Regional Urdu Text and Audio Bulletin, Aurangabad, Date: 13.04.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 13 April 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۳؍ اپریل ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
اپوزیشن جماعتوں کے مبینہ عدم تعاون والے طرزِ عمل کی مخالفت کرنے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کل ملک بھر میں بھوک ہڑتال کی گئی۔ BJP کا الزام ہے کہ حزبِ اختلاف جماعتوں نے عدم تعاون کا رویہ اپنائے رکھا جس کی وجہ سے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں کوئی کام کاج نہیں ہوسکا۔
ممبئی میں مرکزی وزیر پیوش گوئل‘ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس‘ رکنِ پارلیمنٹ پونم مہاجن‘ کرِٹ سومیا اور اشیش شیلار نے بھوک ہڑتال کی۔ اورنگ آباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر اور رکنِ پارلیمنٹ رائو صاحب دانوے اور رکنِ اسمبلی اتل ساوے کے علاوہ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے بھوک ہڑتال میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ لاتور‘ جالنہ‘ عثمان آباد‘ کولہا پور‘ اور شولا پور میں BJP رہنمائوں نے بھوک ہڑتال کی۔ ریاست کے دیگر ضلعوں میں بھی BJP کے عوامی نمائندوں نے بھوک ہڑتال میں حصہ لیا۔
------------------------------
وزیرِ اعظم نریندر مودی آج دلّی کی علی پور روڈ پر تعمیر کیے گئے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر قومی میموریل کا افتتاح کریں گے۔ ڈاکٹر امبیڈکر کی جائے وفات پر تعمیر اس میموریل کے ذریعے اُنکی کی زندگی اور قوم کی خدمات پر روشنی ڈالی جائیگی۔ اس یادگار کو کتاب کی شکل دی گئی ہے جہاں ڈاکٹر امبیڈکر کا بارہ فٹ اونچا کانسے کا مجسمہ بھی نصب کیا گیا ہے۔ یہاں گوتم بدھ کا مراقبہ کرتا مجسمہ بھی لگایا گیا ہے۔
------------------------------
مہاراشٹر کی چھ نگر پالیکائوں اور نگر پنچایتوں میں ہوئے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے پھر ایک مرتبہ اپنی بالادستی قائم کی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر رائو صاحب دانوے نے کہا کہ چھ میں سے چار صدورِ بلدیہ اور سب سے زیادہ پچاس کائونسلرس BJP سے چنے گئے ہیں۔ اورنگ آباد ضلعے کی ویجاپور نگر پالیکا کے صدر کے عہدے پر BJP کی شلپا پردیشی چنی گئی ہیں۔ اُنھوں نے ایک ہزار 764/ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ تاہم ویجاپور میں 23/ میں سے 13/ سیٹوں پر شیوسینا کے کائونسلرس منتخب ہوئے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کو 9/ اور کانگریس کو ایک نشست پر کامیابی ملی ہے۔
دوسری جانب کولہا پور ضلعے کی آجرا نگر پنچایت میں BJP اور تارا رانی محاذ کی حمایت یافتہ آجرا شہر وکاس آگھاڑی نے صدر بلدیہ عہدے سمیت نو جگہوں پر کامیابی کے ساتھ واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔ کانگریس‘ این سی پی اور شیوسینا کے اتحاد کو آجرا نگر پنچایت میں چھ اور پریورتن آگھاڑی کو ایک سیٹ پر اکتفاء کرنا پڑا۔
کنکولی نگر پنچایت انتخابات میں صدر بلدیہ کا عہدہ مہاراشٹر سوابھیمانی پارٹی اور این سی پی اتحاد کو حاصل ہوا۔ جہاں اس اتحاد نے سترہ میں سے گیارہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ سوابھیمانی پارٹی کو دس اور این سی پی کو ایک نشست پر کامیابی ملی۔ شیوسینا اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے تین۔ تین سیٹوں پر کامیابی پائی۔
