Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 23 January 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳ ؍ جنوری ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکو متی منصوبوں میں مستحقین کے لیے فراہم کی جا نی والی اِمداد میں بد عنوانی کی روک تھا م کے لیے حکومت نے تیکنالو جی کا استعمال کر کے اِسے پوری طرح محفوظ کر لیا ہے۔وہ کل وارانسی میں منعقدہ 15؍ ویں پر واسی بھارتی دِن کا افتتاح کر نے کے بعد مخا طب تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اُن کی حکو مت نے غیر مقیم ہندوستانیوں کے فائدے کے لیے بہت سے اقدا مات کیئے ہیں اور اُن کے لیے مزید اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے بتا یا کہ گذشتہ ساڑھے چار بر سوں میں راست فائدہ منتقلی یعنیDBT اسکیم کے تحت 5؍ لاکھ 80؍ ہزار کروڑ روپئے مستحقین کے بینک کھاتوں میں جمع کیئے گئے ہیں اور 7؍ کروڑسے زیادہ غیر مستحق افراد کو اسکیم کے دائرے سے باہر کیا گیا ہے۔تقریب میں ما ریشِس کے وزیر اعظم پروِند جگناتھ اور وزیر خار جہ سُشما سواج سمیت کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔
اِس موقعے پر خطاب کر تے ہوئے سُشما سواج نے کہا کہ غیر مقیم ہندوستانیوں کی وجہ سے بھارت کی شہرت میں اضا فہ ہوا ہے۔ ماریشِس کے وزیر اعظم نے غیر مقیم ہندوستانیوں کے لیے اِس تقریب کو پُر وقار اجلاس سے تشبیہ دی۔ اُنھوں نے کہا کہ پوری دنیا نے وزیر اعظم مودی کے اقدا مات کو سراہا ہے۔
***** ***** *****
پر دھان منتری راشٹریہ بال پُرسکار2019کل نئی دہلی میں صدر ِ جمہوریہ رامناتھ کووِند کے ہاتھوں تقسیم کیئے گئے۔ایوارڈ پانے والوں میں مہاراشٹر کے توپت راج اتُل پنڈیا ،اور اینجل دیو کُڑے شامل ہیں۔ اس تقریب میں مختلف شعبوں میںسماجی خدمت اور بہادری کا مظاہر کر نے والے 26؍ بچوں کو بال شکتی پُرسکار سے سر فراز کیا گیا۔جبکہ 2؍ افراد اور 3؍ اِداروں کو بال کلیان پُرسکار سے نوازا گیا۔
***** ***** *****
ریاستی کا بینہ نے معذور افراد کو روز گار فراہم کرنے کے لیے سبز توانائی سے چلنے والی گشتی گاڑیوں پر مشتمل دکانیں مفت فراہم کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس منصوبے کے لیے25؍ کروڑ روپئے مختص کیئے گئے ہیں۔
ممبئی میں دادر میں واقع میئر کی رہائش گاہ پرشیو سینا کے سر براہ بال ٹھا کرے کی قو می یاد گار تعمیر کر نے کے لیے 100؍ کروڑ روپئے کی امداد کل ہوئے کا بینی اجلاس میں منظور کی گئی۔یہ رقم شہری تر قیات کی اتھا ریٹیMRDA کی معرفت فراہم کی جائے گی۔اِسکے علا وہ ممبئی میں عوامی مقا مات پر خواتین کی حفاظت کے پیش نظرمرکزی حکو مت کی جانب 252؍ کروڑ رپیوں پر مشتمل خصو صی منصوبہ متعارف کر انے کوبھی کا بینی اجلاس میں منظوری دی گئی۔
***** ***** *****
اِنفار میشن تیکنا لو جی کے مرکزی وزیر روی شنکر پر ساد نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی ابھی سے آئندہ لوک سبھا انتخا بات میں شکست کی ممکنہ وجوہات تلاش کر رہی ہے۔لندن میں اِلیکٹرانِک ووٹِنگ میشن ہیکِنگ سے متعلق منعقدہ ایک اخباری کانفرنس کے پس منظر میں وہ کل نئی دہلی میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔ اِس موقع پر وزیر موصوف نے کانگریس پارٹی پر شدید نکتہ چینی کی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میونسپل کار پو ریشن کی جانب سے اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت شہر میں آج سے سٹی بس خد مات شروع کی جا رہی ہیں۔
یہ بسیں ایس ٹی کار پو ریشن کے توسط سے چلائی جائیں گی۔ میونسپل کار پو ریشن کی جانب سے جاری کیئے گئے بیان میں بتا یا گیا ہے کہ پہلے مر حلے میں 14؍ راستوں پر 24؍ بسیں چلا ئی جائیںگی۔
***** ***** *****
ریاستی سرکاری اور نیم سر کا ری مستندکلرکیکل حقوق کونسل کی جانب سے مختلف مطالبات کی یکسوئی کے لیے کل اورنگ آباد ضلع کلکٹر دفتر پر احتجا جی مورچہ نکا لا گیا۔کلرکوں کے گریڈ پے میں اصلاح کر کے یکساں کاموں کے لیے مسا وی تنخواہ سمیت عہدوںمیں تر قی کے یکساں مراحل تر تیب دینے وغیرہ مطالبات پر مبنی ایک میمو رینڈ ضلع کلکٹر کو دیا گیا۔پر بھنی اور واشم میں بھی کونسل کی جانب سے ضلع کلکٹر دفاتِر پر مورچے نکالے گئے۔
***** ***** *****
دہشت گرد مخالف دستہATSنے کل اورنگ آباد اور تھا نہ میں کار وائی کر تے ہوئے 9؍ افراد کو حراست میں لیا۔ پی ٹی آئی کی خبر کے مطا بق مشکوک سر گر میوں میں ملوث اِن افراد پر گذشتہ کئی دنوں سے نظر رکھی جا رہی تھی ۔
***** ***** *****
بین الاقوامی کر کٹ کونسل کی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں بھارتی کر کٹ ٹیم کے کپتان وِراٹ کو ہلی کو بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے اوّل مقام دیا گیا ہے۔کوہلی کو ICC کے ٹسٹ اور ایک روزہ مقابلوں کا کپتان بھی بنا یا گیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے بہترین کر کٹ کھلاڑی کو دیے جا نے والے Sir Garfield Sobers Trophyکے لیے بھی کو ہلی کا انتخاب عمل میں آیاہے۔
اِسی دوران بھارت اور نیوزی لینڈ کے ما بین نیو زی لینڈ میں کھیلی جانے والے 5؍ایک روزہ کر کٹ مقابلوںکی سیریز کا پہلا مقابلہ آج نیوزی لینڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔اِس دورے میں تینT-20؍ مقابلے بھی کھیلے جائیں گے۔

No comments:
Post a Comment