Friday, 29 March 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 29 March 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۹ ؍مارچ  ۲۰۱۹؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 جموں کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں بہار ATSنے کار وائی کر تے ہوئے کل پو نے سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا۔ شریعت منڈل نا می ملزم پر الزام ہے کہ اُس نے پلو ا مہ حملے سے قبل بھارتی جوانوں کی تعینا تی اور فوج سے متعلق حساس دستا ویزات دہشت گرد تنظیم کو فراہم کیئے تھے۔ بہارATSنے اِس سے پہلے پٹنہ میں کار وائی کر تے ہوئے 2؍ لو گوں کو گرفتار کیا تھا جن سے ملی معلو مات کے بعد منڈل کو پونے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
 ممبئی ہا ئی کورٹ نے تو ہم پر ستی مخالف کمیٹی کے صدر ڈاکٹر نریندر دابھولکر اور سماجی کار کن ڈاکٹرگووِند پانسرے قتل معاملے میں کی جا رہی جانچ میں ہو رہی سست روی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے پو چھا کہ اِن معاملوں میں ہو رہی تفتیش کا جائزہ لینے کے لیے کیا وزیر اعلیٰ کے پاس وقت نہیں ہے۔ جسٹِس ایس سی دھرم ادھیکاری اور جسٹِس بی پی قُلا بہ وا لا  پر مُشتمل بینچ نے کہا کہ ہر معاملے میں ہو رہی جانچ میں عدالت کی مدا خلت کی نو بت پیش آنا انتہائی شرمناک بات ہے۔
***** ***** *****
 لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مر حلے کے تحت مہاراشٹر کی 10؍ سیٹوں سمیت ملک کی13؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اِسطرح97؍ سیٹوں پر 18؍ اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اِس مرحلے کے لیے اپنی امید واری واپس لینے کا آج آخری دن ہے۔
 اِس بیچ ناندیڑ لوک سبھا حلقے سے 10؍ امید واروں نے کل اپنا نام واپس لیا وہیں عثمان آباد لوک سبھا حلقے سے ایک امید وار نے کل اپنی امید واری واپس لی۔
***** ***** *****
 اِس بیچ لوک سبھا انتخا بات کے تیسرے مر حلے کے لیے نو ٹیفِکیشن کل جاری کر دیا گیا۔ اِسکے مطابق تیسرے مر حلے کے لیے
4؍ اپریل تک در خواستیں پیش کی جا سکتی ہیں۔5؍ اپریل کو کاغذات کی جانچ ہو گی جبکہ8؍ اپریل تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لیے جا سکتے ہیں۔
 تیسرے مر حلے میں مہاراشٹر کے اورنگ آباد اور جالنہ سمیت جلگائوں، راویر ، رائے گڑھ، پونے، بارہ متی، احمد نگر، ماڈھا، سانگلی، ستارہ، رتنا گری، سِندھو درگ، کو لہا پور اور ہاتھ کلنگلے، میں23؍ اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
***** ***** *****
 ایوت محل- واشم لوک سبھا حلقے سے کانگریس کے امید وار ما نک رائو ٹھا کرے کو انتخا بی کمیشن نے پیڈ نیوز معاملے میں نوٹس جا ری کیا۔ کچھ مقا می اخبا رات میں ایک ہی متن کے ساتھ ٹھا کرے کی حما یت میں مثبت خبریں شائع ہو ئی تھیں جسکے بعد اُنھیں نوٹس جا ری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگلے 48؍ گھنٹوں میں وضاحت پیش نہ کر پانے پر اُنکے خلاف پیڈ نیوز رہنما خطوط کے تحت کار وائی کی جا سکتی ہے۔
***** ***** *****
 مارکسٹ کمیو نِسٹ پارٹی نے لوک سبھا انتخا بات کے لیے کل نئی دِلّی میں اپنا انتخا بی منشور جاری کیا۔ پارٹی سیکریٹری سیتا رام یچو ری نے اخباری کانفرنس میں اِس بارے میں جانکاری دی۔ انتخا بی منشور میں زرعی پیدا وار کو کم از کم بنیادی قیمت دینے ، درج فہرست ذاتوں اور قبائل کو خانگی شعبے کی نوکریوں اور تعلیم میں ریرزر ویشن دِلوا نے، پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو33؍ فیصد ریزر ویشن دینے اور قو می آمدنی کا پانچ فیصد صحت کے شعبے پر خرچ کرنے جیسے موضوعات شامل ہیں۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد لوک سبھا حلقے سے ایم آئی ایم او ر  ونچِت بہو جن آگھاڑی کے مُشتر کہ امید وار امتیاز جلیل نے کہا کہ اورنگ آباد میں شیو سینا  اور ایم آئی ایم کے بیچ سیدھی ٹکر ہو گی۔ وہ کل اورنگ آباد میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں بول رہے تھے۔ امتیاز جلیل نے کہا کہ وہ ذات اور مذہب کی سیاست سے اوپر اُٹھ کر اورنگ آباد شہر کی تر قی سے جُرے مسائل کو حل کرنے کو تر جیح دینگے۔ اُنھوں نے کہا وہ 3؍ اپریل کو اورنگ آباد لوک سبھا حلقے کے لیے اپنے کاغدات ِ نا مزدگی داخل کریں گے۔ امتیاز جلیل فی الحال اورنگ آباد سینٹرل ودھان سبھا حلقے کی ریاست اسمبلی میں نمائندگی کر تے ہیں۔
***** ***** *****
 میڈیکل کو رسیز میں داخلوں کے دوران مراٹھا ریزر ویشن نا فذ کر نے کے معاملے پر آر آر پا ٹل فائونڈیشن کے صدر وِنود پاٹل نے سپریم کورٹ میں کیوئیٹ داخل کی ہے۔ اِس سے پہلے اُدئے ڈھو پلے نے ممبئی ہائی کورٹ میں در خواست داخل کر تے ہوئے مطا لبہ کیا تھا کہ میڈیکل کور سیز میں داخلوں کے دوران مراٹھا ریزر ویشن کو نا فذ نہ کیا جائے۔ جِسے عدالت نے نا منظور کر دیا تھا۔ اِسکے بعد در خواست گذار کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کے امکان کے بعد وِنود پاٹل نے سپریم کورٹ میں کیو ئیٹ داخل کر دی۔
***** ***** *****
 سینٹرل ریلوے نے اپنے سبھی ریلوے اسٹیشنوں پر لیموں شربت سمیت کسی بھی قسم کے کھُلے مشروبات فروخت کرنے پر پا بندی لگا دی ہے۔ ممبئی کے کُرلا ریلوے اسٹیشن پر ایک دکاندار کی گندے پا نی سے لیموں شربت تیار کر نے کی ویڈیو سو شل میڈیا پر وائرل ہو نے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ سینٹرل ریلوے انتظا میہ نے کہا کہ مسا فروں کی صحت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی خبر میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ریلوے کے کمر شیل منیجر شیلیندر کمار نے بتا یا کہ اس طرح کے کُھلے مشروبات میں استعمال ہو نے والے پانی کے استعمال پر لگا تار نظر رکھنا ممکن نہیں ہے۔ اس لیے کھُلے مشروبات کی فروخت پر پا بندی لگا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
 NAAC کمیٹی نے اورنگ آباد کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیور سٹی کا''A'' گریڈ بر قرار رکھا ہے۔ کمیٹی نے حال ہی میں یو نیور سٹی کا دورہ کر تے ہوئے سبھی تعلیمی سہو لیات کا جائزہ لیا تھا جسکے بعد یو نیور سٹی کو''A''گریڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔ یو نیور سٹی ڈیولپمنٹ بورڈ کے ڈاکٹر سانپ نے بتا یا کہ نئے قا نون کے مطا بق یو نیور سٹی کو CGPA کے تحت 3.22؍ نمبر دیئے گئے ہیں۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment