Thursday, 21 December 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 21 December 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۱؍دسمبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 مرکزی کا بینہ نے نئے گا ہک تحفظ بل 2017؁ کو منظوری دیدی ہے۔ اِس بل میں گاہکوں کے تحفظ کے لیے ایک اتھا ریٹی تشکیل دینے کی تجویز ہے اِسکے علا وہ ملا وٹ اور گمراہ کن اِشتہارات جیسے معاملوں سے نمٹنے کے لیے جر ما نہ عائد کر نے کی گنجائش بھی مو جود ہے۔ اِشتہا رات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے والی مشہور شخصیات پر جر ما نہ عائد کر نے اور ساتھ ہی اُن پر تین سالوں تک پا بندی عائد کر نے  کی گنجائش بھی اِس نئے گا ہک تحفظ بل میں موجود ہے۔ اِسکے علا وہ مرکزی کا بینہ نے دیگر پسماندہ طبقات میں ذیلی گروپوں کے مسائل پر غور کر نے کے لیے قائم کر دہ کمیشن کی مدت میں بارہ ہفتوں کی توسیع کر نے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اب یہ کمیشن 2؍ اپریل 2018؁ تک کام کرے گا۔سُپریم کورٹ کے سابق جج جسٹِس جی روہنی کی صدا رت میں2؍ اکتو بر کو مذکورہ کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔
****************************
 انسا نی وسائل کی مہارات اور صلاحیت کی تعمیر کے لیے گجرات کے ودودرہ میں بھارت کی پہلی قو می ریل اور ٹرانسپورٹیشن یو نیور سٹی قائم کی جائیگی۔ کل شام مرکزی کا بینہ نے یہ فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ اخترا عی خیال نئے بھا رت کی جانب ریل اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں ایک نما یا ں تبدیلی ثابت ہو گا۔ UGCضابطوں کے مطا بق یہ یو نیور سٹی ایک ڈیمڈ یو نیور سٹی ہو گی۔
 حکو مت اگلے سال جولائی سے اِس کا پہلا تدریسی پرو گرام تین ہزار طلباء کے Batchکے ساتھ شروع کریگی جسکے لیے اگلے سال اپریل تک تمام ضابطے مکمل کرنے کے لیے حکو مت کا م کر رہی ہے۔
****************************
 شور و غل اور ہنگا مہ آرائی کے بیچ لوک سبھا کی کار وائی کل دو پہر دو بجے تک اور راجیہ سبھا کی کار وائی دِن بھر کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔ اپو زیشن اراکین پارلیمنٹ کا مطا لبہ تھا کہ گجرات اسمبلی انتخا بات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے سا بق وزیر اعظم ڈاکٹر منمو ہن سنگھ پر کیئے گئے تبصرے پر مودی معافی مانگیں اِس مطالبہ پر اپو زیشن اراکین نعرے بازی کر نے لگے۔ مودی کی جانب سے معافی مانگنے کے مطالبے پر کانگریس کل تیسرے دِن بھی قائم رہی۔
****************************
 مہاراشٹر میں دکانیں ،ہوٹلیں اور مالس اب چو بیس گھنٹے کھُلے رہ سکیں گے۔ قا نون ساز بورڈ نے کل اِس سے متعلق بل کو منظوری دی۔
تا ہم بار، پب اور شراب فروخت کرنے والی دکانوں کوچو بیس گھنٹے کھُلے رہنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ محنت کے ریاستی وزیر سنبھا جی پاٹل نِلنگیکر نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہاکہ بھلے ہی دکانیں ہفتہ بھر کھُلی رہیں لیکن وہاں کام کرنے والے ملازمین کو ہفتہ واری چھٹی دینا لازمی ہو گا۔
****************************
 مہاراشٹر میں پرایئویٹ اسکول شروع کر نے کی اجازت دینے سے متعلق اصلاحی بل کل ڈھائی گھنٹوں کی بحث کے بعد قانون ساز اسمبلی میں منظور کر لیا گیا۔ اِس بل میں کمپنیوں کو ریاست میں پرائیویٹ اسکو ل شروع کرنے کی اجازت دینے کی گنجائش موجود ہے۔ ایسے اسکو لوں پر ریاستی حکو مت کے امدادی اسکو لوں کے سبھی قوا نین کا اطلاق ہو گا۔ کمپنیاں اپنی سما جی ذمہ داری یعنی
Corporate Social Responsibilityفنڈ کے تحت یہ اسکول چلائیں گی۔
****************************
 ریاست کے خیرا تی اسپتالوں یعنی چیریٹیبل ہاسپِٹلس کی جانب سے کسی بھی غریب مریض کا علاج کرنے سے انکار کر نے پر اُنکے خلاف سخت کار وائی کی جا ئیگی۔ شہری تر قیات کے مملکتی وزیر ڈاکٹر رنجیت پاٹل نے کل قا نون ساز اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ غریب مریضوں کے لیے 20؍ فیصد بستر مختص رکھنے کی ہدا یت پہلے ہی چیریٹیبل اسپتالوں کو دی جا چکی ہے۔
****************************
 جالنہ کے لوور دودھنا پرو جیکٹ سے کل دو پہر دودھنا ندی میں پانی چھوڑا گیا۔ اِس اخراج کا مقصد پر بھنی اور پور نا شہر کے عوام کی پینے کے پانی کی ضرورت کو پو را کر نا ہے۔ ندی کنا رے آ باد گائوں کے افراد کو ندی میں نہ جانے اور اپنے جانوروں کو بھی ندی میں نہ جانے دینے کی ہدایت پر بھنی ضلع انتظا میہ نے دی ہے۔ اِسکے علا وہ ندی میں چھوڑے گئے پانی کو بجلی کی موٹر لگا کر استعمال نہ کر نے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
****************************
 اگلے پانچ سا لوں میں ملک بھر کے کسانوں کی آ مد نی کو دوگنا کر نے کے مقصد کو مد نظر رکھتے ہوے زرعی یو نیور سیٹیوں سے تحقیق کر نے کی اپیل گور نر  سی وِدّیا ساگر رائو نے کی۔ گور نر کل آکو لہ میں ایک تعلیمی ادارے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ سائنسدانوں اور زرعی ماہرین کو چاہیے کہ وہ اپنی تحقیق کے دوران کسانوں کے مسائل کو ترجیح دیں۔
****************************
 بھارت اور سری لنکا کے در میان کل کٹک میں کھیلے گئے پہلےT-20؍ کر کٹ مقا بلے میں بھارت نے سری لنکا کو93؍ رنوں سے ہرا دیا۔ بھارت نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے مقررہ بیس اووروں میں تین وِکٹ کے نقصان پر180؍ رن بنائے ۔ نشانے کا تعاقب کرنے اُتری سری لنکائی ٹیم سولہ اووروں میں محض86؍ رن ہی بنا سکی۔ یُجویندر چہل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ T-20؍ سیریز کا دوسرا مقا بلہ کل اِندور میں کھیلا جائے گا۔
****************************


No comments:

Post a Comment