Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 20 September 2018
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰ ؍سِتمبر۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
طلاق ثلاثہ پر پا بندی سے متعلق مسلم خواتین تحفظ آرڈیننس کل سے نا فذ العمل ہو گیا ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند نے کل اِس حکم نا مے پر دستخط کر دیئے۔ اِس حکم نا مے کے تحت زبانی تین طلاق کو تعزیری جرم قرار دیا گیا اور ایسا کر نے والے مسلمان مرد کو تین برس قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ پارلیمنٹ کے گذشتہ دو اجلاسوں میں یہ بل راجیہ سبھا میں منظور نہیں کیا جا سکا تھا۔
وزیر قا نون روی شنکر پر ساد نے کل اخبا ری نمائندوں کو بتا یا کہ اِس مو ضوع پر حکو مت نے کانگریس پارٹی کو ساتھ لے کر یہ بل منظور کر وا نے کی کوشش کی لیکن کسی صورت اِسے منظور نہیں کر وا یا جا سکا اِس لیے کا بینہ نے کل منعقدہ اجلاس میں اِس خصوص میں حکم نا مہ جا ری کر نے کو منظوری دی۔
کانگریس نے حکو مت کے اِس فیصلے پر شدید ردّ عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ حکو مت اِس معاملے پر سیا ست کر رہی ہے۔ پارٹی تر جمان رندیپ سنگھ سر جے والا نے کہا کہ مو دی حکو مت نے طلاق ثلا ثہ معاملے کو سیاسی فٹبال بنا دیا ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے سر براہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ یہ آرڈیننس مسلم خواتین کے خلاف ہے ۔ شادی ایک سول کانٹریکٹ ہے اور اسے اسلام میں جر ما نے کے عمل کی اجازت نہیں ۔ اقلیتی اُمور کے سابق وزیر عارف نسیم خان نے اِسے حکو مت کی جانب سے مسلمانوں کے ساتھ جانبداری قرار دیا۔ اُنھوں نے کہا کہ راجیہ سبھا میں بل منظور نہ ہونے کے با وجود حکم نا مہ جاری کر نے کی حکو مت کو اتنی جلدی کیوں تھی۔
***** ***** *****
ملک بھر کی آنگن واڑی اور آشا کار کنان کے مُشا ہرے میں مرکزی حکو مت کی جانب سے اضا فے کو کل کا بینی اجلاس میں انتظا می منظوری دیدی گئی۔ اِس فیصلے کا27؍ لاکھن آنگن واڑی کار کنان کو فائدہ ہو گا۔ ملک کے198؍ پُشتوں کے تحفظ اور فعا لیت میں اضا فے کے لیے تین ہزار 466؍ کروڑروپئے کے تر میمی تخمینے کو بھی کل کا بینہ نے منظوری دیدی۔ اِندو ر تا بودھنی مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی نئی ریلوے لائن کو کا بینہ نے منظور کر لیا۔ اِس ریلوے لائن سے ممبئی تا اِندور کا فاصلہ کا فی کم وقت میں طئے کیا جا سکے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آنگن واڑی خاد مائیں مقوی غذا کی تقسیم معقول ذرائع سے ہی کر وائیں۔ آنگن واڑی اور آشا کار کنان کے مُشا ہرے میں اضا فے پر خوشی کا اظہار کر نے کے لیے ملک بھر کی100؍ سے زائد آنگن واڑی کار کنان کے ایک گروپ نے کل وزیر اعظم سے ملا قا ت کی۔
***** ***** *****
پندرھویں مالیا تی کمیشن کے سر براہ ایم کے سنگھ نے کہا ہے کہ ملک کی ٹریلین ڈالر معیشت کے ہدف کے پیش نظر مہاراشٹر ا کی قتصا دی تر قی کی رفتار اطمینان بخش ہے۔ ریاست کے دورے پر آئی پند ھر ویں مالیا تی کمیشن کی ٹیم نے کل اخبا ری نمائندوں سے گفتگو کی۔ اِس سے قبل اِس ٹیم نے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور وزیر خزا نہ سُدھیر مُنگنٹیوار سے ملاقات کی اِس موقع پر مراٹھواڑہ اور وِدربھ کی متوازن سما جی و اقتصا دی تر قی کے لیے25؍ہزار کروڑ روپئے کی خصو صی امداد کا مطا لبہ وزیر اعلیٰ نے ما لیاتی کمیشن کی ٹیم سے کیا۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ لِنگا یت سماج کے ریزر ویشن سمیت تمام مطا لبات پر حکو مت مثبت رویہ رکھتی ہے۔ لِنگا یت سماج ریزر ویشن ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے کل ممبئی میں وزیر اعلیٰ سے ملا قات کی ۔ اِس ملا قات کے دوران وزیر اعلیٰ نے شو لا پور ضلع کے منگل ویڑھا میں مہا تما بس ویشور کے میمو ریل کی تعمیر کے لیے اقدا مات کر نے کا تیقن دیا۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ بی جے پی حکو مت نے گذشتہ 4 ؍ برسوں میں ریاست میں بقائے آب کے عمل کے لیے64؍ ہزار کروڑ روپئے خرچ کیئے ہیں لیکن ریاست کی آبپاشی کی صلا حیت و گنجائش میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ پر دیش کانگریس صدر اشوک چو ہان نے مطا لبہ کیا کہ اِس فنڈ کو صرف کر نے میں ہوئی بد عنوا نیوں کی تحقیقات کر وائی جائے۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت نے کہا ہے کہ ڈی جے اور اُسکے متعلقہ صو تی آ لا ت کے ذریعے ہو نے والی آ واز صوتی آ لو د گی قا نون کے تحت طئے کر دہ معیار سے زیادہ ہے۔اِس لیے ان آ لات پر پا بندی مناسب قدم ہے۔ کل ممبئی عدالت عالیہ میں داخل کر دہ اپنے بیان میں حکو مت نے کہا کہ آ وازا کی شدت قا نون کے تحت 75؍ ڈیسیبل طئے کی گئی ہے اور اِن آ لات ِ موسیقی سے ہونے والی آ واز کا حجم 100؍ ڈیسیبل سے زیادہ ہو تا ہے۔
***** ***** *****
متحدہ عرب اما رت میں جاری ایشیاء کپ کر کٹ ٹو رنا منٹ میں کل بھارت نے پا کستان کو 8؍ وکٹوں سے شکست دیدی۔
پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے پا کستان کی ٹیم صرف162؍ رن ہی بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے کیدار جا دھو اور بھو ونیشور کُمار نے تین تین وکٹ لیے۔ جواب میں بھارت نے مطلو بہ ہدف29؍ ویں اوور میں صرف2؍ وکٹ پر حاصل کر لیا۔ بھوونیشور کُمار کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

No comments:
Post a Comment