Wednesday, 31 January 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 31 January 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  31 ؍جنوری  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 دیہی علاقوں کی خواتین اورنوجوان لڑکیوں میںانفرادی صفائی سے متعلق بیداری پیداکرنے کے لئے اسمتایوجناپرعمل کرنے کافیصلہ ریاستی کابینہ نے کیاہے۔اس اسکیم کے تحت خواتین کی مخصوص ضرورتوں کی تکمیل کے لئے اشیاء مناسب قیمت پرمہیاکی جائے گی۔کل منعقدہ کابینی اجلاس میں اس فیصلے کومنظوری دی گئی۔یہ اسکیم محکمہ دیہی ترقیات کی معرفت چلائی جائے گی۔صحت عامہ کے شعبے سمیت تمام محکموں کے لئے ادویات اورطبّی آلات ہافکن بایو فارماسوٹیکل کارپوریشن لمیٹیڈ کی معرفت خریدنے کافیصلہ بھی ریاستی کابینہ نے کیاہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اورنگ آبادمیڈیکل کالج واسپتال کے سرطان کے اقامتی ڈاکٹروں کے مشاہدے میںاضافے کوبھی کابینہ نے منظوری دے دی۔اس کے علاوہ مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر،سرکاری زمینوں پرموجودعمارتوں کی ازسرنوتعمیرکے عمل کوپیشہ وارانہ طورپرانجام دینے کے لئے زمینوں کے مالکانہ حقوق یالیز کے معاملات میںترامیم ، ریاست کے لئے پانچویں اجرتی کمیشن کے قیام،انتظامی امورمیںمراٹھی زبان کے متن کاانگریزی میںترجمہ کرنے کے لئے 14 ماہرین لسانیات کے پینل کے قیام کوبھی ریاستی کابینہ نے کل منظورکیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 موتیابندسے پاک مہاراشٹر مہم کاکل وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس کے ہاتھوں ممبئی میںافتتاح عمل میںآیا۔اس مہم کے تحت 15؍اگست 2019 تک 17؍لاکھ مریضوں کاآپریشن کیاجائے گا۔ اس افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صحت عامہ کے وزیردیپک ساونت نے آنکھوں کے ڈاکٹروں کو ترغیب دی کہ وہ سالانہ کم ازکم 50؍آپریشن مفت کریں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 سوابھیمان شیتکری سنگھٹنا کے قائدرکن پارلیمنٹ راجوشیٹی نے مطالبہ کیاہے کہ ریاستی حکومت قرض معافی اسکیم سے استفادہ کرنے والے افراد کی فہرست جاری کرے۔کل منترالیہ میںاخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ ریاستی حکومت قرض معافی سے فائدہ اٹھانے والے کسانوں کی تعدادبتاتی ہے لیکن ایساکسان کبھی نہیں ملتاجسے اس اسکیم کافائدہ ہواہو۔
 دریںاثناء امدادباہمی کے وزیرسبھاش دیشمکھ نے کہاہے کہ شیتکری سنمان یوجناکے تحت کچھ کسانوں کی فراہم کردہ معلومات بینکوں کی معلومات سے میل نہیں کھاتی اوراس طرح کے کسان ابھی تک قرض معافی اسکیم کافائدہ نہیںاٹھاسکے۔اس سلسلے میںحکومت نے تعلقہ سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ وزیر موصوف نے درخواست گذارکسانوں کوتلقین کی ہے کہ وہ اس خصوص میںجلدازجلداپنی بینکوں سے رابطہ قائم کریں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 منترالیہ میںزہرپی کرخودکشی کرنے والے بزرگ کسان دھرماپاٹل کی آخری رسومات کل دھولیہ ضلع کے وکرھن دیہات میںاداکردی گئی۔سندکھیڑ کے رکن اسمبلی اوروزیرسیاحت جئے کمارراول نے دھرماپاٹل کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاٹل کے اہل خانہ کوانصاف دلایاجائے گا اور اس معاملے میںملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔اس سلسلے میںریاستی حکومت نے چیف سیکریٹری سومیت ملک کوتحقیقات کرنے کاحکم دیاہے۔ یہ اطلاع وزیرخزانہ سدھیرمنگنٹی وارنے دی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اصلاح پسندمفکرگووندپانسرے کے قتل کے الزام میںگرفتارویریندرتائوڑے کی ضمانت منظورکرلی گئی ہے۔کولہاپورکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 15؍ہزارروپئے کے ذاتی مچلکے پراسے ضمانت پررہاکردیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 بابائے قوم مہاتماگاندھی کی برستی کل ملک بھرمیںمنائی گئی۔ملک بھر میںکل صبح 11؍بجے 2؍منٹ کی خاموشی اختیارکرکے جدوجہد آزادی کے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔اس موقع پرآکاشوانی نے بھی اپنی نشریات دومنٹ تک بندرکھ کرشہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔اورنگ آباد میں ڈیویژنل کمشنردفتر میںڈویژنل کمشنرڈاکٹر پرشوتم بھاپکرسمیت افسران وملازمین نے بھی دومنٹ کی خاموشی منائی۔ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی میںبزرگ صحافی ونودشرساٹھ ’’غلط فہمی کے بھنورمیںپھنسامہاتما‘‘ کے عنوان پرایک پروگرام میںاپنے خیالات کااظہارکیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 پٹرول اورڈیزل میں10؍فیصد ایتھینال کی آمیزش کے باعث گاڑیاں بندپڑنے کی شکایات بڑے پیمانے پرموصول ہورہی ہیں۔ اس آمیزش کے خلاف مذمت میں اورنگ آبادشہر کے تمام پٹرول پمپ یکم فروری سے شام 7؍بجے سے صبح 7 بجے تک بندرہیںگے۔پٹرول پمپ مالکان کی تنظیم کے سیکریٹری عقیل عباس نے کل اورنگ آباد میںمنعقدہ ایک اخباری کانفرنس میںیہ اعلان کیا۔ انہوں نے عندیہ دیاکہ فی الحال یہ آندولن ہفتے بھرچلائی جائے گی بعد میںاس کادائرہ ضلع بھر میں وسیع کردیاجائے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 نیوزی لینڈ میںجاری انڈر19؍ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میںبھارت نے پاکستان کوشکست دے کرفائنل میںداخلہ حاصل کرلیا۔ 3؍ فروری کوہونے والے فائنل میںبھارت کامقابلہ آسٹریلیاء سے ہوگا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 

No comments:

Post a Comment