Regional Urdu Text Bulletin Aurangabad. 03.07.2019 8.40-.8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 03 July 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳؍ جولائی ۲۰۱۹
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
کوکن میں گذشتہ چار دِنوں سے جاری موسلا دھاربارش کے سبب رتناگری ضلعے کے چپلون تعلقے میں واقع تیورے ڈیم کل رات نو بجے کے قریب ٹوٹ گیا۔جس کے باعث آئے سیلاب میں تیورے بھینڈی واڑی علاقے کے 23/ افراد بہہ گئے۔ بہہ جانے والوں میں سے اب تک 2/ افراد ک نعشیں مل گئی ہیں۔ امداد اور راحتی کاموں کیلئے قدرتی آفات سے نمٹنے میں ماہر قومی ٹیم کو تعینات کردیا گیا ہے۔ مذکورہ آبی منصوبہ کل رات لبالب بھرجانے کے بعد قریب میں واقع اوڑی ‘رِکٹولی’ دادر اور آکلے دیہاتوں میں سیلابی پانی درآیا، جس سے ندی کے کنارے واقع ان دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
***** ***** *****
ممبئی کے مضافاتی علاقے ملاڈ میں موسلا دھار بارش کے باعث دیوار منہدم ہونے کے سبب ہوئے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 22/ہوگئی ہے۔ بارش کے سبب شہر کے متعدد علاقوں میںپانی جمع ہوجانے سے عام زندگی شدید متاثرہوئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کو کل شہر کے اسکولوں اور کالجوں کو تعطیل دینی پڑی۔ ممبئی کی مقامی ریلوے خدمات‘ بس اور ہوائی خدمات بھی موسلا دھار بارش کے سبب کل شدید طور پر متاثر رہی۔ شہر کے اندھیری علاقے میں کل زیرِ زمین راستے سے گذرتے ہوئے کار میں پانی داخل ہوجانے کے باعث دو نوجوان دَم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ ریاست میں بارش کے سبب پیش آئے مختلف واقعات میں اب تک 40/ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع بااختیار ذرائع نے دی۔
اسی دوران ممبئی میں پیش آئے حادثے کا ردّ عمل اسمبلی کے جاری اجلاس میں نظر آیا۔ قانون ساز اسمبلی میں کل راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قائد اجیت پوار نے تحریک ِ التواء پر بحث کے دوران ممبئی میونسپل کارپوریشن کو برخاست کردینے کا مطالبہ کیا۔ انھوںنے نالا صفائی معاملے میں تحقیقات کرکے قصورواروں پر سخت اور فوری کاروائی کیلئے ریاستی حکومت سے حکمنامہ جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے بتایا کہ ممبئی میں پیش آئے حادثے کی اعلیٰ سطحی جانچ کی جائیگی۔ وزیرِ اعلیٰ نے مزید بتایا کہ حادثے میںہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو ریاستی حکومت کی جانب سے 5/ لاکھ اور ممبئی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے 5/ لاکھ روپئے امداد دی جائیگی۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت نے ریاست میں 7/ نئے میڈیکل کالجس کے قیام کی منظوری دی ہے۔ طبّی تعلیم کے ریاستی وزیر گریش مہاجن نے کل قانون ساز کونسل میں یہ اطلاع دی۔ وزیرِ موصوف نے بتایا کہ نئے طبّی کالجس عثمان آباد‘ پربھنی‘ رائے گڑھ‘ سندھو دُرگ وغیرہ اضلاع میں قائم کیے جائیں گے۔ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ستیش چوہان اور بی جے پی کے سجیت سنگھ ٹھاکر کی جانب سے پیش کردہ توجہ دلائوتحریک کے جواب میں وزیرِ طبّی تعلیم نے یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
قانون ساز کونسل کے چیئرمین نے ریاستی حکومت کو طبّی کالجس میں داخلے کیلئے 70/ فیصد۔ 30/ فیصد علاقائی ریزرویشن کے فارمولے کو منسوخ کرنے کے مطالبے سے متعلق اندرونِ 15/ یوم مسئلے کا حل نکالنے کی ہدایت دی ہے۔ رکنِ کونسل ستیش چوہان نے کل قانون ساز کونسل کو بتایا کہ اس علاقائی ریزرویشن کے سبب مراٹھواڑہ کے طلبہ کو طبّی کالجس میں کم نشستیں ملتی ہیں اور علاقے کے قابل طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے۔ انھوںنے کہا کہ جب میڈیکل کورسیس میں داخلے کیلئے لیاجانے والا امتحان NEET ایک ہی ہے تب تمام طلبہ کو مساوی موقع ملنا چاہیے۔
***** ***** *****
قانون ساز اسمبلی کا مانسون اور موجودہ ریاستی حکومت کے دورِ اقتدار کا آخری اجلاس کل اختتام پذیر ہوا۔ اس اجلاس میں کُل21/ بل منظور کیے گئے۔ اس موقع پر آخری ہفتہ تجویز کا جواب دیتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں پیش آئے متعدد چیلنجیس اور رُکاوٹوں کے باوجود انھوںنے سب کو ساتھ لے کر کام کیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے مزید بتایا کہ موجودہ حکومت نے ودربھ اور مراٹھواڑہ کی ترقی کے لیے کافی کام کیا ہے۔ اس موقع پر انھوں نے دوبارہ وزیرِ اعلیٰ بنائے جانے کی بھی اُمید ظاہر کی۔
***** ***** *****
ممبئی اور اطراف میں ہورہی موسلا دھار بارش کے سبب ممبئی جانے والی ناندیڑ۔ ممبئی تپوون ایکسپریس اور سکندر آباد۔ ممبئی دیوگری ایکسپریس آج منسوخ کردی گئی ۔ تاہم ممبئی سے ناندیڑ جانے والی تپوون ایکسپریس اورممبئی سے سکندرآباد جانے والی دیوگری ایکسپریس آج اپنے مقررہ اوقات پر چلیں گی۔ یہ اطلاع ریلوے کے ذرائع نے دی۔
***** ***** *****
انگلینڈ میں کھیلے جارہے عالمی کپ کرکٹ مقابلوں میں کل بھارت نے بنگلہ دیش کو 28/ رنوں سے شکست دے دی اور سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے جیت کیلئے بنگلہ دیشی ٹیم کے سامنے 315/ رنوں کا ہدف رکھا۔ تاہم بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 48/ اوورس میں 286/ رن بناکر آئوٹ ہوگئی۔

No comments:
Post a Comment