Tuesday, 18 September 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 18 September 2018
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸ ؍سِتمبر۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
  مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام دِن کل منا یا گیا۔مرکزی تقریب سِدّھارتھ گارڈن میں منعقد ہوئی جہاں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے ہاتھوں پر چم کُشائی کی گئی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مراٹھواڑہ کو تر قی اور خوشحا لی کے راستے پر گامزن کر نے کی کو ششوں میں کوئی کمی نہیں رہے گی۔ پھڑ نویس نے مراٹھواڑہ کی تر قی کے لیے چلائے جارہے منصوبوں واٹر گریڈ، بلی راجہ سنجیو نی یو جنا، جل یُکت شِوار ، دِلّی -ممبئی صنعتی راہداری اور ممبئی-ناگپور سمرُدّھی ہائی وے کا ذِکر کر تے ہوئے کہا کہ حکو مت مراٹھواڑہ کو تر قی کی نئی بلند یوں پر پہنچا نے کے لیے اپنے عہد کی پا بند ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ مراٹھواڑہ میں تر قی کے لیے صنعتی شعبے کو رعا یتی نِرخ پر بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
***** ***** *****
 مراٹھواڑہ کی راجدھانی اورنگ آباد کے علا وہ دیگر شہروں میںبھی کل پر چم کُشائی کی گئی۔ ناندیڑ میں مملکتی وزیر داخلہ دیپک کیسر کر کے ہاتھوں پر چم کُشائی عمل میں آئی۔ اِس موقع پر کیسر کر نے کہا کہ لائبریری کے ذریعے مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام کی معلو مات نئی نسل تک پہنچا ئی جا ئے گی ساتھ ہی شہیدوں کی یاد گار کی تعمیر کا کام بھی جلد ہی شروع ہو گا۔
  جالنہ میں رابط وزیر ببن رائو لو نیکر نے جبکہ لا تور میں رابطہ وزیر سنبھا جی پاٹل نیلنگیکر نے پر چم کُشائی کی ، وہیں ہنگو لی میں رابطہ وزیر دِلیپ کامبلے اور عثمان آباد میں رابطہ وزیر ارجُن کھو تکر کے ہاتھوں پر چم کُشائی کی گئی۔ پر بھنی میں رابطہ وزیر گلاب رائو پا ٹل نے پرچم کُشائی کی اور یاد گار ستون پر گلہائے عقیدت پیش کیئے۔
  بیڑ میں پولس ہیڈ کوارٹر میدان پر ہوئی سر کا ری تقریب میں رابطہ وزیر پنکجا منڈے نے پر چم کُشائی کی۔اِس موقع پر اظہار ِ خیال کر تے ہوئے مُنڈے نے کہا کہ بیڑ ضلعے کی پہچان ایک پسماند ضلعے سے بدل کر اب تر قی یافتہ ضلعے میں ہو نے لگی ہے اور اِس کام میں ضلعے کی عوام کا تعاون کا فی اہم رہا ہے۔
***** ***** *****
 مہاراشٹر کے گور نر سی .وِدّیا ساگر رائو نے کہا ہے کہ مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام کی جد و جہد کو تعلیمی نصاب میں شامل کر نے کی ضرورت ہے۔ گور نر کل جالنہ میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ شہیدوں کی قر با نی سے طلباء کا واقف ہو ناضروری ہے اور اِس جد و جہد کو  نصاب میں شامل کیا جا نا چا ہے ۔ گور نر سی .وِدّیا ساگر رائو نے مُکتی سنگرام  کے دوران جان گنوا نے والے شہیدوں کو خِراج عقیدت پیش کیا۔
***** ***** *****
 مرکزی حکو مت نے بینک آف بڑودہ ، وِجیہ بینک اور دینا بینک اِن تینوں بینکوں کو ضم کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِن تینوں بینکوں کے انضمام کے بعد بننے والی بینک بین الاقوامی سطح پر بھارت کی عوامی شعبے کی تیسری سب سے بڑی بینک ہو گی۔ وزیر خزا نہ ارون جیٹلی نے کل نئی دِلّی میں نا مہ نگاروںکو یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے کہا کہ حکو مت نے تینوں بینکوں کی انتظا میہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹِنگ میں انضمام کی قرارداد کو منظور ی دیں۔ جیٹلی نے مزید کہا کہ مجوزہ انضمام کے بعد بینک کے معا شی لین دین میں اضا فہ ہو گا۔ ساتھ ہی جیٹلی نے واضح کیا کہ اِن بینکوں میں کام کر رہے ملازمین کی ملازمت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
***** ***** *****
 سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کا24؍ واں یومِ تاسیس کل منا یا گیا۔ اِس موقع پر یو نیور سٹی کی جانب سے دیے جانے والے مختلف انعا مات کا اعلان کیا گیا ۔ اِسکے مطا بق اِس سال کا لائف ٹائم اچیو منٹ اِنعام طِبّی شعبے سے وابستہ معروف ڈاکٹر وینکٹیش کابدے کو دیا جائے گا۔ بہترین کالج کا اِنعام بھو کر تعلقے کے دِگمبر رائو بِندو کالج کو دیا جائے گا۔
***** ***** *****
 امبّہ جو گائی کے شہر یوں کے ایک وفد نے کل مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام دن کے موقع پر امبّہ ج وگائی کو ضلع بنا نے کے مطالبے پر اعلیٰ افسران سے ملا قات کی۔ ماہر قا نون سُبھاش لو مٹے کی قیادت والے اِس وفد نے اِس بارے میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے نام کا محضر افسران کے سپرد کیا۔ محضر میں کہا گیا ہے کہ امبّہ جو گائی کو ضلع بنا نے کا مطالبہ1962؁ سے کیا جا رہے اور اب اِسے پو را کیا جائے۔
***** ***** *****
 ریلوے سے متعلق مختلف مطالبات کی یکسوئی کے لیے مراٹھواڑہ ریلوے پر واسی مہا سنگھ کی جانب سے کل پر بھنی ریلوے اسٹیشن پر مظا ہرے کیئے گئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ممبئی اور پو نے کے لیے مراٹھواڑہ سے نئی ٹرین شروع کی جائے ، سا تھ ہی ناندیڑ-نگر سول نئی ڈیمو ٹرین چلائی جائے۔ مہا سنگھ کا کہنا ہے کہ مراٹھواڑہ کو وسطی ریلوے سے جوڑا جائے اور پان گائوں سے لاتور نیا بائے پاس شروع کیا جائے ۔
***** ***** *****
قریب تین ہفتوں کے وقفے کے بعد کل ناندیڑ میں بارش کی آمد ہو ئی۔ ہمارے نما ئندے نے بتا یا کہ45؍ منٹ ہوئی اِس با رش سے خریف کی فصلوں کو نئی زندگی مل سکتی ہے ۔ دوسری جانب اورنگ آباد شہر اور مضا فات میں بھی کل دو پہر بارش ہوئی۔
***** ***** *****
 دوبئی میں جاری ایشیاء کپ کر کٹ سیریز میں آج بھارت کا مقابلہ Hong Kongسے ہو گا۔ یہ مقا بلہ بھارتی وقت کے مطا بق
شام پانچ بجے شروع ہو گا ۔ اِس سے پہلے کل کھیلے گئے مقا بلے میں افغانستان نے سری لنکا کو91؍ رنوں سے ہرا دیا۔ ایشیاء کپ میں کل روایتی حریف بھارت اور پاکستان ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment