Monday, 4 March 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 04 March - 2019
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 4؍ مارچ  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
 بہوجن ونچیت فرنٹ یہ کانگریس ۔راشٹروادی کانگریس کے عظیم اتحادمیں شامل ہوگیاہے۔ اُسے چارنشستیں دینے کی تیاری ہے۔ اس کی اطلاع کانگریس کے ریاستی صدررکن پارلیمنٹ اشوک چوہان نے دی۔وہ کل ناندیڑ میںصحافیوں سے مخاطب تھے۔آرایس ایس کوریاستی آئین کے حدود میں لانے کی شرط کے سلسلے میں کہتے ہوئے چوہان نے کہا کہ کانگریس کارول ہمیشہ اس تنظیم کے خلاف رہاہے۔ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر کوکیاتوقع ہے۔ اس کا مسودہ دینے کے بعد کانگریس اسے منظور کرے گی۔ یہ بات انہوں نے کہی۔
 ***** ***** *****
 ریاست میں کل بھارتیہ جنتاپارٹی نے مختلف مقامات پرکامیابی عہدوہیکلز ریلیاں نکالی۔ممبئی میں وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے اس ریلی کوسبز جھنڈی دیکھائی۔مراٹھواڑہ میں مختلف مقامات پریہ ریلیاں نکالی گئی۔اورنگ آبادشہرکے تینوں حلقہ انتخابات میں اسی طرح جالنہ ضلع کے پانچ اسمبلی حلقہ انتخابات میں یہ ریلی نکالی گئی۔اس میں رکن پارلیمنٹ اوربھارتیہ جنتاپارٹی کے ریاستی صدررائو صاحب دانوے،رابطہ وزیرببن رائو لونیکرنے شرکت کی۔لاتورمیںرابطہ وزیرسنبھاجی رائوپاٹل نیلنگیکرکی قیادت میں اورناندیڑ میں پارٹی کے چیف سیکریٹری وجئے پرانیک کی موجودگی میں یہ ریلی نکالی گئی۔
***** ***** *****
 حکومت کے سماجی انصاف شعبے کے ایوارڈس کی تقسیم کل ناسک میںعمل میںآئی۔اس میں بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے نام دئیے جانے والے سماج بھوشن ایوارڈ سمیت مہاتماپھلے ، اسی طرح راجرشی شاہومہاراج اورسنت روی داس کے ناموں سے دئیے جانے والے ایوارڈس شامل ہیں۔اس موقع پرمرکزی سماجی انصاف وزیرمملکت رام داس آٹھولے ، ریاست کے سماجی انصاف وزیر راج کماربڑولے موجودتھے۔
***** ***** *****
 آیوشمان بھارت اورمہاتماپھلے جن آروگیہ یوجنا کے تحت ریاست کے 90؍فیصد افرادکوصحت بیمہ تحفظ حاصل ہوگیاہے۔یہ بات وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہی۔پال گھرمیں کل اٹل آروگیہ میگاکیمپ کاافتتاح وزیراعلیٰ کے ہاتھوں عمل میںآیا۔اس موقع پروہ مخاطب تھے۔اٹل آروگیہ کیمپ صحیح معنوں میںسماج کے آخری فردتک صحت خدمات پہنچنے کاکیمپ ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ نے کہی۔
***** ***** *****
 دھنگرسماج کوادیواسی ترقیاتی محکمہ کی تمام اسکیمیں عائدکرنے کافیصلہ وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے مدنظر لیاہے۔ ایسا الزام ادیواسی تنظیموں نے لگایاہے۔اس سلسلے میں کل نندوربارمیںسابق وزیرپدماکروڑوی کی قیادت میں ان تنظیموں نے صحافتی کانفرنس لی۔ اس سیاسی فیصلے کی وجہہ سے ادیواسیوں کااستحصال کیاجارہاہے۔چاریوم میںحکومت یہ فیصلہ واپس لیں ورنہ شدید احتجاج کرنے کااشارہ تنظیموں نے دیاہے۔
***** ***** *****
 یشونت رائو چوہان پرتشٹھان کاسن 2018 کاقومی ایوارڈ ریزروبینک آف انڈیا کے سابق گورنرڈاکٹر رگھورام راجن کوظاہرکیاگیاہے۔ یشونت رائو چوہان کی 106؍ویں جینتی کے سلسلے میں 12؍مارچ کوپرتشٹھان کے صدرشردپوارکی موجودگی میں ممبئی میں راجن کویہ ایوارڈ دیاجائے گا۔
***** ***** *****
 مہاشیوراتری کاتہوارآج تمام ملک میں منایارجاہے۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات پر شیومندروں میں درشن کے لئے عقیدت مندوں کاجوش نظرآرہاہے۔ مراٹھواڑہ کے اورنگ آبادضلع کے ایلورہ ، ہنگولی ضلع کے اونڈا ناگناتھ اوربیڑ ضلع کے پرلی ویجناتھ کے جیوتی لنگوں کے درشن کے لئے آج صبح سے عقیدت مندوں کاہجوم نظرآرہاہے۔
***** ***** *****
 جالنہ پولس فورس کے دوافسران سمیت چھ ملازمین کوپولس سپرنٹندنٹ ایس چیتنیا نے کل معطل کردیا اورایک پولس انسپکٹر کاکنٹرول روم میں تبادلہ کردیا۔ اُنہوں نے اپنے دائرہ اختیارمیںغیرقانونی کاروبارپرکاروائی کرنے کے بجائے مددکرنے کی بات جانچ رپورٹ میں ظاہرہوگئی ہے۔ اس رپورٹ کی بنیادپریہ کاروائی کی گئی۔اس کی اطلاع پولس سپرنٹندنٹ ایس چیتنیانے دی۔
***** ***** *****
 کل لاتورضلع کے عمرگہ پولس اسٹیشن میں مارپیٹ کرنے والے چارپولس ملازمین کوپولس سپرنٹنڈنٹ آر۔راجہ نے معطل کردیا۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد شہر کے چکل تھانہ بازارکے روبروٹووہیلرڈیوائیڈرسے ٹکرانے کی وجہہ سے کل ہوئے ایک حادثے میںایک شخص ہلاک اورایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ محسن یوسف عطارمرنے والے کانام ہے۔ساحل سبحان عطارشدیدزخمی ہوگیا۔چکل تھانہ ایم آئی ڈی سی پولس اسٹیشن میں اس حادثے کااندراج کیاگیا۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment