Sunday, 7 October 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 07 October 2018
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :07؍اکتوبر  ۲۰۱۸ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 مرکزی چنائوکمیشن نے پانچ ریاستوں چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش، راجستھان ، میزورم اور تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے چنائو پروگرام کااعلان کردیاہے۔ چھتیس گڑھ میں دومرحلوں میں چنائو ہوںگے ۔جبکہ مدھیہ پردیش ، میزورم ، راجستھان اور تلنگانہ میں چنائو ایک مرحلے میں کرایا جائے گا۔ کل نئی دلی میں چنائو پروگرام کااعلان کرتے ہوئے اعلیٰ چنائو کمشنر اوپی رائوت نے نئی دلی میں نامہ نگاروں کوبتایا کہ پانچوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی گیارہ دسمبر کوہوگی۔ ان پانچوں ریاستوں میں چنائو کے پروگرام کااعلان کئے جانے کے ساتھ ہی کل سے مثالی ضابطہ عمل نافذ ہوگیاہے البتہ تلنگانہ کے معاملے میں یہ اسی دن سے نافذ ہے جب اسمبلی قبل ازوقت تحلیل کردی گئی تھی۔
***** ***** *****
 آئندہ لوک سبھا اوراسمبلی انتخابات کے مدنظر ریاست میںسیاسی پارٹیوں کے اتحاد کے سلسلے میں بات چیت شروع ہوگئی ہے۔کل بھارتیہ ری پبلکن پارٹی، بہوجن مہاسنگھ کے ڈاکٹر پرکاش امبیڈکر ، سوابھیمان شیتکری تنظیم کے راجوشیٹی اورجنتا لوک تانترک دل کے چیف کپیل پاٹل کااتحاد قائم کرنے کے سلسلے میںممبئی میں میٹنگ ہوئی۔راشٹروادی کانگریس پارٹی کی بھی انتخابات کے بارے میں بات چیت کیلئے کل میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں پارٹی صدر شردپوارنے کہا کہ میںآئندہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلے میں حصہ نہیں لونگا۔
***** ***** *****
 ضمانت نرخ سے کم قیمت پرزرعی مال کی خریدی کرنے پر ایسے بازارکمیٹیوں کے اجازت نامے فوراً منسوخ کردئیے جائیںگے۔ایسااشارہ ریاست کے امدادباہمی اورمارکیٹنگ وزیرسبھاش دیشمکھ نے دیاہے۔وہ کل بلڈانہ میں مخاطب تھے۔حکومت مکمل طورپرکسانوں کے ساتھ ہیں۔ کسان اپنازرعی مال ضمانت خریدی مراکزپرہی فروخت کریں۔ایسی اپیل دیشمکھ نے کہی ہے۔
***** ***** *****
 لاتورمیںآج وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس کے ہاتھوںاٹل میگاہیلتھ کیمپ کاآغازہورہاہے۔اس کیمپ میں کم ازکم ایک لاکھ مریضوں کی تشخیص کی جائے گی۔ ایسا قیاس ظاہر کیاجارہاہے۔مریضوں کومناسب سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عوامی نمائندے، عہدیدار، افسران کیمپ میں رضاکارانہ طورپرکام کریں۔ ایسی اپیل ضلع کے رابطہ وزیر سنبھاجی پاٹل نیلنگیکر نے کی ہے۔اس کیمپ کے سلسلے میںمنعقد تربیتی پروگرام سے کل نیلنگیکر مخاطب تھے۔
***** ***** *****
 کانگریس کے عوامی سنگھرش یاتراکے منعقد جلسوں میں پولس کوروانہ کرکے ہم کیا کہہ رہے ہیں۔ اس کی اطلاع ہرروزوزیراعلیٰ تک پہنچائی جاتی ہے۔ ایسا الزام کانگریس کے ریاستی صدررکن پارلیمنٹ اشوک چوہان نے عائد کیاہے۔ وہ کل نندوربارمیں عوامی سنگھرش یاترا کے اجلاس سے مخاطب تھے۔
 ساکری میں قانون سازاسمبلی کے حزب مخالف رہنما رادھا کرشن ویکھے پاٹل نے جلسہ عام سے خطاب کیا۔پٹرول ۔ڈیزل کی قیمتوں میں گذشتہ چارسال میںہوئے اضافے کے مقابلے میں حکومت نے دویوم قبل کی گئی تخفیف نہایت کم ہے۔یہ بات کہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھانا پکانے کی گیس کے نرخ میںبھی حکومت عوام کولوٹ رہی ہے۔مختلف زرعی مسائل پرویکھے پاٹل نے حکومت کی پالیسیوں پرتنقید کی ۔
 بھارت نے ایک اننگ اور272 رن سے ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلاٹیسٹ میچ جیت لیاہے۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 196؍رن بناکر آئوٹ ہوگئی۔کلدیپ یادو کے پہلی مرتبہ پانچ وکٹ نے مہمان ٹیم کوشکست کے دہانے پرپہنچادیا۔روندرجڈیجہ نے تین وکٹ لئے جبکہ روی چندرن اشون نے دووکٹ لئے۔اس سے قبل کل دن میں اسپین گیندبازاشون نے مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کواس کی پہلی اننگز میں 181رن پر آئوٹ کرنے کے لئے بہترین گیندبازی کی۔ویسٹ انڈیز کوفالوآن کھیلنا پڑا۔ آخری اسکوراس طرح رہے۔بھارت نووکٹ پر649 رن کھیل ختم ہونے کااعلان ، ویسٹ انڈیز 181 اور196 رن ، دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ حیدرآبادمیں اس ماہ کی 12 ؍تاریخ سے شروع ہوگا۔
***** ***** *****
 بھارتیہ جنتاپارٹی کی سابقہ کارپوریٹر انجلی کونڈیکر پرسوں شب اورنگ آبادمیں ایک نجی اسپتال میں قلیل علالت کے باعث چل بسی ۔ وہ 57 برس کی تھیں۔ وشوسنوادمرکز میںانہوں نے بطور سیکریٹری فرائض انجام دئیے تھے۔کونڈیکرکے جسدخاکی پرکل اورنگ آبادمیںآخری رسومات ادا کردی گئیں۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment