Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 05.10.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 05 October 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۵؍ اکتوبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہیکہ بھارتی معیشت مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے۔ مودی نے مجموعی گھریلو پیداوار یعنی GDP کی شرحِ ترقی پر تنقید کرنے والی اپوزیشن جماعتوں پر کل زور جوابی حملہ کیا۔ مودی نے کہا کہ سابقہ حکومت کے دور کے چھ سالوں میں آٹھ بار ایسی صورتحال پیدا ہوئی تھی جب شرحِ ترقی 5.7% یا اس سے کم تھی۔
مودی کل نئی دلّی میں بھارتی کمپنی سکریٹری تنظیم کی گولڈن جوبلی تقریب کے افتتاح کے موقعے پر اظہارِ خیال کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں اس سے بھی خراب معاشی صورتحال پیدا ہوئی تھی جب معاشی ترقی کی شرح ایک سہ ماہی میں گھٹ کر 0.2 % / اور 1.5 % کی نچلی سطح تک چلی گئی تھی۔ مودی نے کہا کہ یہ صورتحال انتہائی خطرناک تھی کیونکہ بھارت اُن دنوں افراطِ زر کی بڑھی ہوئی شرح اور کرنٹ اکائونٹ کے خسارے کے خلاف لڑائی لڑرہا تھا۔ مودی نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ لوگ ملک کے وقار کو کم کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور ایسے لوگوں کو نظام اور اداروں سے باہر کرنے کیلئے حکومت پہلے دن سے ہی کام پر لگی ہوئی ہے۔ مودی نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ نکتہ چینی کرنے والوں کی ہر بات غلط ہے لیکن انہیں ملک میں مایوسی کا ماحول بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے کئی اہم فیصلے لیے ہیں۔ مودی نے اُمید ظاہر کی کہ حکومت کے ذریعے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے مستقبل میں ملک ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہیکہ کسانو ں کے لیے قرض معافی کے اعلان کے بعد کسانوں کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کرنے میں ہورہی تاخیر سے تنگ آکر کسان خود کشی کررہے ہیں۔ NCP کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے کل اورنگ آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران یہ الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ قرض معافی کے اعلان کے بعد تین مہینے گذر چکے ہیں لیکن اب بھی قرض معافی کی اہل اور نا اہل درخواستوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے۔
تٹکرے نے کہا کہ پانچ نومبر کو ممبئی میں کسان سیل کا اجلاس منعقد ہوگا‘ جہاں قرض معافی اور دیگر مطالبات کی یکسوئی کے لیے احتجاج کا لائحہ عمل طئے کیا جائےگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
خوراک اور صارفین کی بہبود کی مرکزی وزارت نے سبھی ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ آنے والے تہواروں کے پیشِ نظر ملاوٹی غذا اور غیر معیاری سونے کے زیورات کی فروخت روکنے کے لیے درکار ضروری کاروائی کی جائے۔خوراک اور صارفین کی بہبود کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے کل یہ اطلاع دی۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زیورات کے معیاری ہونے کی ضمانت دینے والے ’’ہال مارک‘‘ منصوبے پر عمل آوری کے باوجود غیر معیاری زیورات کی ہورہی فروخت قابلِ تشویش ہے۔ اس کے علاوہ ملاوٹی مٹھائی اور غذائی اشیاء کی فروخت کو بھی پاسوان نے سنگین جرم قرار دیا۔ پاسوان نے بتایا کہ اس ضمن میں انھوں نے ریاستی حکومتوں کو خط لکھ کر اس بارے میں کاروائی کرنے کو کہا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
محکمۂ سیاحت آج سے پچیس اکتوبر کے دوران سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے ٹورِزم ’’فیسٹیویل‘‘ منعقد کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں کل چھ اکتوبر کو اورنگ آباد شہر کی تاریخی اہمیت کی حامل عمارتوں اور عوامی مقامات پر ’’مہا سوچھتا مہم‘‘ چلائی جائیگی۔ ڈِویژنل کمشنر پرشوتم بھاپکر نے کل اورنگ آباد میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ تیرہ سے پندرہ اکتوبر کے درمیان اورنگ آباد کے کلا گرام میں ’’سیتا پھل فیسٹیویل‘‘ بھی منعقد کیا جائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھواڑہ کے سبھی آٹھ ضلعوں کی دوہزار انیس گرام پنچایتوں کیلئے سنیچر سات اکتوبر کو رائے دہی ہوگی۔ اس مرتبہ سرپنچ کے عہدے کے لیے سیدھے رائے دہی ہوگی، جس کے لیے انتخابی تشہیر کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔
اس بیچ ناندیڑ۔ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کیلئے گیارہ اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتظامیہ نے سبھی اداروں سے کہا ہے کہ وہ رائے دہی کے دن تعطیل کا اعلان کریں تاکہ رائے دہندگان اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹرمیں ریاستی شاہراہوں پر پہلے مرحلے کے تحت سو مقامات پر بیت الخلاء کے ساتھ ساتھ عوامی سہولیاتی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ ریاستی حکومت کے محکمہ تعمیراتِ عامّہ اور پٹرولیم کمپنیوں کے درمیان کل اس بارے میں معاہدہ طئے پایا۔ پہلے مرحلے کے تحت ریاست میں سو مقامات کو چنا گیا ہے اور ان مراکز کے قیام کیلئے پٹرولیم کمپنیوں سے جگہ کو قطعیت دینے کو کہا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ایوت محل ضلع میں کھیت میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکائو کے دوران ایک کسان کی موت ہونے کے بعد زراعت کے ریاستی وزیر سدا بھائو کھوت نے کل متوفی کسان کے افرادِ خاندان سے ملاقات کی۔ کھوت نے جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیے گئے کھیت کا بھی جائزہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ اس واقعے کیلئے ذمہ دار زرعی افسر اور ملازمین کی تحقیقات کی جائیگی اور قصور وار پائے جانے پر ان کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکز نے ریاستوں کی سرکاروں پر زور دیا ہیکہ وہ پٹرول اور ڈیزل پر VAT پانچ فیصد تک کم کردیں تاکہ صارفین کو مزید راحت مل سکے۔ کل نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے پٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل پر عائد کیے جانے والے ٹیکس سے ریاستوں کو فائدہ ہوتا ہے اور انہیں صارفین کے مفاد میں مرکزی سرکار کی طرح ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔

No comments:
Post a Comment