دوسری جانب رتناگیری ضلعے کے دیورُخ کے صدر بلدیہ کے عہدے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے مُرنال شیٹے نے دوہزار 435/ ووٹوں سے اپنے حریف کو شکست دی۔ گُہار صدر بلدیہ کے عہدے پر شہر وکاس آگھاڑی کے راجیش بینڈل منتخب ہوئے ہیں۔
------------------------------
مہاراشٹر کے چیف سیکریٹری سمیت ملِک نے کہا ہیکہ ریاست میں ایک ہزار پانچ سو نئے طبّی مراکز یعنی ہیلتھ سب سینٹرز شروع کیے جائیں گے جہاں آیورویدک ڈاکٹروں کا تقرر کیا جائیگا۔ ملِک‘ خواتین اور بچوں کی بہبود کے محکمے اور قبائل کی بہبود کے محکمے کے جائزہ اجلاس میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ضلع پریشدوں کے چیف ایگزیکٹیو افسران کو ان سب سینٹرس میں آیورویدک ڈاکٹروں کے تقرر کا اختیار دیا جائیگا۔
-----------------------------
جموں و کشمیر کے پونچھ ضلعے کی کرشنا گھاٹی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی گولہ باری میں شہید ہوئے جوان کِرن تھورات کی آخری رسومات آج ادا کی جارہی ہیں۔ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ اورنگ آباد ضلعے کے ویجاپور تعلقے کے اُن کے آبائی گائوں فقیر آباد واڑی میں آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں۔ ان کا جسد ِ خاکی کل شام بذریعہ طیارہ اورنگ آباد ہوائی اڈّے پر لایا گیا جہاں 169/ میڈیم ریجمنٹ کے فوجیوں نے اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اورنگ آبادکے رابطہ وزیر ڈاکٹر دیپک ساونت‘ رکنِ اسمبلی امتیاز جلیل‘ میئر نند کمار گھوڑیلے‘ رکنِ اسمبلی اتل ساوے اور ضلع پریشد صدر دیویانی ڈونگائونکر کے علاوہ سینئر افسران موجود تھے۔ اس کے بعد کرن تھورات کے جسد ِ خاکی کو اُن کے آبائی گائوں روانہ کردیا گیا۔
-----------------------------
احمد نگر ضلعے کے پولس سپرنٹنڈنٹ دفتر میں توڑ پھوڑ کے معاملے میں گرفتار بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ اسمبلی شیواجی کرڈِلے کی پولس تحویل میں ایک دن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
کرڈِلے نے این سی پی کے رکنِ اسمبلی سنگرام جگتاپ کو چھوڑے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے SP دفتر میں توڑ پھوڑ کی تھی۔
واضح ہو کہ سنگرام جگتاپ پر میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخابات کے تنازعے میں شیوسینا کے دو عہدیداروں کے قتل کا الزام ہے اور فی الحال وہ گرفتار ہیں۔ اسی معاملے میں گرفتار دیگر چار ملزمین کے علاوہ رکنِ اسمبلی سنگرام جگتاپ کی پولس ریمانڈ‘ عدالت نے 16/ اپریل تک بڑھا دی ہے۔
-----------------------------
آسٹریلیاء کے گولڈ کوسٹ میں جاری دولت ِ مشترکہ کھیلوں میں کل بھارت نے سونے کے دو‘ چاندی کے تین اور ایک کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ کُشتی میں بھارت کے سشیل کمار نے 74/ کلو زمرے میں اور بیڑ کے راہل آوارے نے 57/ کلو زمرے میں طلائی تمغہ جیتا۔ خواتین کی کُشتی میں ببیتا کماری نے 53/ کلو زمرے میں‘ نشانے بازی میں مہاراشٹر کی تیجسوی ساونت نے اور تھالی پھینک میں سیما پونیا نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
صدرِ جمہوریہ جناب رامناتھ کووند اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ان کھلاڑیوں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
کُشتی میں سونے کا تمغہ جیتنے والے راہل آوارے کے بیڑ ضلعے میں اُن کے آبائی گائوں پاٹودہ میں کل جشن منایا گیا۔
----------------------------

No comments:
Post a Comment