش کے دوران جالنہ ضلع کے گھن سائونگی تعلقے کے پانے واڑی میںایک خاتون پربجلی گرپڑی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔ہمارے نمائندے نے بتایاکہ اس بارش سے سویابین اورکپاس کاکافی نقصان ہواہے۔
لاتورضلع کے نلنگا، اودگیر، شیروراننت پال اورچاکورتعلقوں میںبھی کل دوپہر موسلادھاربارش ہوئی۔لاتورکاریناڈیم 75% لبریزہوچکا ہے۔ لگاتاربارش ہونے کی صورت میں ڈیم کے دروازے کھولے جاسکتے ہیں ۔ اس لئے آبی وسائل کے محکمے نے ندی کنارے آبادگائوں میںچوکسی برتنے کی ہدایت دے رکھی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پربھنی شہر اورضلع سے بھی کل اطمینان بخش بارش کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اورنگ آبادمیںبھی کل دن بھر بادل چھائے رہے ۔دوپہر میں ہلکی رم جھم بارش بھی ہوئی۔دوسری جانب ہنگولی ضلع کے کلمنوری تعلقے کے پھٹاناگائوں میںبجلی گرنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔اس بیچ ہمارے نمائندے نے بتایا کہ عثمان آباد ضلع میںہوئی بارش سے آبی ذخیروں میںاضافہ ہواہے۔تاہم اس سے سویابین کی فصل کابڑے پیمانے پرنقصان ہواہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مارچ 2018میں منعقدہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات کے لئے سولہ اکتوبر سے چھ نومبر کے دوران آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ ریاستی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ مکتوب میںیہ اطلاع دی گئی ۔سات سے چودہ نومبر کے درمیان تاخیر سے اضافی فیس کے ساتھ درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔ آن لائن درخواستیں ریاستی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.mahasscboard.gov.in پرپیش کی جائیںگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت کے سابق صدر ِجمہوریہ اورمیزائیل تکنالوجی کے بانی ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یوم پیدائش ،پندرہ اکتوبر کومطالعے کے دن کے طورپر منایاجائے گا۔اس کامقصد لوگوں میںمطالعہ کرنے کی عادت کوفروغ دیناہے۔کل بروزاتوارپندرہ اکتوبرکوریاست بھرمیں مطالعہ کرنے کادن منایاجائے گا۔

No comments:
Post a Comment