Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 03.01.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 03 January 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳؍ جنوری ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
پونا ضلع کے بھیما کورے گائوں میں پیش آئے واقعہ کی ممبئی ہائی کورٹ کے جسٹس کی معرفت عدالتی جانچ کرکے واقعہ کی بنیاد تک پہنچا جائیگا۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہی ہے۔ وہ کل ممبئی میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ اس معاملے میں ایک نوجوان کا قتل ہوا ایسا سمجھ کر سی بی آئی کے ذریعے جانچ کی جائیگی۔ اسی طرح مرنے والے کے خاندان کو دس لاکھ روپئے مدد دی جائیگی۔ ایسا اعلان وزیرِ اعلیٰ نے کیا۔ اس واقعہ میں جن گاڑیوں کا نقصان ہوا انہیں بھی مدد دی جائیگی۔ یہ بات کہتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ وہاں تعینات پولس فورس نے فوراً حالات پر قابو پایا۔ ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا نہ ہو عوام اس جانب توجہ دیں۔ ایسی اپیل وزیرِ اعلیٰ نے کی۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا اشارہ انھوں نے دیا۔ سوشل میڈیا پر جو افواہیں پھیلائے گا اُن کیخلاف بھی سخت کاروائی کی جائیگی۔ مختلف سیاسی پارٹیوں اور تنظیموں سے وزیرِ اعلیٰ نے اپیل کی ہے کہ سماج میں نفرت پھیلانے کے بیانات نہ دیں۔ تمام معاملے کی تہہ تک ہم جائیں گے اور سچائی سامنے لانے کی کوشش کی جائیگی۔ اس لیے عوام امن برقرار رکھیں۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے کہی۔
اسی بیچ اس معاملے کی مذمت میں بھارتیہ ریپبلکن بہوجن تنظیم کے رہنما ڈاکٹر پرکاش امبیڈکر نے آج مہاراشٹر بند کی اپیل کی ہے۔ بھیما کورے گائوں کے واقعہ کو ٹالنے میں ریاستی حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ اس کی مذمت میں یہ بند کا اعلان کیا گیا ۔ انھوں نے بند کو پُرامن طریقے سے منانے کی اپیل کی۔ اس کی اطلاع پی ٹی آئی خبررساں ایجنسی نے دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھیما کورے گائوں واقعہ کی مذمت میں کل تمام ریاست میں پُرتشدد واقعات ہوئے۔
اورنگ آباد میں چند مقامات پر ہجوم نے پتھرائو کیا۔ ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے سدھارتھ نگر میں لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ تاہم عثمان پورہ میں آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔ کارگذار پولس کمشنر ملند بھارمبے نے اس کی اطلاع دی۔ شہر میں حکمِ امتناع نافذ کردیا گیا ہے۔ شہریوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل انھوں نے کی۔
اورنگ آباد ضلع کے پیٹھن‘ گنگا پور‘ ویجا پور‘ سلوڑ‘ میں بھی اس واقعہ کی مذمت کی گئی۔ پیٹھن میں ناتھ مندر پر پتھرائو کیا گیا اور گنگا پور میں بند منایا گیا۔
ًٖپربھنی میں اس واقعہ کی مذمت میں نکالے گئے مورچے میں پُرتشدد واقعات ہوئے۔ مورچے میں شامل افراد نے ریلوے اسٹیشن سمیت چند مقامات پر پتھرائو کیا۔ ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے پولس نے لاٹھی چارج کیا۔
بیڑ ضلع میں 25/ گاڑیوں کو پرتشدد ہجوم نے نقصان پہنچایا۔ امبہ جوگائی‘ پاٹودہ‘ اور وڑونی میں مذمتی جلوس نکالے گئے اور پرلی میں بند منایا گیا۔ جالنہ‘ لاتور‘ میں بھی پتھرائو کیا گیا اور ایس ٹی بسوں سمیت دیگر گاڑیوں کا نقصان کیا گیا۔
ہنگولی اور ناندیڑ میں بھی کل بند منایا گیا۔ اس کا جزوی اثر نظر آیا ۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
ریاست کے دیگر مقامات پر بھی اس واقعہ کا اثر نظر آیا۔ ناسک‘ ممبئی‘ بھیونڈی‘ تھانہ‘ کولہا پور‘ دھولیہ‘ واشم‘ احمد نگر‘ سمیت کئی مقامات پر پُرتشدد واقعات رونما ہوئے۔
قانون ساز اسمبلی کے صدر ہری بھائو باگڑے نے امن قائم رکھنے کی اور افواہوں پر یقین نہ رکھنے کی اپیل عوام سے کی ہے۔ اسی بیچ آج کے بند کے مدِنظر ڈاکٹر بابا صا حب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے آج کے امتحانات منسوخ کردئیے گئے۔ چند اسکولوں میں تعطیل ظاہر کردی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اُردو کے معروف شاعر انور جلال پوری کا کل لکھنؤ میں انتقال ہوگیا۔ وہ 70/ برس کے تھے۔ انور جلال پوری نے کئی مشاعروں میں بہترین نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ انھوں نے بھاگوت گیتا کا اُردو میں ترجمہ کیا۔ آج دوپہر کو اُن کی تدفین عمل میں آئیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پربھنی کے سیلو میں نوتن کالج اور سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد مغربی علاقائی انٹر یونیورسٹی کھوکھو کے مقابلے کل سے شروع ہوئے۔ ان مقابلوں میں 45/ ٹیمیں شامل ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناندیڑ ضلع کے نائے گائوں میں نام فائونڈیشن کی جانب سے سردیوں میں بلینکیٹس تقسیم کرنے کی اسکیم شروع کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے پہلے مرحلے کے طور پر نائے گائوں‘ نرسی‘ بس اسٹینڈ‘ بلولی بس اسٹینڈ‘ بلولی تحصیل‘ وغیرہ علاقوں میں سردی سے پریشان مستحق غرباء کو کل بلینکیٹس تقسیم کیے گئے۔

No comments:
Post a Comment