Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 07.06.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 07 June 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۷؍جون ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
ہر قسم کے بس ٹکٹوں کے نرخ میں 15/ جون سے 18/ فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کی اطلاع مہاراشٹر ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے کل دی۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ‘ اسی طرح ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے باعث مجبوراً یہ فیصلہ کیا گیا۔ یہ بات ایس۔ ٹی کارپوریشن نے کہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی خوردہ پیسوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اس کے بعد ٹکٹ کے کرایے عائد کرتے وقت پانچ روپیوں کے لحاظ سے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
اسی بیچ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ایس۔ ٹی کارپوریشن کا تقریباً 460/ کروڑ روپیوں کا اور ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے کے باعث چار ہزار 849/ کروڑ روپیوں کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے ٹکٹوں کے نرخ میں 30/ فیصد اضافہ کرنے کی تجویز کی گئی تھی۔ تاہم مسافروں کو زیادہ بوجھ نہ پڑے اس لیے حکومت نے صرف 18/ فیصد کرایوں میں اضافے کو منظوری دی۔ ڈیزل کے ٹیکس معافی ہونے پر اس فیصلے میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔ یہ بات وزیرِ ٹرانسپورٹ دیواکر رائوتے نے کہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
شکر کارخانوں کو گنا پیداوار کسانوں کے بقایہ جات دئیے جاسکے ‘ اس کے لیے مرکزی کابینہ نے شکر کارخانوں کیلئے 8/ ہزار 500/ روپیوں کے پیکیج کو کل منظوری دی۔ اس کی اطلاع مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے دی۔ اس کے ساتھ ہی کارخانے تیس لاکھ ٹن شکر کا بفر اسٹاک رکھ سکتے ہیں۔ تمام ملک کے تقریباً تین لاکھ سات ہزار دیہی ڈاک ملازمین کی تنخواہوں اور بھتوں میں اوسطاً 56/ فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کل کی میٹنگ میں لیا گیا۔ اس کی اطلاع مرکزی وزیر منوج سنہہ نے دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
’’سمپرک فار سمرتھن‘‘ اس مہم کے تحت بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ نے کل ممبئی میں شیوسینا کے پارٹی چیف اُدّھو ٹھاکرے سے تقریباً دو گھنٹے بات چیت کی۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس بھی تھے۔ تاہم یہ بات چیت بند دروازے میں ہونے کی وجہ سے اس کی تفصیل معلوم نہ ہوسکی۔
اسی بیچ امیت شاہ نے کل صنعتکار رتن ٹاٹا اور فلم اداکارہ مادھوری دکشت سے بھی ملاقات کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پونا میں ہوئے یلغار کانفرنس اور بھیما کورے گائوں میں ہوئے فساد کے سلسلے میں پونا پولس نے کل ممبئی‘ ناگپور اور دلّی میں مائووادیوں سے ربط رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کو حراست میں لیا۔ ان میں ریپبلکن دلت پینتھر کے سدھیر ڈھوڑے‘ ایڈوکیٹ سریندر گڈلنگ‘ رونا ولسن‘ مہیش رائوت اور دلّی کے سبکدوش پروفیسر سوما سینا شامل ہیں۔ گذشتہ ماہ پونا پولس نے اس میں سے چند مکانات پر چھاپے مارے تھے۔ ان چھاپوں میں حاصل ہوئے کاغذات اور معلومات کی بناء پر یہ حراستیں کی گئیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سو فیصد پلاسٹک پابندی پر عمل کرنے والے ریاست کے میونسپل کارپوریشن کو 25/ لاکھ روپئے‘ بلدیہ کو 15/ لاکھ روپئے اور چھ محصول ڈویژن کے ہر ایک گرام پنچایت کو دس لاکھ روپیوں کے اوارڈس یومِ ماحولیات کے موقع پر دئیے جائینگے۔ ا س کا اعلان وزیرِ ماحولیات رام داس کدم نے کیا۔ وہ کل ممبئی میں یشونت رائو چوہان پرتشٹھان کی جانب سے منعقد عالمی یومِ ماحولیات کے پروگرام سے مخاطب تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رائے گڑھ میں ایک تقریب گڑھ میں اُترتے وقت ہوئی بھگدڑ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔ اشوک اُمبرے مرنے والے شخص کا نام ہے۔ وہ عثمان آباد ضلع کا رہائشی ہے۔ اس کی اطلاع ہمارے رائے گڑھ کے نمائندے نے دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
آج سے موسمی بارش کا آغاز ہورہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے آئندہ چھ یوم میں ریاست میں خاص طور پر کوکن میں موسلادھار بارش یا طوفانی بارش ہونے کا قیاس ظاہر کیا ہے۔ اس کے تحت انتظامیہ کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اسی بیچ لاتور اور عثمان آباد اضلاع میں کل کئی مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ آج صبح ناندیڑمیں بارش ہونے کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔ اس بارش کی وجہہ سے کسان مطمئن ہوگئے ہیں اور تخم ریزی کیلئے تیاری میں جٹ گئے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ہنگولی ضلع کے بسمت۔ ناندیڑ راستے پر چند گوہان علاقے میں بس اور ٹوہیلر کے درمیان تصادم کی وجہ سے ہوئے حادثے میں دو افراد جائے حادثے پر ہلاک ہوگئے اور تیسرا شخص اسپتال لے جاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی سماجی انصاف مملکتی وزیر رام داس آٹھولے کے ہاتھوں کل ہنگولی میں626/ معذوروں کو مختلف اقسام کے ایک ہزار دس Instrument تقسیم کیے گئے۔ معذروں کیلئے حکومت کی جانب سے مختلف اسکیموں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ یہ بات آٹھولے نے اس موقع پر کہی۔

No comments:
Post a Comment