Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 31 July 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 31؍ جولائی ۲۰۱۸ئ
وَقت: صبح ۸:۴۰ - ۸:۴۵
فوجداری قانون ترمیمی بل 2018کل لوک سبھا میںمنظور کرلیاگیا۔اس قانون کے تحت 12؍سال سے کم عمربچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے مجرم کو سزائے موت اور16؍برس سے کم عمرلڑکی کی آبروریزی کے معاملے میںسزائے سخت کی گنجائش رکھی گئی ہے۔اس خصوص میںگذشتہ 21؍اپریل کوحکمنامہ جاری کیاگیاتھا۔جنسی زیادتی یااجتماعی عصمت دری کے ملزمین کوضمانت قبل ازگرفتاری دئیے جانے کی کوئی بھی گنجائش اس قانون میں موجود نہیںہے۔
***** ***** *****
مراٹھاریزرویشن کے معاملے پر کانگریس اورراشٹروادی کانگریس کے نمائندہ وفود نے کل گورنر سی ودیا ساگررائوسے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ مراٹھا،مسلم،دھنگر،مہادیوکوڑی اورلنگایت سماج کوریزرویشن دئیے جانے کے سلسلے میںگورنر سے مداخلت کرنے کامطالبہ ان وفود نے کیا۔رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے ریاستی صدراشوک چوہان ، ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائدرادھاکرشن ویکھے پاٹل سمیت دیگر قائدین اس وفد میںشریک تھے۔ ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے اشوک چوہان نے کہا کہ ریزرویشن دئیے جانے کے سلسلے میں حکومت سے ہرطرح کاتعاون کرنے کے لئے کانگریس تیارہے۔
انہوںنے کہاکہ مراٹھاریزرویشن کے معاملے پراگرشیوسیناسنجیدہ ہے تواسے حکمران محاذ سے باہر آجاناچاہئے۔سابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اور قانون سازکونسل میں حزب اختلاف کے قائد دھننجے منڈے کی زیرقیادت این سی پی وفد نے بھی کل گورنر سے ملاقات کی۔ان دونوں جماعتوں کے وفود نے کمیشن برائے پسماندہ طبقات کے ذمہ داران سے بھی کل ملاقات کی۔ اس خصوص میں شیوسینا کے وزراء واراکین اسمبلی کے ایک وفد نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے انہیں ایک محضر پیش کیا۔
دریںاثناء مراٹھاکرانتی مورچہ کے کنوینروِنودپاٹل نے کہا ہے کہ اگرآج شام تک وقت کاتعین کرکے ریزرویشن سے متعلق پروگرام اعلان کیاجاتا ہے توریاست بھر میںجاری تحریک ختم کردی جائے گی۔کل اورنگ آبادمیںنامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مراٹھا رابطہ کمیٹی نے اپنے 7؍ مطالبات کی فہرست حکومت کوارسال کی ہے۔جس میںکمیشن برائے پسماندہ طبقات کی رپورٹ ملنے کے فوری بعد حکمنامہ جاری کرنے ، اس کے لئے اسمبلی کاخصوصی اجلاس طلب کرنے ، ریاستی حکومت کی ملازمتوں میںمراٹھانوجوانوں کوشامل کئے جانے یاریزرویشن کافیصلہ ہونے تک خالی آسامیاں پُر کرنے کے عمل کوملتوی کرنے جیسے مطالبات اس میںشامل ہیں۔
اسی دوران کل بھی ریاست کے متعدد مقامات پرمراٹھا ریزرویشن کے لئے پرتشدداحتجاج جاری رہا۔پوناضلع میں کئی بڑی گاڑیوں کونذرآتش کردیا گیا۔شولاپورمیںمظاہرین نے ڈپٹی کمشنرپورنیماچوگلے کی گاڑی کونقصان پہنچایا۔مظاہرین کومنتشرکرنے کے لئے پولس نے وہاں لاٹھی چارج کیا۔
اورنگ آبادکے مکندواڑی میں پرسوں ایک نوجوان نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی تھی۔ اس واقعے کی مذمت کل مراٹھامظاہرین نے تین گھنٹے تک اورنگ آباد جالنہ شاہراہ پرراستہ روکومظاہرہ کیا۔
***** ***** *****
قانون سازکونسل کے نومنتخبہ اراکین کوایوان کے سربراہ رام راجے نائیک نمبالکر نے رکنیت کاحلف دلایا۔حلف لینے والے گیارہ اراکین میں بقائے مویشیان وماہی کے وزیرمہادیو جانکربھی شامل تھے۔
***** ***** *****
اورنگ آبادضلع سلوڑ، سوئے گائوں حلقے کانگریس کے رکن اسمبلی عبدالستارنے مراٹھا ریزرویشن کی حمایت میں کل اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔انہوںنے اپنااستعفیٰ اسمبلی کے چیف سیکریٹری اننت کڑسے کے سپردکیا۔مراٹھاریزرویشن کے مطالبے پراسمبلی سے استعفیٰ دینے والے وہ اورنگ آباد ضلع کے تیسرے رکن اسمبلی ہیں۔
***** ***** *****
پینے کے پانی کے قومی دیہی منصوبے کے تحت 6؍ہزار624؍اسکیمیں مکمل کرنے کے لئے 7؍ہزار952؍کروڑروپئے کے تخمینے کوحکومت نے منظوری دے دی ہے۔آب رسانی کے وزیر ببن رائو لونیکرنے کل یہ اعلان کیا۔انہوںنے بتایا کہ ان اسکیموں میں سے اورنگ آبادڈیویژن کے لئے ایک ہزار 214؍ اسکیموں کے لئے ایک ہزار251؍کروڑروپئے دئیے جائیںگے۔
***** ***** *****
جالنہ میں ریلوے فلائی اوورپرایک خانگی بس اورٹووہیلرکے مابین راست تصادم کے باعث موٹرسائیکل سواردوافرادہلاک ہوگئے۔ اتوار کی شب یہ حادثہ رونماہوا۔جالنہ، اورنگ آبادشاہراہ پربدناپورسے قریب کل دوپہر ایک کاراورٹووہیلرکے حادثے میںایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

No comments:
Post a Comment