Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 06.11.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 06 November 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۶؍ نومبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے اعلان کیا ہے کہ شولا پور یونیورسٹی کو آنجہانی اہلیہ بائی ہولکر کے نام سے موسوم کرنے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ کل ناگپور میں دھنگر سماج کے ریزرویشن سے متعلق فیصلہ کُن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ حکومت دھنگر سماج کو ریزرویشن دینے کے عہد کی پابند ہے۔ اس خصوص میں ٹاٹا انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنسیس کی رپورٹ عنقریب ریاستی حکومت کو موصول ہوگی۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر ریزرویشن کیلئے مرکزی حکومت سے سفارش کی جائیگی۔ وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے شولاپور یونیورسٹی کو اہلیہ بائی ہولکر کا نام دئیے جانے کے اعلان کے بعد دھنگر سماج سے تعلق رکھنے والے افراد نے خوشی کا اظہار کیا اوراہلیہ بائی ہولکر کے مجسّمے کو پھولوں کے ہار پہناکر نعرے بازی کی۔
دریں اثناء شیوا اور کُل ہند ویر شیئو لنگایت یووک سنگھ نے کہا ہے کہ شولاپور یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے وزیرِ اعلیٰ نے لنگایت فرقے کے جذبات مجروح کیے ہیں۔ اس تنظیم کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ کے اس اعلان کے بعد نعرے بازی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر وزیرِ اعلیٰ کی شبیہہ نذرِ آتش کی گئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے لیے ملک کے ہر فرد کی ترقی راشٹر دھرم اور غرباء اور محروم طبقات کی ترقی قومی پالیسی ہے۔ کل ممبئی میں منعقدہ ایک سمینار میں وزیرِ موصوف نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ ہی پسماندہ طبقات کے سماجی‘ اقتصادی اور تعلیمی استحکام اور روزگار کے فروغ کے لیے حکومت کوشاں ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی حکومت کے موسیقی و ڈرامہ کے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز کا کل اعلان کردیا گیا۔ نٹوریہ پربھاکر رنگ بھومی جیون گورو ایوارڈ بابا پارسیکر اوراناصاحب کِرلوسکر سنگیت رنگ بھومی جیون گورو ایوارڈ بزرگ اداکارہ نرملا گوگٹے کو دیا گیا ہے۔ وزیر برائے ثقافتی اُمور ونود تائوڑے نے کل ممبئی میں یہ اعلان کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست میں گنے کی قیمت پر جاری تعطل ختم ہوگیا ہے۔ کسانوں اور شکر کارخانوں کے مالکان کے درمیان ملاقات میں اس برس کشید ہنگام کے دوران گنے کی راست قیمت ایف آر پی پر اضافی 200/ روپئے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کولہا پور کے رابطہ وزیر چندر کانت پاٹل کی زیرِ صدارت کل کولہا پور میں کسانوں اور کارخانہ داروں کے درمیان ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے سوابھیمانی شیتکری سنگھٹنا کے سربراہ راجو شیٹی نے اپنی احتجاجی تحریک واپس لینے کا اعلان کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کسانوں کے قرضـہ جات کی مکمل معافی اور دیگر مطالبات کے لیے کسان منچ کی جانب سے آئندہ 7/ دسمبر سے ریاست بھر میں جیل بھرو آندولن کیا جائے گا۔ کل اورنگ آباد میں کسان منچ کے ریاستی سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ منچ کے کنوینر شنکر انا دھونڈگے نے بتایا کہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 10/ لاکھ کسان جیل میں جانے کے لیے رضا مند ہیں اور اس خصوص میں ایک مکتوب ضلع کلکٹر کو ارسال کیا جائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے کہا ہے کہ سرکاری پالیسیوں نے ملک کے کسانوں اور تاجروں کے سامنے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کردئیے ہیں اور ریاست و ملک بھر میں پیدا شدہ صورتحال کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ کل عثمان آباد میں منعقدہ آکروش سبھا سے وہ مخاطب تھے۔ اس جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے بھی حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں اور تاجروں کے غصے کے اظہار کے لیے یہ جلسہ منعقد کیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پربھنی کی وسنت رائو نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی میں ریاستی حکومت کے انٹر یونیورسٹی یوتھ فیسٹیول ’’اِندر دھنُشّ 2017‘‘ کا کل سے آغاز ہوا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر بی وینکٹیشورلو کی زیرِ صدارت رُکن اسمبلی راہل پاٹل کے ہاتھوں اس یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کیا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاتما گاندھی کے پوتے تشار گاندھی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں مہاتما گاندھی کے افکار کو عملی زندگی میں نافذ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ وہ کل لاتور میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ سوال کرنا ہر کسی کا حق ہے اور اس حق کا استعمال کیا جانا چاہیے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت نے خواتین کا ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ جاپان کے کاکا میگا ہارا میں کل فائنل مقابلے میں بھارت کی خواتین کی ٹیم نے چین کو پنالٹی شوٹ آئوٹ میں 4-5/ سے شکست دیکر ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔ اس فتح کے بعد اب بھارت نے آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

No comments:
Post a Comment