Wednesday, 21 March 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 21 March 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۲ ؍مارچ  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 درج فہرست ذا توں اور قبائل پر مظالم کی اِنسداد سے متعلق قا نون یعنی ایٹری سِٹی ایکٹ کے تحت ملزم کو فوری گرفتار کر نے پر عدالت عظمیٰ نے اِمتناع عائد کر دیا ہے۔ اِس طرح کے معاملے میں عدالت نے گرفتار ی سے قبل پولس  جانب سے کی ابتدائی تفتیش کو لازمی قرار دیا ۔ اِس کے علا وہ پولس محکمے کو ہدا یت کی ہے کہ شکا یت کی حقیقت کی جانچ کے بعد ہی معا ملہ ایٹری سِٹی ایکٹ کے تحت درج کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سر کا ری افسران کے خلاف اِس طرح کی شکا یت موصول ہونے پر ابتدائی تفتیش کے بعد ہی مقدمہ درج کیا جائے۔ نیز کسی اعلیٰ عہدیدار کی تحریری رضا مندی کے بغیر ملزم کو گرفتار نہ کیا جائے۔فاضل عدالت نے عندیہ دیا کیا کہ اِس قا نو ن کے تحت سر کا ری افسران اور ملا زمین کو ہراساں کرنے کے لیے اِس قا نون کا نا جائز استعمال کیاجا رہا ہے۔ اِس لیے عدالت نے شکا یت کے ساتھ ہی ملزم کی گرفتاری پر امتناع جاری کیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ما لی بد عنوا نیوں کے واقعات کو روکنے کے لیے سر ما یہ کا ری تحفظا تی قا نون میں تر میم کی جائے گی۔ کل اسمبلی میں وقفہ سوا لات کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اِس سلسلے میں اسمبلی کے رواں اجلاس میں بل پیش کیا جائے گا۔ مستقبل میں اِس طرح کے معا ملات ظہور پذیر ہو نے پر عوام ہراساں نہ ہوں اِس لیے عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 وزیر تعلیم وِنود تائوڑے نے کہا ہے کہ خانگی اسکو لوں کی جانب سے تعلیمی فیس میں زبر دست اضا فے کے خلاف فیس کنٹرول کمیٹی میں شکا یت کی جا سکتی ہے۔ کل اسمبلی میں وضا حتی بیان دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ تعلیمی اِداروں کی فیس پر کنٹرول سے متعلق قا نون میں
تر میم کے لیے تشکیل شدہ جسٹِس وی  جی  پڑشیکر کمیٹی کی جانب سے کی گئی سفا رشات کو حکو مت نے تسلیم کر لیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ تعلیمی فیس سے متعلق شکا یت کنند گان کی تعداد 25؍ فیصد سے تجا وز کر تی ہے تو فیس کنٹرول کمیٹی کو اِس معا ملے کی سما عت کر نے کی ہدا یت کی گئی ہے۔
 اسکو ل انتظا میہ کی معرفت ہی کتابیں خرید نے پر سختی کی جاتی ہے تو بھی اِس کمیٹی میں شکا یت درج کی جا سکتی ہے۔ وِنود تائوڑے نے وضا حت کی کہ اِس کمیٹی کے جاری کر دہ فیصلے میں کسی بھی قسم کا ردّ و بدل نہیں کیا جا ئے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 قا نون ساز کونسل میں ایک بیان دیتے ہوئے وِنود تائوڑے نے کہا کہ جو امتحا نی مراکز سوا لیہ پر چہ افشاء ہونے کے معا ملے میں ملوث پائے جاتے ہیں اُنھیں بلیک لِسٹ میں شامل کر کے امتحا نی عمل سے مستقل طور پر با ہر کر دیا جائے گا۔ سوا لیہ پر چہ قبل از وقت افشاء ہونے کے واقعات کو روکنے کے لیے رواں اسمبلی اجلاس کے اختتا م سے قبل ہی ما ہرین کا  ایک اجلاس طلب کر کے ٹھوس اقدا مات کیئے جا ئیں گے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ریلوے بھر تی کے دوران ہنگا موں کے خلاف کل صبح ممبئی میں ریل رو کو احتجاج کر نے والوں پر پولس کے لاٹھی چارج کے مسئلے پر حزب اختلاف نے کل اسمبلی میں زور دارنعرے بازی کی۔ معاملے کی وضا حت کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے بتا یا کہ مظا ہرین کی جانب سے مضا فا تی ٹرینوں پر سنگباری کے بعد پولس نے لاٹھی چارج کیا۔ وزیر ریلوے پیوش گوئل نے کہا کہ ریلوے بھر تیوں میں قوا نین اور عدالت عظمیٰ کی ہدا یات پر عمل کیا جا رہاہے۔ کل ہوئے واقعات کے پس منظر میں ایک بیان جا ری کر تے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ جن امیدواروں نے کورس مکمل کر لیا ہے وہ 31؍ مارچ تک نوکری کے لیے در خواست دیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 احمد نگر شہرکے مالی واڑہ علاقے میں کوریئر کی ایک دوکان میں کل شب ساڑھے دس بجے کے قریب ایک پارسل میں ہوئے دھما کے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ابھی تک اِس بات کا علم نہیں ہو سکا کہ دھما کہ کیو نکر ہوا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 وزیر سیا حت جئے کمار را ول نے کہا ہے کہ اورنگ آ باد شہرکے سیا حتی تر قی کے لیے ایک آزاد سیا حتی منصو بہ تیار کیا جا رہا ہے۔ کل ریاستی اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں اُنھوں نے کہا کہ شہر اورنگ آ باد کی سیا حت کے فروغ کے لیے 440؍ کروڑ روپئے بھی مختص کیئے گئے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ریاستی بجلی تقسیم کار کمپنی نے صا رفین کے ذمہ واجب الادا39؍ ہزار کروڑ روپئے وصول کر نے کے لیے بجلی کنکشن منقطع کر نے کی مہم شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے کم و بیش ایک کروڑ 41؍ لاکھ صارفین کے ذمہ بقا یا جات ہیں۔ اِس مہم کے تحت جن صا رفین کو ایک ہزار روپئے سے زیادہ کی رقم ادا کر نا باقی ہو تو اُن کا کنکشن کاٹ دیا جا ئے گا۔ اِس سے قبل بلوں کی وصو لی کے لیے کی گئی کوششوں کے خا طر خواہ نتائج نہ ملنے کے با عث کنکشن کاٹنے کی مہم چلا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 دریں اثناء بقا یا جات کی وصو لی میں کا ہلی برتنے کے الزام میں مہا وِترن کمپنی نے اورنگ آ باد کے چھائو نی سب ڈیویژن کے انجینئر دیپک ما نے سمیت9؍ افسران و ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 

No comments:

Post a Comment