Friday, 1 December 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 01 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  01 ؍دسمبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 مغربی مہاراشٹر کی ندیوں کاپانی دریائے گوداوری میںلانے سمیت گوداوری کے مجموعی پانی کی منصوبہ بندی کووزیراعلیٰ دِیویندرفڑنویس نے منظوری دے دی ہے۔وَزیراعلیٰ کی صدارت میںکل ممبئی کے سہیادری گیسٹ ہائوس میںمنعقدہ ایک اجلاس میںانہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کاملک بھر کا پہلاآبی منصوبہ ہے۔اس منصوبے کے مطابق ریاست کے پانچوں دریائوں کے پانی کے منصوبے تیارکرکے ریاست بھرکے لئے مجموعی پانی کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے جل یوکت شیوارسے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن کی سفارشات پرعمل درآمد کے درمیان آبِ رسانی کے کام روکے نہیں جائے گے۔
****************************
 ریاستی حکومت نے Ojas انٹرنیشنل اسکول کے معیارات کاتعین کیاہے۔حکومت نے ریاست بھرمیں100؍ بین الاقوامی معیار کے اسکول قائم کرنے کافیصلہ کیاہے۔جنہیں Ojas اسکول کہاجائے گا۔اس کے پہلے مرحلے میں10؍اسکول قائم کئے جائیںگے۔یہ Ojas اسکول بنیادی سہولیات اورمعیارات میںدیگر 9؍ اسکولوں کی رہنمائی کریںگے جو9؍اسکول Ojas اسکولوں سے رہنمائی حاصل کریںگے انہیںTejas اسکول کہاجائے گا۔ Tejas اسکول بھی جلد از جلد بین الاقوامی معیارات کے لئے کوشش کریںگے۔
****************************
 اشیاء اورخدمات ٹیکس میں گُڑ کوغیرزرعی پیداوارکے زمرے میںرکھاگیاہے۔ریاست کے مملکتی وزیرزراعت سدابھائو کھوت نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اسے زرعی پیداوارکے زمرے میںشامل کیاجائے۔جناب کھوت نے مرکزی وزیرمالیات ارون جیٹلی کواس ضمن میںایک مکتوب روانہ کیاہے۔جس میںکہاگیاہے کہ گڑ کوغیرتدریسی پیداوارکے زمرے میںرکھنے سے کسانوں کوکم قیمت ملے گی اورصارفین کوزیادہ دام ادا کرنے ہوگے۔
****************************
 ناگپور۔ممبئی سمردھی شاہراہ کے لئے ناسک ضلع کے مزید 753؍ کسانوں نے اپنی زمینات دینے پررضامندی ظاہر کردی ہے۔ان کسانوں کی زمینات تحویل میںلے لی گئی ہے۔ناسک ضلع انتظامیہ کے ذرائع سے یہ خبر موصول ہوئی ہے ۔ضلع کے ایگت پوری اورسننر تعلقوں سے ہوتی ہوئی یہ سمردھی شاہراہ گذرے گی۔جس کے لئے اب 240 ہیکٹر زمین تحویل میںلی جاچکی ہے۔
****************************
 ریاست میں آج سے پورامہینہ منہ کے امراض کی جانچ کی مہم جاری رہے گی۔آج ممبئی میںمالاڈ کے سرکاری ہسپتال میں اس مہم کاافتتاح عمل میںآئے گا۔یہ بات ریاست کے وزیرصحت ڈاکٹر دیپک ساونت نے کہی ہے۔اُنہوںنے کہاکہ آج سے پورے مہینہ بھرتک ریاست کے سبھی سرکاری اور مقامی خوداختیاری اداروں کے ہسپتالوں میں30؍برس زائدعمرکے مردوخواتین کی امراض منہ سے متعلق مکمل مفت جانچ کی جائے گی۔
****************************

 HIV ۔ایڈس کی روک تھام کے لئے عوام کاتعاون ضروری ہے۔یہ بات وزیرصحت نے کہی ہے۔ہرسال یکم دسمبر کاایڈس دن کے طورپر اہتمام کیاجاتاہے۔کل ممبئی میںاس ضمن میںمنعقدہ ایک پروگرام سے وزیر موصوف مخاطب تھے۔
 دریں اثناء کل اورنگ آبادمیںاس ضمن میں ایک عوامی بیداری کے لئے ریلی بھی نکالی گئی تھی۔کرانتی چوک سے اس ریلی کواورنگ آباد کے سرکاری میڈیکل کالج ہستپال کے ڈین ڈاکٹر کانن ییڑیکرنے ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔پربھنی اور لاتورمیںبھی اسی طرح کی ریلیز نکالی گئی۔
****************************
 وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس آج بیڑ ضلع کادورہ کریںگے۔وہ بیڑ سے ایک روزنامے کی تقریب میںشرکت کریںگے۔دوپہر دیڑھ بجے وڑونی میں ان کے ہاتھوں اُردھوکنڈیکا۔سنچائی پروجیکٹ کاافتتاح عمل میںآئے گا۔اس کے بعد وہ سرپنچوں کے اجلاس سے خطاب کریںگے۔
****************************
 امریکہ کے Anahem میںہوئے عالمی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میںبھارتی کھلاڑی میرابائی نے سونے کاتمغہ حاصل کیاہے۔میرابائی چانو 20؍سال سے زیادہ عرصے میںیہ تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون کھلاڑی بن گئی ہے۔اُنہوںنے 48؍ کلوگرام کے زمرے میں85؍کلوگرام اور
Clean Jerk میں109؍ کلوگرام کاوزن اٹھاکریہ تمغہ حاصل کیاہے۔میرابائی کی اس جیت پروزیراعظم نریندرمودی ، صدرِجمہوریہ رام ناتھ کوند اورکھیلوں کے مملکتی وزیر راجیہ وردھن سنگھ راٹھوڑ نے انہیں مبارکباد دی ہے۔
****************************
 شعبہ محصول کے ڈویژنل سطح کے کھیل اورثقافتی مقابلے کل سے جالنہ میںشروع ہوئے ہے۔اسٹیٹ ریزروپولس فورس گرائونڈپرکل جالنہ ضلع کے رابطہ وزیر ببن رائو لونیکر کے ہاتھوں ان مقابلوں کاافتتاح عمل میںآیا۔ان مقابلوں میں40؍ الگ الگ کھیل شامل ہیں۔
****************************
 عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پرریاست کے گورنرسی ودیاساگررائو اوروزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے ریاست کی عوام کومبارکباد دی ہے۔ آج عید میلادالنبی ﷺ کی تعطیل کے باعث اورنگ آباد کے سرکاری میڈیکل کالج ہسپتال گھاٹی کاباہری مریضوں کایونٹ بند رہے گا۔گھاٹی کے سپرنٹنڈنٹ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ یہ اطلاع دی ہے۔
****************************

No comments:

Post a Comment