Monday, 11 February 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 11 February Month 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 11  ؍فروری  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک کی ترقی کے لئے ضروری سبھی اقدامات کررہی ہے۔تملناڈوکے تریپورمیں کل ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے دعویٰ کیاکہ اس سال کے مالی بجٹ میں ملک کی ترقی کے لئے کئی ضروری فیصلے لئے گئے ہیں۔حکومت کی مختلف اسکیموں کاذکرکرتے ہوئے اُنہوںنے کہاکہ آیوشمان بھارت اسکیم دنیا کی سب سے بڑی صحت اسکیم ہے۔اس سے پہلے وزیراعظم نے تریپورمیں ESICاسپتال کاافتتاح کیااورترچی ہوائی اڈّے کی نئی عمارت کاسنگِ بنیادرکھا۔
***** ***** *****
 مرکزی وَزیراَرون جیٹلی نے دعویٰ کیاہے کہ موجودہ حکومت نے فرانس کے ساتھ رفائل جنگی طیاروں کی خریداری کاسوداکرکے نہ صرف ملک کے ہزاروں کروڑروپیوں کی بچت کی ہے بلکہ بھارت کی جنگی صلاحیت میںبھی اضافہ کیاہے۔کانگریس کی جانب سے کی جارہی نکتہ چینی کاجواب دیتے ہوئے جیٹلی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پریہ بات کہی۔اُنہوںنے کہا کہ کانگریس اس معاملے سے جڑے ادھورے دستاویزات پیش کرکے جھوٹے الزامات لگارہی ہے۔جیٹلی نے کہا کہ کانگریس کویہ احساس ہوناچاہئے کہ وہ اپنی معتبریت کھوچکی ہے۔
***** ***** *****
 کانگریس صدرراہل گاندھی پرتنقید کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ رفائل معاملے پرراہل کی گذشتہ وہ تقریروں سے ان کا وزیراعظم نریندرمودی کے تئیں بغض نظرآتاہے۔جیٹلی نے مزیدیہ کہا کہ راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کاوقارمجروح کیاہے۔
***** ***** *****
 معدنیات اورکان کنی سے جڑے کاروبارکوبڑھاوادینے اوران شعبوں میںروزگارکے مواقع پیداکرنے کے مقصد سے ریاستی حکومت جلدہی پالیسی تیارکریگی۔مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے یہ اعلان کیا۔پھڑنویس کل ناگپورمیںکان کنی کے شعبے پرمنعقدہ قومی کانفرنس Mincon Conclave 2019سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کان کنی اورمعدنیات سے جڑی صنعتوں کورعایتی نرخ پربجلی بھی فراہم کریگی۔
***** ***** *****
  بھولنے کی بیماری ’’الزائمر‘‘ کے علاج کے لئے اورمریض کے رشتہ داروں کی کائونسلنگ کے لئے مہاراشٹر کے ہرضلع میں’’میموری کلنک‘‘ شروع کئے جائیںگے۔صحت کے ریاستی وزیرایکناتھ شندے نے یہ جانکاردی۔شندے نے بتایا کہ ان اسپتالوں میںالزائمرکی بیماری سے متاثرہ مریضوں کی تشخیص ،علاج اوردیکھ بھال کے لئے رہنمائی بھی کی جائے گی۔
***** ***** *****
 اورنگ آبادکے سابق ڈپٹی میئراورکانگریس کے سینئررہنماعظیم خان عرف دادامیاں کاکل شام انتقال ہوگیا۔ وہ 71؍برس کے تھے۔دادامیاں اورنگ آبادشہرکانگریس کے صدربھی رہے۔اُن کی تدفین آج صبح دس بجے اورنگ آبادکے سلحہ خانہ علاقے کے قبرستان میںعمل میںآئے گی۔
***** ***** *****
 جالنہ کے سینئرکانگریس رہنماوشنودولت رائوپوارکل دوپہرایک حادثے میںچل بسے۔یہ حادثہ ناگپور۔جالنہ قومی شاہراہ پرسندھ کھیڑراجہ کے قریب اس وقت رونماہواجب وہ اپنی فوروہیلرکاپنکچرٹھیک کررہے تھے۔اس دوران ایک تیزرفتارٹریلرنے اُنہیں کچل دیااوران کی موت واقع ہوگئی۔اُن کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سندھ کھیڑراجہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیاہے۔
***** ***** *****
 وسنت پنچمی کاتہوارکل ملک بھرمیں منایاگیا۔صدرِجمہوریہ جناب رامناتھ کووند اوروزیراعظم نریندرمودی نے وسنت پنچمی کے موقع پرملک کومبارکباد پیش کی۔اپنے پیغام میںصدرِجمہوریہ نے امیدظاہرکی کہ یہ تہوارخاندان، سماج اورملک میںتعلیم کے فروغ کی راہیں ہموارکریگا۔وزیراعظم مودی نے وسنت پنچمی کونئی توانائی کی علامت قراردیااورملک وقوم کی فلاح وبہبودکی خواہش کااظہارکیا۔
***** ***** *****
 اورنگ آبادشہرمیںچوری کی وارداتوں میں سرگرم ایک گروہ کوبلڈھانہ پولس نے گرفتارکرلیا۔اس گروہ نے گذشتہ چارتاریخ کواورنگ آبادکے سمرتھ نگرعلاقے سے پچاس تولے سونے کے زیورات اورایک لاکھ روپئے نقدرقم کی چوری کی تھی۔
 ملزمین کوکل اورنگ آبادکی عدالت میں پیش کیاگیاجہاں عدالت نے اُنہیں تیرہ تاریخ تک پولس تحویل میں بھیج دیا۔
***** ***** *****
 بھارت کے مردوں اورخواتین کرکٹ ٹیموں کی نیوزی لینڈ کے ساتھ جاری ٹی ٹوئنٹی سیریزکل اختتام پذیرہوئی۔سیریزکے آخری مقابلے میں مردوں اورخواتین دونوں ٹیموں کوہارکاسامناکرناپڑا۔اس کے ساتھ ہی بھارت یہ سیریزبھی ہارگیاہے۔نیوزی لینڈکے مردوں کی ٹیم نے کل بھارت کوچاررنوں سے شکست دی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دئیے گئے 212؍رنوں کاپیچھاکرنے اُتری بھارتی ٹیم 208؍رن ہی بناسکی۔اس سے پہلے صبح کھیلے گئے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں بھارتی خواتین ٹیم نیوزی لینڈ سے صرف دورنوں سے ہارگئی۔
***** ***** *****  


No comments:

Post a Comment