Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 09.10.2018 ,Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 09 October 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۹؍اکتوبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
حکومت کی جانب سے سود کی ادائیگی کی ضمانت دینے کے باوجود جو بینک کسانوں کو زرعی قرض دینے میں ٹال مٹول کررہی ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کل جلگائوں میں منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں یہ احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر بقائے آب کے وزیر گریش مہاجن بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت کی کہ محصول اور زرعی محکموں کے افسران کھیتوںمیں جاکر تخم ریزی کا معائنہ کریں اور حقیقی صورتحال کا 7/12 پر اندراج کریں۔ انھوں نے کہا کہ دیہی علاقوںمیں پینے کے پانی سے متعلق قومی اسکیم میں اگر کثیر تعداد میں گائوں شامل ہوں تو اس اسکیم کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کو اوّلیت دی جائے۔ 30/ کروڑ روپئے کے صرفے سے جلگائوںمیں تعمیر کیے گئے چھترپتی سنبھاجی ناٹیہ مندر کو عوام کیلئے وقف کرنے کے پروگرام میں بھی وزیرِ اعلیٰ نے شرکت کی۔
***** ***** *****
دیہی ترقیات کی وزیر پنکجا منڈے نے ریاست کی تمام ضلع پریشدوں کے چیف ایگزیکٹیو افسران کو ہدایت کی ہے کہ مکانات و تجاوزات ریگولرائز کرنے کی وزیرِ اعظم اسکیم کا ہدف فوری مکمل کیا جائے۔ کل ممبئی میں ان اسکیموں کے جائزہ اجلاس میں انھوں نے یہ ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم آواس یوجنا کے تحت ڈھائی لاکھ گھروں کو ضرورتمندوں کے حوالے کرنے کے آئندہ 19/ اکتوبر کو مجوزہ پروگرام میں وزیرِ اعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔
***** ***** *****
ناگپور ضلع کے بی جے پی کے رکنِ اسمبلی آشیش دیشمکھ کا استعفیٰ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر ہری بھائو باگڑے نے منظور کرلیا ہے۔ انتخابی کمیشن کو ارسال کردہ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ دیشمکھ کی رکنیت 6/ اکتوبرکو ختم کردی گئی ہے۔ علیحدہ ودربھ ریاست کے حامی آشیش دیشمکھ ماضی میں بھی بی جے پی کی پالیسیوں سے ناراضگی کا اظہار کرچکے تھے۔
***** ***** *****
اس بار کے پُروقار اننت بھالے رائو میموریل ایوارڈ کے لیے فلم و ڈرامہ صنعت کے ممتاز ہدایت کار چندر کانت کلکرنی کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ اورنگ آباد میں اس ماہ کی 28/ تاریخ کو ایک خصوصی پروگرام میں انہیں یہ ایوارڈ دیا جائیگا۔
***** ***** *****
ملازمین کی تنخواہوں میں سے پراویڈنٹ فنڈ کی رقم وضع کرنے کے باوجود یہ رقم پی ایف دفتر میں جمع نہ کروانے والی والوج صنعتی علاقے کی دو کمپنیوں کیخلاف کل والوج پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ سِدّھی انجینئرنگ اور نارگولکر پریس کیمپس نامی ان دو کمپنیوں میں مجموعی طور پر 59/ ملازمین کی تنخواہوں میں سے پی ایف کی رقم وضع کی گئی تھی‘ لیکن کمپنی انتظامیہ نے 27/ لاکھ 56/ ہزار سے زائد کی یہ رقم پی ایف دفتر میں جمع نہیں کروائی۔
***** ***** *****
ریاست میں پلاسٹک اشیاء پر پابندی عائد کیے جانے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کے تحت کل اورنگ آباد کے والوج صنعتی علاقے میں اورنگ آباد پالی کنٹینر پرائیویٹ لمیٹیڈ نامی کمپنی کو سیٖل کردیا گیا۔ مہاراشٹر پولیوشن کنٹرول بورڈ اور محکمہ محصول کے افسران پر مشتمل ایک ٹیم نے کل اس کمپنی سے 60/ ٹن پلاسٹک بھی ضبط کیا۔ وزارتِ ماحولیات کی جانب سے پلاسٹک اشیاء سازی پر پابندی عائد کیے جانے کے باوجود اس کمپنی میں پلاسٹک اشیاء بنانے کا کام جاری تھا‘ جس پر یہ کاروائی کی گئی۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع میں اب تک نہایت ہی کم بارش کے سبب فصلیں تباہ ہورہی ہیں اور زبردست پانی کی قلّت کے پیشِ نظر ضلع کو قحط زدہ قرار دینے کا مطالبہ رکنِ اسمبلی موہن پھڑ نے کیا ہے۔ بی جے پی صدر ابھئے چاٹے اور موہن پھڑ نے اس خصوص میں ایک مطالباتی محضر ضلع کلکٹر کو پیش کیا۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلع کے بسمت تعلقے میں ایک قومی رہنما کے مجسّمے کی بے حرمتی کی مذمت میں کل صبح ہنگولی۔ پربھنی قومی شاہراہ پر راستہ روکو احتجاج کیا گیا۔ صبح 10 بجے سے ڈیڑھ گھنٹے تک مظاہرین نے ٹریفک کو روکے رکھا۔ اس مظاہرے کے دوران ٹائر جلاکر احتجاج کیا گیا۔
***** ***** *****
بیڑ کے ضلع صنعتی مرکز میں سرکاری اسکیم کے تحت پروجیکٹ رپورٹ کو منظوری دیکر بینک سے سفارش کرنے کیلئے 5/ ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے صنعتی انسپکٹر شرد راٹھوڑ کو کل انسدادِ بدعنوانی محکمے کی ٹیم نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
اس کے علاوہ اورنگ آباد بجلی تقسیم کار کمپنی کے کلرک شنکر آلے واڑ کو ایک نئے کانٹریکٹر سے کام کی منظوری کیلئے 2200/ روپئے رشوت لیتے ہوئے کل گرفتار کیا گیا۔

No comments:
Post a Comment