Tuesday, 19 December 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 19 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۹؍دسمبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 گجرات اور ہما چل پردیش اسمبلی انتخا بات میں بھارتیہ جنتا پار ٹی نے واضح اکثر یت حاصل کر لی ہے۔ کل ہوئی ووٹوں کی گنتی کے بعد گجرات میں بی جے پی نے مسلسل چھٹی مر تبہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیا بی حاصل کی۔ وہاں اسمبلی کی182؍ نشستوں میں سے بی جے پی نے
99؍ اور کانگریس اور اُس کی حلیف جماعتوں نے80؍ نشستیں حاصل کیں جبکہ 3؍ دیگر آزاد امید وار کامیاب ہوئے۔
 ہماچل پردیش میں بی جے پی نے کانگریس سے اقتدار چھین لیا ہے۔ وہاں کُل68؍ میں44؍ نشستیں بی جے پی نے حاصل کی جبکہ کانگریس کو21؍ نشستیں ملی۔ تین حلقوں میں آزاد امید وار کامیاب ہوئے ۔تا ہم اسمبلی انتخا بات میں بی جے پی کی وِزارت اعلیٰ کے امید وار پریم کمار دھومل کو شکست ہوئی۔
 اسمبلی انتخا بات کے نتائج پر ردّ عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اِسے غیر معمولی فتح قرار دیا اور کہا کہ اِن نتائج سے واضح ہو تا ہے کہ ملک تبدیلی کے لیے تیار ہے۔ بی جے پی صدر امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی نے تر قی کے موضوع پر یہ فتح حاصل کی ۔
 کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کہ وہ عوام کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ایک بیان میں کہا کہ گجرات کی عوام نے تر قی اور اعتماد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
****************************
 کانگریس اراکین کی جانب سے زبردست شور غل کے با عث کل پار لیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کار وائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی یہ کانگریس اراکین سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منمو ہن سنگھ کے خلاف بیان دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے معا فی مانگنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اِس مطالبے پر کانگریس ارکان ایوان کے وسط میں جمع ہو کر نعرے بازی کر تے رہے۔ لوک سبھا میں کانگریس قائد ملک ارجُن کھڑ گے اور راجیہ سبھا میں آنند شر ما نے یہ معاملہ اٹھا یا۔
****************************
 ریاستی حکو مت نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ چھتر پتی شیواجی شیتکری سنمان یو جنا کے تحت قرض معا فی کے لیے34؍ ہزار
22؍ کروڑ روپئے کی ادائیگی کے لیے کھُلے بازار سے20؍ ہزار کروڑ روپئے قرض حاصل کرنے کو منظوری دی جائے۔ مملکتی وزیر خزا نہ دیپک کیسر کر نے کل قا نون ساز کونسل میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ کسانوں کی قرض معافی کے باعث خزا نے کو ہو رہے خسارے سے متعلق پو چھے گئے ایک سوال کا وہ جواب دے رہے تھے۔
****************************
 بی جے پی قائد ایکناتھ کھڑ سے نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکولی بچوں کو فراہم کی جانے والی مقوی غذا کے لیے اناج کی خرید میں بد عنوا نی ہو رہی ہے اور مطالبہ کیا کہ ایک خصو صی تحقیقاتی ٹیم کے ذریعے اِس معاملے کی جانچ کی جائے۔ کل اسمبلی میں ایک توجہ نمائی نوٹس کے ذریعے اُنھوں نے یہ مطالبہ کیا۔
****************************
 وزیر برائے روز گار ضما نتی اسکیم جئے کمار راول نے کل قا نون ساز کونسل کو بتا یا کہ ہنگو لی ضلع میں روز گار ضما نتی اسکیم کے کاموں میں جعلی نام درج کر کے مزدوری حاصل کرنے والے گرام روز گار سیوک کو معطل کر دیا گیا ہے۔ رکن کونسل کی جانب سے پو چھے گئے ایک سوال کا جواب میں وزیر موصوف نے بتا یا کہ ضرورت پڑنے پر اعلیٰ سر کاری افسران کی معر فت اِس پورے معاملے کی جانچ کی جاسکتی ہے۔
****************************
 ممبئی کے سا کی نا کہ علاقے میں کل صبح ایک فر سان کی دوکان میں آتشزدگی کے با عث12؍ مزدور جھلس کر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ شارٹ سر کٹ کے باعث یہ آگ لگی ہو گی۔ جِس وقت آگ لگی اُس وقت یہ تمام مزدور دکان میں سو ئے ہوئے تھے۔
****************************
 بد عنوا نی اور غیر محسوب املا ک کے الزا مات کے تحت مقید سابق وزیر چھگن بھجبل اور اُن کے بھتیجے رکن پارلیمنٹ سمیر بھجبل کی ضما نت کی در خواست کل ممبئی کی ایک مقا می عدالت نے خارج کر دی۔ اِس سے قبل سابق وزیر چھگن بھجبل نے خرا بی صحت کی بنیاد پر ضما نت کی در خواست عدالت میں دائر کی تھی جسے مسترد کر دیا گیا۔
****************************
 نندور بار میونسپل کائونسل کے صدر کے عہدے پر کانگریس کی رتنا رگھو ونشی اور نوا پور میونسپلٹی کے صدر کی حیثیت سے کانگریس ہی کی ہیم لتا پاٹل نے فتح حاصل کی ہے۔ جبکہ تڑ ودا بلدیہ میں اقتدار کی تبدیلی عمل میں آئی اور وہاں صدر بلدیہ کے عہدے پر بی جے پی کے اجئے پر دیشی منتخب ہوئے ۔ پال گھر ضلع کے نگر پنچا یت کے صدر کے عہدے پر شیو سینا کی گیتا نجلی کولیکر نے فتح حاصل کی ۔ ڈھا نو نگر پریشد کے صدر کے عہدے کے لیے بی جے پی کے بھرت راجپوت کا انتخا ب عمل میں آیاجبکہ جو ہار نگر پریشد کے صدر کے عہدے پر شیو سینا کے چندر کانت پاٹل نے کامیابی حاصل کی۔
****************************
 مراٹھواڑہ گریجویشن حلقے کے رکن اسمبلی ستیش چوہان نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کے اسکو لوں کے نصاب میں زر عی تعلیم کو بہ حیثیت لازمی مضمون شامل کیا جائے ۔ کل وزیر تعلیم وِنود تائوڑے سے ملا قات کر کے ستیش چو ہان نے اِس خصوص میں ایک محضر پیش کیا۔
****************************

No comments:

Post a Comment