▼

Wednesday, 17 January 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 17 January 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۷ ؍جنوری  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 مرکزی حکو مت نے عازمین حج کو دی جانے والی سبسیڈی اِس برس سے ختم کر نے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اخباری نما ئندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کل نئی دہلی میں یہ اعلان کیا۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس برس پہلی بار ایک لاکھ75؍ ہزار عازمین حج بغیر سبسیڈی کے ادائیگی حج کے لیے جائیںگے۔ سبسیڈی ختم کر نے سے بچ جا نے والی رقم کا استعمال اقلیتی فر قے کی خواتین اور لڑکیوں کو خواندہ بنا نے کے لیے کیا جائے گا  اور یہ اقلیتی خواتین کو با اختیار بنا نے کی مرکزی حکو مت کی پالیسی کا ایک حصہ ہے۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ عازمین حج کو سمندری جہاز کے ذریعے بھی سعودی عرب بھیجے جانے کے امکا نات پر حکو مت غور کر رہی ہے۔
****************************
 عدالت عظمیٰ نے حکو مت مہا راشٹر کو آنجہا نی جسٹِس بی ایچ لو یا کی موت سے متعلق تمام دستا ویزات پیش کرنے کے احکا مات جاری کیئے ہیں۔ جسٹِس لو یا کی موت کی آزا دانہ تحقیقات کے مطالبے پر مبنی درخواست پر کل عدالت عظمیٰ نے سماعت کے دوران یہ احکا مات جاری کیے۔ اِس سے قبل ریاستی حکو مت نے جسٹِس لو یا سے متعلق کاغذات اور اُن کی پوسٹ مار ٹم رپورٹ عدالت میں جمع کر وائی عدالت نے اِس در خواست کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔
 واضح رہے کہ جسٹِس لو یا کی2014؁ میں اُس وقت اچا نک حر کت قلب بند ہو جانے کے باعث موت واقع ہو گئی تھی جب وہ نا گپور میں ایک شا دی کی تقریب میں شر کت کے لیے گئے تھے۔ جسٹِس لو یا اُس وقت سہراب الدین انکائونٹر کیس کی سماعت کر رہے تھے۔
****************************
 راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی ہلّہ بول تحریک کے پہلے مر حلے کا آ غاز کل عثمان آ باد ضلع کے تلجا پور سے ہوا۔ اِس موقع پر منعقدہ جلسے سے پارٹی کے ریاستی صدر سُنیل تٹکرے ،رکن پارلیمان سُپریا سُڑے ،ریاستی قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے قائد دھننجئے منڈے اوررکن پارلیمنٹ اجیت پوار سمیت پارٹی کے دیگر قائدین موجود تھے۔ اپنی تقاریر میں پارٹی قائدین نے کہا کہ ریاستی حکو مت کی عوام دشمن اور کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف یہ تحریک چلائی جا رہی ہے۔ مراٹھواڑہ کے مختلف مقا مات پر ایجی ٹیشن کے بعد آئندہ تین فر وری کو اورنگ آ باد میں پارٹی سر براہ شرد پوار کی موجود گی میں یہ ہلّہ بول آندولن اختتام پذیر ہو گا۔
****************************
 جالنہ کے پان شیندرا میں مجوزہ سیڈ پارک کے لیے محصول انتظا میہ نے تیس ہیکٹر سر کا ری اراضی ایکوائر کی ہے۔ تحصیلدار وِپین پاٹل نے بتا یا کہ سیڈ پار ک کے ضروری انفرا اِسٹرکچر کی تعمیر کے لیے اراضی صنعتی تر قیاتی کار پوریشن کے حوالے کی جائیگی۔ کل اِس اراضی پر نشا نات نصب کر نے کے کام کا آ غاز کیا گیا تا ہم مقا می با شندوں نے اِس کام کو روک دیا جس کے با عث کچھ دیر کے لیے کشید گی پیدا ہو گئی ۔
****************************
 اورنگ آ باد کے معروف تعلیمی اِدارے سرسوتی بھون کے صدر پرو فیسر دِنکر بوریکر کل اورنگ آ باد میں چل بسے وہ 83؍ برس کے تھے۔ اُنھوں نے حیدر آ باد مُکتی سنگرا م میں فعال کر دار ادا کیا تھا۔ بعدازاں سرسوتی بھون تعلیمی اِدارے میں تدریسی خد مات شروع کی۔ خد مات سے سبکدوش ہونے کے بعد اُنھوں نے سرسوتی بھون ادارے کے سیکریٹری ،نائب صدر اور صدر کی حیثیت سے خد مات انجام دیں۔ آج گیارہ بجے اُنکی آخری رسو مات پُشپ نگری شمشان بھو می میں ادا کی جائیگی۔
****************************
 قا نون ساز کونسل کے سا بق چیئر مین این ایس فراندے کل صبح پو نا میں چل بسے وہ77؍ برس کے تھے۔ عوامی قائد جئے پر کاش نرائن کی تقلید میں سیا ست میں آ نے والے فراندے بی جے پی کے قیام کی ابتداء ہی سے پارٹی کے مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ وہ1986؁ میں پہلی بار
 قا نون ساز کونسل کے لیے منتخب ہوئے۔ مسلسل تین بار کونسل کی رکنیت حاصل کر نے کے بعد1994؁ میں اُنھیں کونسل کا ڈِپٹی چیئر مین منتخب کیا گیا اور بعد میں 1998؁ میں وہ قا نون ساز کونسل کے چیئر مین بنے تھے۔
****************************
 لاتور کے رکن پا رلیمنٹ سُنیل گائیکواڑ نے وزیر ریلوے پیوش گوئل سے مطالبہ کیا ہے کہ ناندیڑ ڈِویژن کو سینٹرل ریلوے میں شامل کیا جائے۔ کل لاتور میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے بتا یا کہ 4؍ فر وری سے یشونت پور-بِدر ٹرین ہفتے میںتین بار لاتور تا یشونت پور چلائی جا ئے گی اور یہ ٹرین اب اُدگیر اِسٹیشن پر بھی رُکے گی۔ اُنھوں نے وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا کہ لاتور کے راستے نئی بِدر-ممبئی ٹرین شِروع کی جائے اور پر لی تا وقار آ باد ریلوے لائن کو دوہرا کیا جائے۔
****************************
 جنوبی افریقہ کے ساتھ کھیلی جا رہی سیریز کے دوسرے کر کٹ ٹیسٹ میچ کے چو تھے دِن کل کھیل کے اختتام تک بھا رت نے تین وِکٹ کے نقصان پر 35؍ رن بنا ئے تھے آج ٹیسٹ کے آخری دِن بھارت کو یہ میچ جیتنے کے لیے مزید252؍ رن در کار ہیں ۔ جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اِننگ میں258؍ رن بنائے تھے اِس طرح بھا رت کو میچ جیتنے کے لیے287؍ رن کا ہدف مِلا تھا۔جنوبی افریقہ کو پہلے ہی ایک صفر کی بر تری حاصل ہے
****************************

No comments:

Post a Comment