Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 10 February 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 10 ؍فروری ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
مراٹھواڑہ سمیت تمام ریاست میں اس سال کے قحط زدہ حالات نہایت سنگین ہیں۔ اس کامقابلہ کرنے کے لئے سرکاری مشنری کوبڑی ذمہ داری اداکرنی ہوگی۔یہ بات کل اورنگ آبادمیںمنعقد قحط زدہ حالات پرقابوپانے کے لئے منعقد کانفرنس میںمعززین نے کہی۔آبی ماہرپروفیسرپردیپ پُرندرے کے ہاتھوں اس کانفرنس کاافتتاح عمل میںآیا۔پروفیسرایچ ایم دیسرڈا،سبھاش کاکوستے،کے ای ہری داس ،چندرکانت چوہان،ڈاکٹر ماروتی ،تئیگ پُورے،ڈاکٹر اُماکانت راٹھوڑوغیرہ معززشخصیتیں اس موقع پرموجودتھیں۔
تاخیرنہ کرتے ہوئے آبی ذخائرکوپینے کے پانی کے لئے محفوظ کردیں۔ گنا،کیلے ایسی ذیادہ پانی لگنے والی فصلوں کی پانی فراہمی بندکی جائیں۔شراب بنانے کے لئے پانہ نہ دیاجائے۔ کسانوں اورکھیتوں میںکام کرنے والے مزدوروں کوروزگارضمانت اسکیم کے کام پرجگہ فراہم کئے جائیں۔ اس کے علاوہ چندتجاویزاس کانفرنس میںمنظور کی گئیں۔
***** ***** *****
ہمارے خاندانی نظام میں خواتین کواہم مقام حاصل ہے۔اس لئے مرکزی حکومت نے خواتین کومرکزی حیثیت دی ہے۔یہ بات مرکزی کامرس وزیرصنعت سُریش پربھونے کہی ہے۔کل ممبئی میں ’’ہرکنی مہاراشٹرکی‘‘اورضلع’’انتظامیہ منصوبہ بندی مقابلہ‘‘ ان اسکیموں کاآغازکرتے ہوئے وہ مخاطب تھے۔اُنہوںنے کہا کہ ان اسکیموں پرکامیابی سے عمل درآمدکرنے کے لئے خواتین کی شمولیت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔
’’ہرکنی مہاراشٹر کی‘‘ اس اسکیم کے تحت دیہی علاقوں کی خواتین بچت گٹس کومعاشی مدد دی جائے گی۔
***** ***** *****
کسانوں کی قرض معافی سمیت مختلف مطالبات کے لئے احمدنگرضلع کے پول تامبا میں بھوک ہڑتال کرنے والی کسانوں کی لڑکیوں نے کل اپنا احتجاج واپس لے لیا۔ زرعی وزیرمملکت ارجن کھوتکرنے مطالبات مکمل کرنے کے لئے حکومت سے ربط قائم کیاجائے گا۔ایساتیقن دینے کے بعد یہ احتجاج واپس لیاگیا۔ احتجاجی لڑکیوں کی صحت خراب ہونے کی وجہہ سے اُنہیں اسپتال روانہ کیاگیا۔لڑکیوں کے مطالبات پروزیراعلیٰ دِیویندرپھڑنویس اورشیوسینا صدراُدھوٹھاکرے سے بات چیت کرکے جلدہی فیصلہ کیاجائے گا۔یہ بات کھوتکرنے اس موقع پرکہی۔
***** ***** *****
ریاست کے درجہ حرارت میں ریکارڈکمی واقع ہوئی ہے۔ شمال کی جانب نہایت سردہوائیں چلنے کی وجہہ سے سردی کاقہرٹوٹ پڑاہے۔کل سب سے کم (4)ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ناسک میں درج کیاگیا۔مہابلیشورمیںدرجہ حرارت صفر تک پہنچ گیاتھا۔اورنگ آبادمیں چھ اعشاریہ پانچ،ناندیڑاوربیڑاوسطاً نوڈگری سیلسیس اورپربھنی میںگیارہ ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔آئندہ دویوم میںمراٹھواڑہ اورمدھیہ پردیش میںچند مقامات پربارش کااورناسک ضلع میںچند مقامات پرژالہ باری کاقیاس محکمہ موسمیات نے ظاہرکیاہے۔
***** ***** *****
سفرِحج کی مکمل کاروائی آن لائن کرنے کی وجہہ سے شفافیت کے ساتھ ا س سفر کے خرچ میںبچت ہوئی ہے۔یہ بات اقلیتی اُمورکے وَزیرمختارعباس نقوی نے کہی ہے۔وہ کل ممبئی میںعازمین حج سے متعلق دوروزہ تربیتی پروگرام سے مخاطب تھے۔2018 اس سال میںآزادی کے بعد پہلی مرتبہ سبسیڈی کے بغیر ریکارڈتعدادمیںحاجی مقدس سفرحج کے لئے گئے۔اس کی اطلاع اُنہوںنے دی۔
***** ***** *****
بھارت کی مردوں اورخواتین کی کرکٹ ٹیمیں Hamiltonمیںنیوزی لینڈکے خلاف تین ٹوئنٹی۔ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کااپنااپناآخری میچ آج کھیلیں گی۔بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کامیچ بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہورہاہے۔جبکہ مردوں کی کرکٹ ٹیم کامیچ دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہوگا۔
روہیت شرماکی کپتانی میںبھارتی ٹیم کامقصدیہ رہے گاکہ وہ نیوزی لینڈمیںٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والے پہلے بھارتی بنیں۔فی الحال یہ سیریزایک ایک سے برابری پرہے۔بھارت پہلامیچ 80؍رن سے ہارگیاتھا۔لیکن اس نے دوسرے میچ میںسات وکٹ سے جیت کے ساتھ واپسی کی تھی۔دوسری جانب ہرمن پریت کورکی کپتانی میںبھارتی ٹیم ایک مضبوط جیت پرنگاہ ٹکائے گی۔کیونکہ انہوںنے سیریز کے پہلے دومیچ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں گنوادئیے تھے۔
***** ***** *****
جالنہ سے دادرکے درمیان چلنے والی ریلوے گاڑی جن شتابدی ایکسپریس آج منسوخ کردی گئی ہے۔کلیان اورٹیٹاواڑاریلوے اسٹیشنوں کے قریب ریلوے پل کے کام کے لئے ٹریفک اورپاوربلاک لیاگیاہے۔اس کی وجہہ سے یہ ریلوے گاڑی منسوخ کردی گئی ۔اس کی اطلاع جنوب وسطی ریلوے ذرائع نے دی۔

No comments:
Post a Comment