Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 13.07.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 13 July 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۳؍جولائی ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
رتناگیری ضلع کے نانار پروجیکٹ معاملے پر ہنگامہ آرائی کے سبب اسمبلی کے دونوں ایوانوں کی کاروائی کل دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ حزبِ اختلاف کے ساتھ ساتھ شیوسینا کے اراکین نے بھی اس پروجیکٹ کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔ قانون ساز کونسل میں راشٹروادی کانگریس کے سنیل تٹکرے نے اس موضو ع پر تحریک ِ التواء پیش کی۔ اُنھوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے حوالے سے حکومت میں شامل پارٹیوں میں بھی اختلاف ہے اور انھوں نے شیوسینا پر دوہرا معیار اختیار کرنے کا الزام عائد کیا‘ تاہم شوسینا رُکن نیلم گورہے نے یہ الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ کی منسوخی ہی شیوسینا کا مؤقف ہے اور ان کی پارٹی اس پر قائم ہے۔ اس کے بعد حزبِ اختلاف کے اراکین نے ایوان کے وسط میں آکر نعرے بازی کی۔ ہنگامہ آرائی میں مسلسل اضافے کو دیکھتے ہوئے چیئرمین نے ایوان کی کاروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی۔
قانون ساز اسمبلی میں راشٹروادی کانگریس اور کانگریس کے اراکین نے اس موضوع پر رائے شماری کیلئے مباحثے کا مطالبہ کیا۔ لیکن اسپیکر ہری بھائو باگڑے نے یہ مطالبہ مسترد کردیا۔ حزبِ اختلاف نے اس مسئلے پر حکومت سے اپنا مؤقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا اور شیوسینا اراکین نے بھی اپوزیشن کا ساتھ دیا۔ جس کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کاروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کل قانون ساز کونسل میں تمام جماعتوں کے اراکین نے VJNT اوردرجِ فہرست قبائل کے استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے اور سماجی رابطے پر کنٹرول کیلئے نظام بنانے کا مطالبہ کیا۔ دھولیہ کے رائن پاڑہ میں شک کی بنیاد پر 5/ افراد کے قتل کے پیشِ نظر کپل پاٹل کے اٹھائے گئے ایک سوال پر مباحثے کے دوران تمام اراکین نے یہ مطالبہ کیا۔ بی جے پی کے پروین دریکر نے کہا کہ حکومت درجِ فہرست قبائل کے ساتھ کھڑی ہے اور ان قبائل کی مردم شماری کرکے انہیں شناختی کارڈ دئیے جانے چاہیے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
حکومت نے وضاحت کی ہے کہ لنگایت سماج کو علیحدہ مذہب تسلیم کرنے یا اقلیتی طبقے کا درجہ دینے کا حکومت کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ اقلیتی بہبود کے وزیر ونود تائوڑے نے کل قانون ساز کونسل میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ وضاحت کی۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے 2014ء میں جاری کردہ گزٹ میں لنگایت سماج کو ہندو مذہب ہی کا ایک حصہ قرار دیا گیا ہے۔ اس لیے اس فرقے کو علیحدہ مذہب کا درجہ نہیں دیا جاسکتا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی وزیرِ خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ قومی بینک برائے زرعی و دیہی ترقیات نابارڈ نے عوام اور کسانوں کے لیے مختلف اسکیمیں تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نابارڈ کے یومِ تاسیس کے سلسلے میں کل ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام سے وہ بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ خطاب کررہے تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
’’آیوشمان بھارت‘‘ اسکیم کے تحت معاشی طور پر پسماندہ خاندانوں کو طبّی بیمہ دینے کیلئے آدھار کارڈ لازمی نہیں ہوگا۔ مرکزی وزیر برائے صحت ِ عامّہ جے پی نڈّا نے کہا ہے کہ آدھار کارڈ رکھنے یانہ رکھنے والے سبھی افراد اس اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے۔ اس اسکیم کے تحت 10/ کروڑ غریب خاندانوں کو 5/ لاکھ روپئے سالانہ بیمہ دیا جائیگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی حکومت کی مقوی غذا مہم کا ریاستی سطح پر افتتاح‘ بہبودِ اطفال و خواتین کی وزیر پنکجا منڈے کے ہاتھوں آج ناگپور میں عمل میں آئیگا۔ اس مہم کا باقاعدہ افتتاح وزیرِ اعظم نریندر مودی 8/ مارچ کو کرچکے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سادھو واسوانی مشن کے سربراہ اور سندھی سماج کے مذہبی گرو دادا واسوانی کل پونا میں چل بسے۔ وہ 99/ برس کے تھے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے واسوانی کی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اُن کی آخری رسومات آج شام پونا میں ادا کی جائینگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
لاتور کے اوسا تعلقے میں 30/ قصبوں کی آبرسانی اسکیم بہت جلد شروع کی جائیگی۔ اس سلسلے میں کل ناگپور میں منعقدہ ایک جائزاتی اجلاس میں آبرسانی کے وزیر ببن رائو لونیکر نے یہ اعلان کیا۔ اس موقع پر لاتور کے رابطہ وزیر سنبھاجی پاٹل نلنگیکر بھی موجود تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کلدیپ یادو کی تباہ کُن گیند بازی‘ روہت شرما کی جارحانہ سنچری کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کو 8/ وکٹوں سے شکست دیدی۔ دونوں ملکوں کے مابین رواں سیریز کے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں کل پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے میزبان انگلینڈ کی پوری ٹیم 268/ رن بناکر آئوٹ ہوگئی۔ کلدیپ یادو نے 25/ رن دیکر 6/ وکٹ حاصل کیے۔ جواب میں روہت شرما کے غیر مفتوح 137/ رنوں کی مدد سے بھارت کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا۔

No comments:
Post a Comment