Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 07.11.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 07 November 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : 7؍ نومبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
پنامہ پیپرس لیک معاملے کی جانچ کررہی ملٹی ایجنسی گروپ کو ہی مرکزی حکومت نے پیراڈائز پیپرس سے متعلق تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ مرکز کے براہِ راست ٹیکسوں کے بورڈ کے چیئرمین کی سربراہی میں یہ ملٹی ایجنسی گروپ کام کررہا ہے، جس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ‘ ریزرو بینک آف انڈیا اور مالی معاملات کی خفیہ اطلاعات فراہم کرنے والے ادارے کے ذمہ داران شامل ہیں۔ یہ گروپ جن بھارتی باشندوں نے بیرون ملک بینکوں میں پیسہ جمع کروایا ہے ان کی آمدنی اور اثاثوں سے متعلق تحقیقات کررہا ہے۔ پیراڈائز پیپرس میں بھارت کے 714/ افراد شامل ہیں۔ اس فہرست میں وجئے مالیہ، نیرا راڈیہ، سمیت شہری ہوا بازی کے مملکتی وزیر جینت سنہا بھی شامل ہیں۔
جناب سنہہ نے اس معاملے میں اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ Omidyar Network کمپنی کے لین دین سے متعلق ان پیپرس میں ان کا نام آیا ہے۔ اس معاملے سے ان کا کوئی ذاتی تعلق نہیںہے۔یہ وضاحت سنہہ نے کی ہے۔ کانگریس نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کروائی جائے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
نوٹ بندی کے فیصلے کو کل ایک سال مکمل ہورہا ہے۔ اس فیصلے کی مذمت میں کانگریس کی جانب سے کل 8/ نومبر کو یومِ سیاہ منایا جائے گا۔ ممبئی کانگریس کے صدر سنجے نروپم نے یہ بات کہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پرسوں 9/ نومبر کو ممبئی میں ’’نوٹ بندی اور GST کیا کھویا کیا پایا‘‘ اس عنوان کے تحت ایک سمینار بھی منعقد کیا گیا ہے۔
دریں اثناء بی جے کے ریاستی ترجمان مدھو چوہان نے کانگریس کے عوامی احتجاج کو مایوسی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو چاہیے کہ وہ اپنی عدم کارکردگی پر عوامی احتجاج کرے۔ جناب چوہان نے مزید کہا کہ کچھ میڈیا ایجنسیز بی جے پی مخالف پروپگنڈہ کررہی ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
آئندہ انتخابات میں کانگریس اور دیگر ہم خیال جماعتوں سے انتخابی مفاہمت کی جاسکتی ہے۔ یہ بات نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قد آور قائد پرفل پٹیل نے کہی ہے۔ رائے گڑھ ضلع کے مقام کرجت میں این سی پی کے دو روزہ اجلاس کے دوران جناب پٹیل نے کل یہ بات کہی۔ اس اجلاس میں بی جے پی کی پالیسیز پر سخت نکتہ چینی کی گئی۔ آج اس اجلاس کا اختتام عمل میں آئے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست بھر میں آج یومِ طلبہ منایا جارہا ہے۔ آج ہی کے دن سن 1900میں بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے اسکول میں قدم رکھا تھا۔ ان کا اسکول میں داخلہ تعلیمی انقلاب کا پہلا قدم تھا۔ لہٰذا 7/ نومبر کو یومِ طلبہ کے انعقاد کا فیصلہ حکومت نے کیا ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے ستارا ضلع کے رجواڑہ چوک کے پرتاپ سنگھ ہائی اسکول میں داخلہ لیا تھا۔ اس اسکول میں آج اہم سرکاری تقریب منعقد کی جارہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناندیڑ ضلع کا ماہور تعلقہ کھلے میں بیت الخلاء سے پاک قرار دے دیا گیا ہے۔ سوچھ بھارت مہم کے تحت ملک بھر میں صاف صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اسی مہم کے تحت ناندیڑ کے اردھا پور‘ مدکھیڑ اور دھرم آباد تعلقے کھلے میں بیت الخلاء سے پاک قرار دئیے جاچکے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی اسکیم کے تحت جالنہ ضلع کے عنبڑ تعلقے کے شاہ پور اور ساشسٹھ پمپڑ گائوں میں 33kv کے بجلی مرکز کا سنگِ بنیاد ضلع کے رابطہ وزیر ببن رائو لونیکر کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لونیکر نے کہا کہ ضلع بھر میں 1500/ نئے ٹرانسفارمر نصب کیے گئے ہیں جبکہ 49/ نئے 33kv بجلی مراکز کو منظوری دی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی سرکار ملک کی تاریخ بدلنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ بات جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبہ یونین کے قائد کنہیا کمار نے کہی ہے۔ وہ کل بیڑ ضلع کے مقام امبہ جوگائی میں کامریڈ گنگا دھر اپا برانڈے میمورئیل دن کے موقع پر منعقدہ اجلاسِ عام سے مخاطب تھے۔ کنہیا نے کہا کہ مودی سرکار کے بیشتر فیصلے ملک سے جمہوریت کو ختم کرکے ملک کو آمریت کی طرف لے جارہے ہیں۔ کنہیا کمار نے اس کے خلاف بروقت آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
کل لاتور میں بھی V.S. پینتھرس کانفرنس کا افتتاح کنہیا کمار کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے مخاطبت میں کمار نے کہا کہ ملک کو تقسیم کی جانب لے جانے والی طاقتوں کو ختم کرنے کے لیے آپسی اتحاد ضروری ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
چھترپتی شیواجی مہاراج شیتکری سمّان اسکیم کے تحت قرض معاف کیے گئے جالنہ ضلع کے 77/ کسانوں کی پہلی فہرست دیہی بینک کے سپرد کردی گئی ہے۔ جانچ کے بعد قرض معافی کے 8/ کروڑ 28/ لاکھ روپئے متعلقہ کسانوں کے کھاتوں میں جمع کردئیے جائیں گے۔ یہ بات جالنہ ضلع کے دیہی بینک مینیجر رتناکر کیسکر نے کہی ہے۔

No comments:
Post a Comment