Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 06.08.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 06 August 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۶؍اگست ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ آئندہ نومبر تک مراٹھا ریزرویشن سے متعلق تمام آئینی عمل مکمل کرلیا جائیگا اور جب تک مراٹھا ریزرویشن کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا تب تک ریاست میں میگا بھرتی بھی ملتوی کردی جائیگی۔ کل دوردرشن کے سہیادری چینل پر ریاست کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ میگا بھرتی کے باعث نوجوانوں میں ان کے ساتھ ناانصافی ہونے کا تاثر نہ پیدا ہو اس لیے میگا بھرتی بھی ملتوی کی جارہی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے سیاسی جماعتوں کو ترغیب دی کہ یہ وقت اس موضوع پر سیاست کرنے کا نہیں ہے اور کہا کہ ایجی ٹیشن اور مظاہروں کی بجائے بات چیت کے ذریعے یہ مسئلہ حل کیا جائے۔ پھڑنویس نے کہا کہ مراٹھا سماج کے طلباء کو حکومت کی اسکیموں سے واقف کروانے کا کام جاری ہے۔ سرمایہ کاروں کے توسط سے روزگار کے مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ انھوں نے مراٹھا سماج کے نوجوانوں کو تلقین کی کہ ریزرویشن کیلئے خودکشی اور پُرتشدد طریقے اختیار نہ کریں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رُکنِ پارلیمنٹ اُدین راجے بھونسلے نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں اور موجودہ حکومت نے مراٹھا ریزرویشن کے مسئلے پر توجہ نہیں دی، اسی لیے یہ مسئلہ پیچیدہ ہوگیا ہے۔ کل پونا میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ریزرویشن سے متعلق بہت جلد فیصلہ ہوجائیگا اور نوجوان اس مطالبے پر خودکشی اور پُرتشدد راستے اختیار نہ کریں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریپبلکن پارٹی بہوجن مہاسنگھ کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے کہا ہے کہ ریزرویشن کے مسئلے پر حکومت کی نیت درست نہیں ہے۔ کل امراوتی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئین کے تحفظ کیلئے وہ سیکولر جماعتوںکا ساتھ دیں گے۔ پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ اگر کانگریس کی جانب سے مثبت ردّ عمل نہیں ملتا تو ریاست کی تمام 48/ لوک سبھا نشستوں پر اُن کی پارٹی اپنا اُمیدوار کھڑا کریگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
دریں اثناء مراٹھا ریزرویشن کے مطالبے پر کل پربھنی ضلع کے سیلو تعلقے کے ڈِگرس واڑی میں ایک نوجوان نے خود کو آگ لگاکر خود سوزی کرلی۔ خود سوزی سے قبل اس نے سماجی رابطے کے ذریعے اپنے اس اقدام کی پیشگی اطلاع بھی دی تھی۔ ہلاک ہونے والے جوان کے خاندان کو وزیرِ اعلیٰ ریلیف فنڈ سے 10/ لاکھ روپئے اور اس کے رشتے داروں میں سے کسی ایک کو تعلیمی قابلیت کی مناسبت سے سرکاری ملازمت دئیے جانے کا تحریری تیقن ضلع کلکٹر کی جانب سے دیا گیا، جس کے بعد اس کے رشتے داروں نے اپنا احتجاج واپس لے لیا۔
اورنگ آباد میں کل اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے کی رہائش گاہ کے روبرو مظاہرہ کرتے ہوئے مراٹھا ریزرویشن کے حق میں ریاستی حکومت کے خلاف زوردار نعرے بازی کی گئی۔ جس کے بعد باگڑے نے کہا کہ مراٹھوں کو ریزرویشن بی جے پی حکومت ہی دیگی، لیکن مظاہرین مطمئن نہیں ہوئے اور اپنا مظاہرہ جاری رکھا۔
ریاست کے دھولیہ، ستارا اور کولہا پور میں بھی مظاہرے کیے گئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
دھنگر سماج کو ریزرویشن دئیے جانے کے مطالبے پر کل شولا پور ضلع کے پنڈھر پور میں سرمنڈواکر احتجاج کیا گیا۔ اس سلسلے میں آئندہ 30/ تاریخ کو اورنگ آبادمیں دھنگر سماج کا بڑا اجتماع منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ اطلاع دھنگر قائد سنتوش سُڑے نے دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد شہر میں کچرے کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کو مرکزی حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں 16/ کروڑ 6/ لاکھ روپئے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے۔ اس فنڈ سے شہر میں 4/ مقامات پر کچرے کو سائنسی طریقے سے ضائع کرنے کیلئے پروسیس سینٹر شروع کیے جائیں گے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اس مَد میں مجموعی طور پر 32/ کروڑ 12/ لاکھ 82/ ہزار روپئے میونسپل کارپوریشن کو دئیے جائیں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ نوٹ بندی کے باعث ملک کی متعدد صنعتیں بند ہوگئی ہیں اور کم و بیش ساڑھے تین کروڑ افراد نوکریوں سے محروم ہوگئے۔ کل نئی ممبئی میں مہاراشٹر نونرمان سینا کے کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ وزیرِ اعظم ملک کے اہم مسائل پر توجہ دینے کی بجائے یوگ آسن میں مصروف ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے ملک بھر میں 24/ لاکھ خالی آسامیاں پُر نہیں کیں۔ محکمۂ پولس کی 5/ لاکھ 40/ ہزار اور اساتذہ کی 10/ لاکھ آسامیاں ہنوز خالی ہیں۔ ان آسامیوں پر تقررات ہوجاتے ہیں تو ریزرویشن کی ضرورت ہی نہیں ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ کونسل آئی سی سی کی ٹیسٹ کرکٹ درجہ بندی میں بلّے بازوں کی فہرست میں پہلے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

No comments:
Post a Comment