▼

Monday, 20 August 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 20 August 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰  ؍  اگست ۲۰۱۸ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
  تو ہم پرستی مخالف مہم کے صدر ڈاکٹر نریندر دابھولکر قتل معا ملے میں اورنگ آ باد سے گرفتار کیئے گئے ملزم سچن اَندورے کو26؍ اگست تک CBI کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ اَندو رے کو گذشتہ 14؍ تاریخ کو دہشت گردمخالف دستے نے پہلے حراست میں لیا تھا اور پھر شروعا تی جانچ کے بعد اُسے سنیچر کی رات گرفتار کر لیا گیا۔ اَندورے کو کل رات اِتوار کے روز پو نے کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ CBI نے عدالت کو بتا یا کہ اَندورے نے مہا راشٹر اور کر نا ٹک میں نشا نے بازی کی تر بیت حاصل کی تھی اوروِریندر تائوڑے ہی دابھولکر کے قتل کا کلیدی سر غنہ ہے۔
***** ***** *****
 اِس بیچ دہشت گرد مخالف دستے کی جانب سے نریندر دا بھولکر قتل معا ملے میں جالنہ سے حراست میں لیے گئے سابق کائونسلر شریکانت پانگار کر کو بھی کل گرفتار کر لیا گیا۔PTI کی خبر میں کہا گیا ہے کہ اَندورے نے بتا یا کہ دابھولکر کے قتل کے وقت پانگار کر بھی ساتھ موجود تھا۔ اَندورے کے اِسی بیان کی بِناء پر پانگار کر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
 دریں اثناء دابھولکر قتل کو آج پانچ سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اِس پس منظر میں لاتور کے گاندھی چوک میں تو ہم پر ستی مخالف کمیٹی اور ہم خیال تنظیموں کی جانب سے کل ’’جواب دو ‘‘ احتجاج کیا گیا۔ اورنگ آباد کی ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں بھی کل احتجاج درج کر وا یا گیا۔
***** ***** *****
 بھارتی فوج نے کل جموں وکشمیر کے کُپواڑہ ضلعے کے تنگدھر سیکٹر میں کنٹرول لائن پر در اندازوں کی کوشش کو نا کا م بنا دیا۔
 اِس دوران ہوئی مدبھیڑ میں 3؍ دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ فوج نے کہاکہ حفاظتی دستوں کے جوانوں نے کچھ دہشت گردوں سے خود سُپر دگی کر نے کی اپیل کی تاہم دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حفا ظتی دستوں کی جوا بی کار وائی میں 3؍ دہشت گرد مارے گئے۔
***** ***** *****
 سیلاب سے متاثرہ ریاست کیرالہ میں راحت پہنچا نے کے تحت کل ممبئی سے 30؍ ٹن سے زیادہ ضروری اشیاء کیرا لہ روانہ کی گئی۔
بھارتی فضائیہ کا خصو صی جہازیہ سا مان لے کر کیرالہ روانہ ہوا۔ اِس سے قبل پر سوں سمندر کے راستے ساڑھے چھ ٹن امدادی سا مان کیرا لہ بھیجا گیا تھا۔ اِسکے علاوہ مہاراشٹر بھر سے مختلف تنظیموں کی جانب سے جمع کی گئی40؍ ٹن اشیاء بھی کیرا لہ بھیجی گئی ہے۔ اِن میں کیرا لہ سر کا ر کی جانب سے مانگی گئی چیزوں کے علاوہغذائی اجناس کے پیکٹ ‘ دودھ پائوڈر‘کمبل‘ چادریں‘ کپڑے اور صابن وغیرہ شامل ہیں۔کیرالہ سیلاب میں اب تک 210؍ لوگوں کی موت ہو چکی ہیں۔
***** ***** *****
 بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی استھیوں کو کل ہری دُوار میں گنگا ندی میں بہا دیا گیا۔ اِس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے قو می صدر امیت شاہ  اور  وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سمیت کئی سر کر دہ شخصیات موجود تھیں۔خبر میں کہا گیا ہے کہ بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی کی استھیاں ملک بھر کی100؍ ندیوں میں بہائی جائیں گی۔
***** ***** *****
 نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ذات پات کی سیاست کر رہی ہے اور عوام کو دھو کہ دے رہی ہے۔ گوندیا میں منعقدہ NCP کار کنوں کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کل اُنھوں نے یہ بات کہی۔ جینت پاٹل نے یقین کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ2019؁ کے لوک سھبا انتخا بات کانگریس اور NCP مِل کر لڑیں گے او راقتدار بھی حاصل کریں گے۔ بی جے پی حکو مت پر تنقید کر تے ہوئے پاٹل نے کہا کہ بھا رتیہ جنتا پارٹی عوام سے جھوٹے وعدے کر کے دوبارہ اِقتدار میں آ نے کی کوشش کریگی۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد کی تاریخی عمارتوں سے عوام کو واقف کر وا نے کے مقصد سے کل پن چکّی میں ہیریٹیج واک کا انعقاد کیا گیاتھا۔
 اورنگ آباد ہِسٹری سو سائٹی کے ماہرِ تاریخ  ڈاکٹر دُلاری قریشی اور رفعت قریشی نے اِس موقعے پر لو گوں کو پن چکّی کی تاریخ اور طرز ِ تعمیر سے واقف کر وا یا۔ عوام کی بڑی تعداد نے ہیریٹیج واک میں شِر کت کی۔
***** ***** *****
 اورنگ آ باد ضلعے کے پیٹھن تعلقے میں واقع جائیکواڑی ڈیم میں آبی ذخیرہ 31؍ فیصد تک جا پہنچا ہے۔ کل شام جا ئیکواڑی ڈیم میں ساڑھے بارہ ہزار گھن فُٹ فی سیکنڈ کے حساب سے پانی کی آ مد کا سلسلہ جاری تھا۔
***** ***** *****
 دو دِنوں کے وقفے کے بعد ناندیڑ ضلعے میں کل دو با رہ بارش کی آ مد ہو ئی۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ شام چھ بجے کے بعد ناندیڑ شہر میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
***** ***** *****
 بھارت اور اِنگلینڈ کے در میان جاری پانچ ٹسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹسٹ میچ کے دوسرے دِن کل بھارت نے 292؍ رنوں کی بر تری حاصل کر لی ہے۔ Nottingham میں کھیلے جا رہے اِس میچ میں بھارت نے دوسری اِننگز میں 2؍وِکٹ کے نقصان پر 124؍ رن بنائے تھے۔ اِس سے پہلے اِنگلینڈ کی پو ری ٹیم پہلی اِننگز میں161؍ رن ہی بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے ہاردِک پنڈیا نے 5؍ وِکٹ لے کر بہترین کار کر دگی کا مظا ہرہ کیا۔ چِتیشور پُجا را ن33؍ اور وِراٹ کو ہلی 8؍ رنوں پر کھیل رہے ہیں۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment