▼

Thursday, 15 February 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 15 February 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۵ ؍فروری  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 زراعت کے ریاستی وزیر پانڈو رنگ پھُنڈ کر نے کہا ہے کہ بے مو سمی بارش اور ژا لہ باری سے کسا نوں کے ہوئے نقصان کی بھر پائی کے لیے مہا راشٹر حکو مت مرکزی سر کا ر سے200؍ کروڑ روپیوں کا مطالبہ کریگی۔ پھُنڈکر کل ممبئی میں نا مہ نگا روں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ گذشتہ چار دنوں میں ژا لہ باری کی وجہ سے ریاست بھر میں ایک لاکھ 90؍ہزار ہیکٹر رقبے پر پھیلی فصل کے نقصان کی ابتدائی معلو مات ملی ہے اور اگلے 2؍ دنوں میں اِس بارے میں پنچنا موں کے ساتھ حتمی احوال موصول ہو نے کی امید ہے ۔ پھُنڈ کر نے واضح کیا کہ پھلوں کی فصل کا بینہ رکھنے والے کسا نوں کو بیمہ منصو بے کے تحت امداد فراہم کی جائے گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 دوسری جانب اپو زیشن جماعتوں نے کسا نوں کو مدد فراہم کر نے میں ہو رہی مبینہ تاخیر پر جا رحا نہ رخ اختیار کر لیا ہے۔ قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنما دھننجئے منڈے نے کہا کہ ژالہ باری کے72؍ گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی کسا نوں کو ہو ئے نقصان کے پنچنا مے نہیں ہوئے ہیں منڈے نے انتباہ دیا کہ حکو مت کسا نوں کی آخری حد کو نہ آز مائے ۔ منڈے کل جالنہ ضلع میں ژا لہ باری سے متا ثرہ علا قوں کے دورے کے بعد اخبا ری نمائندوں سے مخا طب تھے۔ کانگریس کے ریا ستی صدر اشوک چو ہا ن نے بھی کل پر بھنی کے ژا لہ باری سے متا ثرہ علا قوں کا دو رہ کیا۔ اِس دوران چو ہان نے مہا راشٹر حکو مت پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پا رٹی حکو مت صرف جھو ٹے اعلا نات کر نے والی سر کا ر ہے اور اُنکے اعلا نا ت سے زمینی سطح پر کسا نوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ملک کے عوام کو متحد رہنا چا ہیے اور پھوٹ ڈالنے والی قو توں سے مقا بلہ کر نا چا ہیے ۔ اُنھوں نے یہ بات کل نئی دِلّی میں اِنڈیا گیٹ سے جل مِٹّی رتھ ریاتّرا روانہ کر نے کے بعد کہی۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اِس یا تّرا کا مقصد ملک کو مضبوط اور مستحکم کر نا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت میں ما لا مال ثقا فتی ور ثہ ہے اور ہر شخص کو ملک کی ثقا فت بر قرار رکھنے کا عہد کر نا چا ہیے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آ باد بینچ نے عثما ن آ باد ضلع کے شری تُلجا بھوا نی مندر ٹرسٹ کی مِلکیت رہی انعا می زمین ہڑپ کر نے کے معاملے میں محکمہ محصول کے پرنسل سیکریٹری اور عثمان آ باد کے ضلع کلکٹر کو نو ٹسیں جاری کر نے کاحکم دیا ہے۔ اِس بارے میں ہندو جن جا گرن سمیتی نے مفاد ِ عا مّہ کی عر ضی داخل کی ہے۔ جِس میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ ، مندر ٹرسٹ کی انعا می زمین ہڑپ کر نے کے معاملے کی جانچ رپورٹ پیش کر نے کی ہدا یت دے۔ عرضی میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہا اِس معا ملے کے سبھی پہلو ئوں کی جانچ کر کے متعلقہ افراد کے خلاف قا نو نی کار وائی کی جائے۔ مندر ٹر سٹ کو دی گئی کئی انعا می زمینوں کو کچھ لو گوں نے محکمہ محصول کے افسران سے ملی بھگت کر کے ہڑپ کر لیا ہے۔ اِس بارے میں محکمہ انصاف اور قا نو نے اپنی جانچ رپورٹ ریاستی حکو مت کو پیش کر دی ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت5؍ مارچ کو ہو گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ریاستی حکو مت نے ذہنی معذور افراد ،معمر شہریوں اور سماج کے محروم طبقات کے لیے ریاست کے گیارہ شہروں میں خصو صی عدالتیں قائم کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی کا بینہ کے کل ہوئے اجلاس میں اِس فیصلے پر مہر لگا ئی گئی۔ اِن شہروں میں مراٹھواڑہ کے اورنگ آ باد ، پر بھنی اور لاتور شامل ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ژا لہ باری سے متا ثرہ کسا نوں کی فصلوں کے فوری پنچنا مے کر نے اور اُنھیں نقصان بھر پا ئی ادا کر نے کے مطالبے پر شیو سینا کی جانب سے کل بیڑ ضلع کے سبھی تحصیل دفتروں کے سامنے راستہ رو کو احتجاج کیا گیا ۔ شیو سینا نے انتباہ دیا کہ کسا نوں کو فوری مدد نہ ملنے کی صورت میں اُس کے احتجاج میں مزید اضا فہ ہو گا۔
 دوسری جانب کپاس کی فصل کو ہوئے نقصان سے متا ثرہ کسا نوں کی نقصان بھر پائی کی رقم فوری اُنکے بینک کھا توں میں جمع کر نے کا مطالبہ سوا بھیما نی شیتکری سنگٹھنا نے کیا ہے۔ مطالبے کی یکسوئی کے لیے سنگٹھنا کے صدر اور رکن پارلیمنٹ راجو شیٹّی کی مو جود گی میں آج شام بیڑ ضلع کے سو دانہ میں آ کروش ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 بیڑ ضلع کے نارائن گڑھ کے تر قیا تی کا موں کے لیے25؍ کروڑ روپیوں کے فنڈ کو منظوری دی گئی ہے۔ اِن تر قیا تی کاموں کا آج وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سنگ بنیاد رکھیں گے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 معروف مجا ہدآ زا دی شاہیر پر بھا کر وائیکر ضعیف العمری کے باعث کل پر بھنی میں چل بسے۔وہ 98؍ برس کے تھے۔ مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام میں شاہیر نے اہم کر دار نبھا یا تھا۔ مجا ہد ین آزا دی کی ضلعی کمیٹی کے وہ صدر بھی رہے۔ آج صبح گیارہ بجے پر بھنی میں اُنکی آخری رسو مات ادا کی جائیں گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اورنگ آ باد کے دیو گیری کالج میں جا ری پھُلے- شاہو- امبیڈکر ورکشاپ کل اختتام پذیر ہوا۔ اِس موقع پر اکھیل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے سابق صدر اُتّم کامبلے بھی موجود تھے۔ اپنے اختتا می خطا ب میں کامبلے نے کہا کہ راجرشی شا ہو مہا راج نے عام آ دمی کو عزت نفس کا احساس دلانے کے لیے زندگی بھر جدو جہد کی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 فوج نے دہشت گرد گروپوں میں نو جوانوں کے شامل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اِس رجحان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ شمالی کمان کے فو جی کمانڈر لیفٹِننٹ جنرل دیو راج امبو نے کل اُدّھم پور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی ہتھیار اُٹھا تا ہے اور ملک کے خلاف کام کر تا ہے وہ ایک دہشت گرد ہے اور فوج اِسطرح کے دہشت گردوںسے نِمٹے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سر گر میوں میں اضا فے کے لیے سو شل میڈیا ذمہ دار ہے کیو نکہ یہ بڑے پیما نے پر نو جوانوں کو اپنی جانب راغب کر تا ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس معاملے پر توجہ مرکوز کیئے جانے کی ضرورت ہے۔ فو جی کمانڈر نے کہا کہ سیکو ریٹی دستے سر حدپر دہشت گر دوں کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی پوری صلا حیت رکھتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ دشمن آسان نشا نے ڈھو نڈ نے کی کو شش کر رہا ہے اور جب و ہ سر حدوں پر نا کام ہو جا تاہے تو کیمپوں پر حملہ کر تاہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 

No comments:

Post a Comment