Sunday, 28 April 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 28 April 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 28  ؍اپریل  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لئے کل رائے دہی عمل میںآئے گی۔اس مرحلے کے لئے تشہیری مہم کل اختتام پذیرہوئی۔چوتھے مرحلے میں مہاراشٹر کی 17؍اترپردیش اورراجستھان کی 13؍مغربی بنگال کی 8؍اڑیسہ اورمدھیہ پردیش کی 7؍بہارکی 5؍جھارکھنڈکی تین نشستوں اورجموں وکشمیرکے اننت ناگ لوک سبھا حلقے میں کل ووٹ ڈالے جائیںگے۔
 ریاست کے 17؍حلقوں میں ممبئی کے چھ حلقوں سمیت تھانہ،کلیان،بھیونڈی، پال گھر، دھولیہ،نندوربار،ناسک،دنڈوری، شرڈی، ناوڑاورشیرورشامل ہیں۔
***** ***** *****
 کل بی جے پی رہنماپونم مہاجن، شیوسینا کے اروندساونت،کانگریس کے مرلی دیوڑا،اداکارہ ارمیلاماتونڈکر، مرکزی وزیرسبھاش بھامرے، حناگاوت،سمیربھجبل اورپارتھ پوارسمیت کل 323؍امیدواروں کا انتخابی مستقبل طئے ہوگا۔
 اسی دوران کل مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم قائدین نے تشہیری مہم کے آخری دن انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوارنے تھانہ ضلع کے ڈومبیولی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی اوروزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس پرسخت تنقیدکی۔انہوں نے کہاکہ یہ بی جے پی رہنماقوم پرستی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں۔جبکہ وقت آنے پرملک کاہرشہری قربانی دینے کے لئے تیارہے۔ اس لئے پھڑنویس اورمودی ‘عوام کوراشٹرواد نہ سکھائیں۔
 اسی دوران وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مودی کی بھرپورمخالفت کریں لیکن ملک کے فوجیوں کی پاکستان کے خلاف بہادری پرشک وشبہ نہ کریں۔کل ناسک میںایک تشہیری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے شیوسینا۔بی جے پی اتحادکے کاموں کاسہرااپنے سرباندھنے کی کوشش کررہے ہیں۔شمال وسطی ممبئی لوک سبھا حلقے میں بی جے پی امیدوارپونم مہاجن کی تشہیرکے لئے کل وزیراعلیٰ نے روڈشوبھی کیا۔
***** ***** *****
 ماہرقانون اورونچت اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکرنے سوال اٹھایاہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کونوٹ بندی کااختیارکس نے دیا۔ وہ کل بھیوندی میںپارٹی امیدوارکے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرمجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی اوررکن اسمبلی وارث پٹھان بھی موجودتھے۔
***** ***** *****

 شیوسینا سربراہ ادھوٹھاکرے نے کل پال گھرمیںتشہیری اجتماع سے خطاب کیا۔دریںاثناء بھارتیہ جنتاپارٹی کے سرکردہ قائدنتن گڈکری کی کل شرڈی میں ایک جلسے میں خطاب کے دوران طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔تاہم ابھی ان کی صحت بہتربتائی جاتی ہے۔
 جلگائوں لوک سبھا حلقے کے بھڑگائوں کے ایک رائے دہی مرکزپرکل دوبارہ ووٹنگ کرائی جائے گی۔اس مرکزپرگذشتہ 23؍تاریخ کورائے دہی کے دوران انتخابی مرکزکے ملازمین نے مشقی ووٹنگ کے بغیر ہی رائے دہی شروع کردی تھی ا س لیے وہاں کے رائے دہی عمل کومنسوخ قراردیاگیاہے۔
***** ***** *****
 ریاستی اسمبلی کے سابق قائدحزب اختلاف رادھاکرشن ویکھے پاٹل نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد وہ اپنی سیاسی کردارسے متعلق وضاحت کریںگے۔کل لونی میںاخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس این سی پی اتحادمیں نشستوں کی تقسیم کے دوران انہوں نے شردپوارسے درخواست کی تھی کہ احمدنگرکی نشست کانگریس کے لئے چھوڑی جائے لیکن اس وقت ان کی اپنی کانگریس پارٹی نے ان کاساتھ نہیں دیا۔
***** ***** *****
 ریاست میں گرمی کی شدت میںاضافے کاسلسلہ جاری ہے اورلولگنے سے ریاست میں کل تین افرادہلاک ہوگئے۔اکولہ،بلڈھانہ اورپربھنی اضلاع میں ایک ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔
 کل ریاست میں آکولہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46.7ڈگری سیلسیس ریکارڈکیاگیا۔ اس کے علاوہ چندرپورمیں 46.5، امراوتی میں 46، واشم میں45.5، پربھنی میں 45.2، احمدنگر میں 45.1، جلگائوں میں 45، ناندیڑ اورمالیگائوں 44.6، بیڑ میں 44.4، اورنگ آباداورعثمان آبادمیں درجہ حرارت 43.6 ڈگری ریکارڈ کیاگیا۔
 گرمی کی یہ شدت آئندہ ۲تا۳ دن یعنی یکم مئی تک برقرار رہنے کاخدشہ ہے۔ اسی دوران دفتر موسمیات کے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دودنوں میں جنوب وسطی ممبئی اور مراٹھواڑہ کے چندمقامات پربارش کاامکان ہے۔
 ناندیڑاورلاتوراضلاع میں کل پیش آئے تین علیحدہ علیحدہ حادثات میں 7؍افرادہلاک اور13؍زخمی ہوگئے۔ناندیڑضلع میں دیگلور۔حیدرآبادشاہراہ پرکل صبح ایک ٹرک نے ایک جیپ کورونددیا۔جس کے باعث جیپ میں سوارایک ہی خاندان کے 4؍افرادہلاک اور9؍زخمی ہوگئے۔لاتورضلع کے احمدپورمیں صبح چہل قدمی کرنے والے ایک شخص کی ایک تیزرفتارجیپ سے ٹکراجانے سے موت واقع ہوگئی ۔لاتورگلبرگہ شاہراہ پرایک کمانڈرجیپ اورٹریکٹر میں ٹکرسے دوافرادہلاک ہوگئے۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment