Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 11.04.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 11 April 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۱؍اپریل ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
اورنگ آباد ضلع کے ویجاپور تعلقے کے قحط سے متاثرہ علاقوں میں آبپاشی کی سہولت بہم پہنچانے کیلئے رام کرشن گوداوری لفٹ اریگیشن اسکیم کو دوبارہ فعال بنانے کو ریاستی کابینہ نے منظوری دیدی ہے۔ کل منعقدہ کابینی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس اسکیم کو فعال بنانے کیلئے گوداوری مراٹھواڑہ آبپاشی ترقیاتی کارپوریشن کے فنڈ میں سے 5/ کروڑ 79/ لاکھ روپئے بھی منظور کیے گئے۔ ویجاپور تعلقے کے 16/ دیہاتوں کے کسانوں کو جائیکواڑی آبی ذخیرے سے آبپاشی کی سہولت مہیا کرنے کیلئے یہ ادارہ قائم کیا گیا تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
گرام پنچایت کے سرپنچ عوام میں سے براہِ راست منتخب کرنے کیلئے گرام پنچایت آرڈیننس 1958 میں ترمیم سے متعلق حکمنامہ دوبارہ جاری کرنے کیلئے گورنر سے درخواست کرنے کے فیصلے کو بھی کل کابینی اجلاس میں منظوری دی گئی۔ پمپری چنچوڑ کمشنریٹ کے قیام اور اس کے لیے ہونے والے مصارف کو بھی ریاستی کابینہ نے منظوری دیدی۔ پونہ کے مضافاتی علاقوں کے 5/ پولس اسٹیشن اور پونہ شہر کے 9/ پولس اسٹیشنوں کو اس پولس کمشنریٹ میں شامل کیا جائیگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی وزیرِ حمل و نقل دیواکر رائوتے نے 31/ مارچ 2018 تک اجازت نامہ حاصل نہ کرنے والے خانگی رکشوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ اُنھوں نے ریاستی ٹرانسپورٹ دفتر کو یہ حکم جاری کیا۔ گذشتہ برس ماہِ جولائی میں خانگی رکشوں کو بھی فیس ادا کرنے کے بعد پرمٹ حاصل کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاکہ حادثات کی صورت میں بیمہ اور دیگر سہولیات خانگی رکشوں کو بھی دی جاسکے تاہم ریاست کے 4/ لاکھ خانگی رکشوں میں سے صرف 210/ خانگی رکشوں نے یہ اندراج کروایا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت کے 12/ تاریخی سیاحتی مقامات کو آئیکانک سائٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن میں مراٹھواڑہ کے اجنٹہ اور ایلورہ بھی شامل ہیں۔ مرکزی سیکریٹری برائے سیاحت رشمی ورما نے کل اجنٹہ اور دیگر سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں کو یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے ان سیاحتی مقامات پر موجود سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ رشمی ورما نے اعلان کیا کہ اجنٹہ کے ساتھ ہی ساتھ غارہائے ایلورہ کے سیاحتی فروغ کیلئے عنقریب عالمی سطح کی سہولیات مہیا کی جائینگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس ستیش ماتھر نے کہا ہے کہ احمد نگر شہر کے کیڑ گائوں میں دو شیوسینکوں کے قتل کے ملزم چاہے کسی بھی حیثیت یا رتبے کے ہوں انہیں بخشا نہیں جائیگا۔ کل تھانہ میں صحیفہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حالانکہ اس علاقے میں جرائم کا تناسب سنگین سطح پر ہے تاہم فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔
دریں اثناء احمد نگر ضلع سپرنٹنڈنٹ کے دفتر پر توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے میں زیرِ حراست بی جے پی کے رکنِ اسمبلی شیواجی کرڈِلے کی پولس کسٹڈی میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ جبکہ دیگر 22/ افراد کو عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا گیا ۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران رخنہ اندازیوں کی مذمت میں وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ کل ایک روزہ بھوک ہڑتال کریں گے۔ وزیرِ اعظم دارالحکومت دہلی میں اور امیت شاہ کرناٹک کے ہبلی شہر میں یہ ہڑتال کریں گے۔ وہ فی الحال کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کے سلسلے میں کرناٹک میں خیمہ زن ہیں۔ بی جے پی کے تمام اراکینِ پارلیمان بھی کانگریس پارٹی کی مذمت میں اپنے اپنے حلقوں میں ایک روزہ فاقہ کریں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد‘ لاتور‘ جالنہ‘ عثمان آباد اور ہنگولی اضلاع میں گرد و غبار کے طوفان کے ساتھ زوردار بارش ہوئی۔ اورنگ آباد شہر میں کل دوپہر کے بعد بارش ہوئی۔ ضلع کے لاڈ سائونگی اور پھلمبری بارش کے باعث آم کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ لاتور ضلع میں کل مسلسل پانچویں دن غیر موسمی بارش ہوئی۔ اس بارش کے باعث باغاتی کاشت اور آم کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ ہنگولی ضلع میں کل شب بجلی کی چمک اور آندھی کے ساتھ زوردار بارش ہوئی۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اس غیر موسمی بارش کے باعث ہلدی کی فصل متاثر ہوئی۔ دریں اثناء آئندہ دو دِنوں میں مراٹھواڑہ کے چند مقامات پر بارش کی پیش گوئی پونہ کے دفترِ موسمیات نے دی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد شہر کو پانی پہنچانے کیلئے متوازی پائپ لائن کا کام خانگی‘ عوامی شراکت PPP کے تحت دوبارہ متنازعہ سٹی واٹر یوٹیلیٹی کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کل میئر نند کمار گھوڑیلے کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ میئر نے بتایا کہ عوام کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ا س کمپنی کو دوبارہ یہ کام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ستارا ضلع کے کھنڈالہ گھاٹ پر کل صبح ہوئے سڑک حادثے میں مہلوکین کی تعداد 18/ ہوگئی ۔ اس ٹیمپو حادثے میں 19/ افراد زخمی ہوئے تھے۔ جن میں سے 3/ افراد کی حالت ہنوز تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مزدوروں کو لے جانے والے اس ٹیمپو کے ڈرائیور کے ایک موڑ پر توازن کھوبیٹھنے سے یہ حادثہ رونما ہوا تھا۔

No comments:
Post a Comment