Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 02.12.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 02 December 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲؍ دسمبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
قومی خوراک مشن قائم کرنے کو مرکزی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت ایک ماہرین کا گروپ تمام ملک میں خوراک کے سلسلے میں توجہ مبذول کرکے اس ضمن میں رہنمائی اور سروے کریگا۔ مرکزی وزیرِ صحت جے ۔ پی۔ نڈّا نے کل نئی دلّی میں اسکی اطلاع دی۔ اس موقع پر مرکزی خواتین اور بہبودِ اطفال وزیر مینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ایک ہی وقت میں طلاقِ ثلاثہ کے طریقے کو روکنے کیلئے مجوزہ قانون کے مسودے کے مطابق ایک ہی وقت میں تین طلاق غیر قانونی اور کالعدم ہوگی اور اس کے لیے شوہر کو تین سال کی قیدکی سزا دی جاسکتی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شادی سے متعلق مسلم خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق بل کا مسودہ ریاستی سرکارو ں کی رائے جاننے کیلئے ان کے پاس بھیجا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس مسودے کے متعلق سے اپنا جواب پیش کریں۔ اُمید ہے کہ یہ بل پارلیمنٹ کے موسمِ سرما کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ یہ اجلاس اس مہینے کی 15/ تاریخ کو شروع ہورہا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ مجوزہ قانون کا اطلاق صرف ایک ہی وقت میں تین طلاق یا طلاقِ بدعت پر ہوگا اور اس کی رو سے متاثرہ خاتون کو یہ اختیار مل جائیگا کہ وہ اپنے اور اپنے نابالغ بچوں کے لیے گزارہ بھتہ حاصل کرنے کی خاطر مجسٹریٹ سے رجوع کرے۔ متاثرہ خاتون اپنے نابالغ بچوں کو اپنے پاس رکھنے کی اپیل بھی کرسکتی ہے اور اس معاملے پر مجسٹریٹ حتمی فیصلہ کریں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جل یُکت شیوار مہم کی وجہ سے زرعی ترقیاتی شرح صفر سے ساڑھے بارہ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہی۔ کل بیڑ ضلع کے اُدھرو کُنڈلیکا پروجیکٹ کی جل پوجن تقریب کے بعد وہ مخاطب تھے۔ قرض معافی کے ڈیڑھ لاکھ روپئے آئندہ چند یوم میں باقی ماندہ مستحق کسانوں کے قرض کھاتوں میں جمع ہوجائیں گے۔ یہ بات کہتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت 13/ لاکھ بوگس کسان منظرِ عام پر آئے۔ حزبِ مخالف پارٹیوں کے ہلّہ بول احتجاج پر بھی وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر تنقید کی۔
وَڑونی میں سرپنچ میڑاوے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ مراٹھواڑہ کے تمام پروجیکٹس کیلئے ریاستی حکومت کافی مدد کررہی ہے۔ بیڑ میں ایک روزنامہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ بی اور سی زمرے کے اخبارات کے مسائل حل کرنے کیلئے مَیں بذاتِ خود توجہ دوں گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
حکومت کا کسانوں کی قرض معافی کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ ایسا الزام سابق نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار نے عائد کیا۔ ایوت محل سے ناگپور پیدل ریلی کا کل ایوت محل میں آغاز ہوا۔ اس موقع پر منعقد راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اجلاس سے وہ مخاطب تھے۔ قانون ساز کونسل میں حزبِ مخالف پارٹی رہنما دھننجے منڈے‘ رکنِ پارلیمنٹ سپریہ سڑے‘ اس موقع پر موجود تھے۔ کسانوں کی خود کشی کی ذمہ داری وزیرِاعلیٰ ہی کی ہے۔ یہ بات منڈے نے کہی۔ رُکنِ پارلیمنٹ سپریہ سڑے نے بھی اس موقع پر حکومت کے مختلف منصوبوں پر سخت تنقید کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پیغمبرِ اِسلام حضرت محمد مصطفی ؐ کا یومِ پیدائش عید میلاد النبیﷺ آج منایا جارہا ہے۔ مختلف مقامات پرجلوس نکالے جارہے ہیں‘ شاہراہوں پر روشنائی کی گئی اور طعام کا انتظام کیا گیا۔ اورنگ آباد میں آج جلوسِ محمدی نکالا جارہا ہے۔ عقیدت مند خلدآباد میں پیرہن مبارک کی زیارت کررہے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پرساربھارتی بورڈ کے صدر کے عہدے پر سینئر صحافی اے سوریہ پرکاش کا کل دوبارہ تقرر کیا گیا ۔ وہ 8/ فبروری 2020ء تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
لاتور نلنگا راستے پر ایس ٹی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں تین افراد ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ لاتور سے حیدرآباد کی جانب جارہی بس کی اوسہ سے قریب مخالف سمت سے آرہی ٹرک سے ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں بس ایک جانب سے مکمل طور پر کٹ گئی۔ یہ حادثہ کل نصف شب پیش آیا۔
اورنگ آباد میں جالنہ راستے پر کل ٹو وہیلر اور ٹرک کے درمیان ہوئے حادثے میں ایک سال کی لڑکی سمیت ٹووہیلر سوار ہلاک ہوگیا۔

No comments:
Post a Comment