Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 05.06.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 05 June 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۵؍جون ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
مانسون کی موسمی بارش جمعہ تک مہاراشٹر اور گوا میں پہنچ جائیگی‘ ایسا انداز محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔ ریاست میں اکثر مقامات پر کل قبل از مانسون بارش ہوئی۔ کولہا پور ضلع میں کل ہلکی بارش ہوئی۔ کچھ دیر کیلئے موسلادھار بارش ہوئی۔ سندھو دُرگ اور رتناگیری نچلے کوکن کے اضلاع میں کل موسلادھار بارش ہوئی۔
شمال وسطی مہاراشٹر کے درجۂ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔ کل صبح تک محکمۂ موسمیات کے اندازے کے مطابق مراٹھواڑہ کے چند مقامات پر بادلوں کی گھن گرج اور ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
میڈیکل کورسیس کے داخلہ جات کیلئے لیا گیا قومی اہلیتی داخلہ ٹیسٹ NEET امتحانات کے نتائج کل ظاہر کردئیے گئے۔ سپریم کورٹ نے ان نتائج کو اسٹے دینے سے انکار کرنے کے بعد مرکزی تعلیمی بورڈ نے کل یہ نتائج ظاہر کیے۔ ان امتحانات میں ناندیڑ کا کرشنا اگروال ملک میں ساتویں نمبر پر رہا۔ کلپنا کماری یہ دلّی کی طالبہ اس ٹیسٹ میں اوّل مقام پر رہی۔ جملہ 54/ فیصد طلباء و طالبات اس امتحان میں کامیاب ہوئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
قانون ساز کونسل کے انتخابات کیلئے شیوسینا نے اپنے اُمیدواروں کا اعلان کیا۔ اس میں ممبئی گریجویٹ حلقۂ انتخاب سے وزیرِ صحت ڈاکٹر دیپک ساونت کے بجائے بوریولی کے شیوسینا گروپ لیڈر ولاس پوتنیس کو اُمیدواری دی گئی ہے۔ ممبئی اساتذہ حلقۂ انتخاب سے شیواجی شینڈگے‘ ناسک اساتذہ حلقۂ انتخاب سے کشور دراڑے اور کوکن گریجویٹ حلقۂ انتخاب سے تھانہ کے سابق میئر سنجے مورے کو اُمیدواری دی گئی۔ اسی بیچ اُمیدواری سے انکار کرنے پر ڈاکٹر دیپک ساونت نے وزیرِ صحت کے عہدے سے استعفیٰ پارٹی چیف اُدھو ٹھاکرے کو پیش کیا۔ ایسی خبر موصول ہوئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست میں حال ہی میں ہوئے لوک سبھا ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو جو شکست ہوئی ہے یہ معمولی بات نہیں ہے۔ تمام حزبِ مخالف پارٹیاں یکجا آئیں ایسی اپیل راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے کی۔ ممبئی میں وہ کل صحافیوں سے مخاطب تھے۔ پال گھر لوک سبھا ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو کامیابی ملی تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی کیخلاف ووٹ بھی ڈالے گئے۔ یہ بات پوار نے کہی۔ تمام حزبِ مخالف پارٹیوں کو متحد کرنے کیلئے ہم کوشاں ہیں یہ بات اُنھوں نے کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
عالمی یومِ ماحولیات میں آج تمام ملک میں منایا جارہا ہے۔ اس سال عالمی یومِ ماحولیات کی میزبانی کے فرائض بھارت انجام دے رہا ہے۔ پلاسٹک سے ہونے والی آلودگی پر قابو پانا یہ اس سال کے یومِ ماحولیات کا عہد ہے۔ اس سلسلے میں آج تمام ملک میں مختلف پروگرامس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد کے مراٹھواڑہ شکشن پرسارک منڈل کے صدر کے عہدے پر سابق وزیر پرکاش ساڑونکے کو دوبارہ منتخب کیا گیا۔ تاہم اس منڈل کے نائب صدر کے عہدے پر رُکنِ قانون ساز کونسل امر سنہہ پنڈت اور سلیم شیخ‘ اسی طرح سیکریٹری عہدے پر رکنِ اسمبلی ستیش چوہان کو منتخب کیا گیا۔ اسسٹنٹ سیکریٹری کے عہدے پر انیل نکھاتے اور پربھاکر پالودکر اور خزانچی کے عہدے پر ڈاکٹر اویناش یڑیکر منتخب ہوئے۔ حزبِ مخالف گروپ کے اُمیدواروں کو اوسطاً 50/ ووٹ حاصل ہوئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
قومی کسان تنظیم کی جانب سے شروع کی گئی ہڑتال کے سلسلے میں کل چوتھے دن ریاست میں مختلف مقامات پر احتجاج کیے گئے۔ بیڑ میں ضلع کلکٹر آفس کے روبرو مختلف کسان تنظیموں نے متحد ہوکر گھنٹہ احتجاج کرتے ہوئے مختلف مطالبات پیش کیے۔ اورنگ آباد ضلع میں گنگاپور تعلقے کے کائے گائوں میں راستہ روکو احتجاج کیا گیا۔ پربھنی میں سوابھیمانی شیتکری تنظیم کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی مہنگائی کی مذمت میں راشٹروادی کانگریس خواتین فرنٹ کی جانب سے کل عثمان آباد ضلع کلکٹر آفس کے روبرو چولہوں پر کھانا پکاکر احتجاج کیا گیا۔ ضلع کلکٹر آفس کے داخلہ دروازے کے سامنے خواتین نے بیسن‘ روٹی پکانے کیلئے چولہے لگائے تھے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بچوں کے اسکول بس کے اخراجات میں 30/ فیصد اضافہ ہوگا‘ گیس سلینڈر کے نرخ میں بھی اضافہ ہوا ہے‘ راشن کی دکانوں پر کیسری راشن کارڈ ہولڈرس کو ملنے والا اناج فی الحال کئی لوگوں کیلئے بند کردیا گیا اور مہنگائی کے ان دنوں میں دکانوں پر اشیاء فراہم نہیں ہے۔ ایسا الزام ان خواتین نے عائد کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ملیشیاء کے کوالالمپور میں جاری ایشیائی خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلے میں کل بھارتیہ خواتین ٹیم نے تھائی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کو 66/ رنز سے شکست دیدی۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارتیہ خواتین کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20/ اوورس میں چار وکٹس کے نقصان پر 132/ رنز بنائے‘ اس کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم آٹھ وکٹس کے نقصان پر 66/ رنز ہی بناسکی۔

No comments:
Post a Comment