Sunday, 29 October 2017


Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 29 October 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۹ ؍اکتوبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ بھا رتیہ جنتا پار ٹی کی قیادت والی ریاستی سر کار31؍ اکتو بر کو اپنے 3؍ سال پو رے کر رہی ہے اور اِس عر صے کے دوران مرکز اور  ریاستی حکو مت کے ذریعے پیدا کر دہ اعتماد کی بدولت تر قیا تی کا موں کو عوام کی حما یت حاصل ہو رہی ہے۔ پھڑ نویس کل ممبئی میں BJP کے ریاستی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اُنھوں نے پار ٹی کار کنوں سے گائوں گائوں اور وارڈ جا کر حکو مت کے ذریعے کیے گئے کاموں کی عوامی تشہیر کر نے کی اپیل بھی کی۔ اِس موقع پرBJP کے ریاستی صدر  رائو صاحب دانوے نے بھی پارٹی کار کنوں سے کہا کہ وہ سر کا ری کی حصولیابیوں کو عوام تک پہنچا ئیں۔
****************************
 ریاستی قا نون ساز اسمبلی میںحزب اختلاف کے رہنما رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے ریاستی حکو مت پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ ریاستی حکو مت نے کسا نوں کو تا ریخی قرض معا فی نہیں دی ہے بلکہ اُنکے ساتھ تا ریخی دکھو کہ دہی کی ہے۔ وِکھے پاٹل کل ناسک میں اخبا ری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکو مت نے کسا نوں کی دیوا لی خوشگوار ماحول میں نہیں ہونے دی جسکے لیے وزیر اعلیٰ کو کسا نوں سے معا فی مانگنی چا ہیے۔
****************************
 معروف مجاہد آزا دی اور گاندھیائی نظر یات کے حا می سر گرم سیا سی کار کن لکشمی نا رائن عرف لا لا جی جیسوال کل رات چل بسے۔ اُنھوں نے اورنگ آ باد میں آخری سانس لی ۔ وہ92؍ برس کے تھے۔ لا لا جی جیسوال نے صرف اُنیس سال کی عمرمیں حیدر آ باد مُکتی سنگرا م کی لڑائی میں حصہ لیا تھا۔ وہ مختلف سما جی، تعلیمی اور مذہبی کاموں میں بھی پیش پیش رہے۔ لا لا جی جیسوال اورنگ آ باد ڈِسٹرکٹ سینٹرل کو آپریٹیو بینک کے ڈائریکٹر بھی رہے۔ آج دو پہر 2؍ بجے اورنگ آ باد کی کیلاش نگر شمشان بھو می میں اُنکی آخری رسو مات ادا کی جائیں گی۔
****************************
 وزیر اعظم نریندر مودی آج آکاشوانی سے من کی بات پرو گرام کے ذریعے عوام سے خطاب کرینگے۔ آج نشر ہونے والا پرو گرام اِس سیریز کی37؍ ویں قسط ہو گا۔ آکاشوانی اور دور درشن کے سبھی چینلز صبح11؍ بجے سے اِسے نشر کرینگے۔
****************************
 اورنگ آبا میو نسپل کار پو ریشن نے امداد حاصل کرنے کے بعد بھی بیت الخلاء تعمیر نہ کرنے والے ایک ہزار200؍ شہر یوں پر کیس درج کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر شری کرشن بھال سنگھ نے بتا یا کہ وارڈ دفاتر کو یہ ذِمہّ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ایسے افراد کی فہرست تیار کریں جنھوں نے امداد حاصل کرنے کے با جود بیت الخلاء کی تعمیر کے لیے کوئی قدم نہیں اُٹھا یا۔
****************************
 ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری آج اورنگ آباد تشریف لا رہے ہیں۔ اپنے دور ے کے دوران گڈ کری چیتے پِمپل گائوں میں واقع چھتر پتی سنبھا جی راجے شکر کار خانے کے ہنگا مہ کشید کی شروعات کرینگے۔ ریاستی قا نون ساز اسمبلی اسپیکر ہری بھائو با گڑے بھی اُنکے ہمراہ ہونگے۔ اِسکے بعد گڈ کری دوپہر4؍ بجے اورنگ آباد کے شری یش ٹیکنیکل کیمپس جائیں گے جہاں وہ شری یش فار ما سوٹیکل کالج کی نئی عما رت کا افتتاح کرینگے۔ اِس موقع پر گڈ کری صنعت کاری سے متعلق طلباء کی رہنمائی بھی کرینگے۔
****************************
 اِنٹر نیشنل بُدّھسٹ فیسٹیول کا آج سے اورنگ آ باد میں آغاز ہو رہاہ۔ فیسٹیول میںشری لنکا کے سا بق صدر مہندا راج پکشے، مملکتی وزیر داخلہ Kiren Rijiju ، سما جی انصاف کے مملکتی وزیر رام داس آٹھولے  اور ریاستی اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے کے علا وہ کئی معزز شخصیات شر کت کر رہی ہیں۔
****************************
 بھارتی فوج اپنے ملک کی سبھی سر حدوں کی حفا ظت کرنے کی صلا حیت رکھتی ہے اور ضرورت پڑ نے پر اپنے سبھی دشمن مما لک کے خلاف ایک ساتھ کئی محاذوں پر اُنھیں منہ توڑ جواب دینے کی اہل ہے۔ بریگیڈیئرہیمنت مہا جن نے یہ بات کہی۔ اورنگ آ باد میں منعقدہ پر لھاد جی ابھینکر یا د گار سیریز کی ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کل بریگیڈ یئر ہیمنت مہا جن نے کہا کہ عام شہری کو بھی ملک میں فو جی کا کر دار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چا ہیے۔
****************************
 اِنگلینڈ نے انڈر 17؍ کا فیفا ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔ کو لکا تہ کے Salt Lake Stadiumمیں کل شام کھیلے گئے فائنل مقا بلے میں انگلینڈ نے اسپین کو5-2؍ کے فرق سے ہرا تے ہوئے اپنا پہلااندر17؍ ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ قریب 66؍ ہزار سے زیادہ شائقین کی مو جود گی میں کھیلے گئے دلچسپ فائنل مقابلے میں اسپین کی ٹیم ہاف ٹائم تک2-1؍ سے آگے تھی لیکن ہاف ٹائم کے بعد انگلینڈ نے زبر دست واپسی کر تے ہوئے خطاب اپنے نام کر لیا۔
****************************
 بھارت اور نیوزی لینڈ کے در میان آج کانپور میں تیسرا  اور آخری ایک روزہ کرکٹ مقا بلہ کھیلا جائے گا۔ میچ کی شروعات دو پہر دیڑھ بجے ہو گی۔ سیریز میں 1-1؍ مقا بلہ جیت کر دو نوںٹیمیں برا بری پر ہیں اسلیے آج کا میچ فیصلہ کن نوعیت کا ہو گا۔
****************************


 

No comments:

Post a Comment