Wednesday, 31 July 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 31 July 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:   ۳۱؍جولائی ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 لوک سبھا میں منظور شدہ طلاقِ ثلا ثہ بل کوکل راجیہ سبھا میں بھی منظورکر لیا گیا۔۔بِل کی حما یت میں 99؍ اور مخالفت میں 84؍ ووٹ ڈالے گئے۔اِس بل میں بیک وقت تین طلاق دیئے جانے کے طریقے کو غیر قا نو نی قرار دیا گیا ہے اور اِسکے مرتکب شخص کو تین سال سزائے قید کی گنجا ئش اِس بل میں رکھی گئی ہے۔اِس موقعے پر حزب اختلاف کے قائد غلام نبی آزاد نے کہا کہ کانگریس پارٹی مسلم خواتین کو مستحکم بنا نے کے حق میں ہے تاہم اِس بل میں کانگریس پارٹی کی جانب سے تجویز کر دہ اصلا حات کو قبول نہ کیئے جانے سے
نا راض ہوکر حزب اختلاف اِس بل کی مخالفت میں ووٹ دے رہے ہیں۔شیو سینا اور ریبلیکن پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے اراکین نے اِس بل کی حما یت میں ووٹ دیے۔جبکہ مُشتر کہ جنتا دل نے بحث میں حصہ نہ لیتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔
 اِسی دوران ایوانِ زیریں میں کل گاہکوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق بل بھی منظورکیا گیا۔اِس بل کی میں مرکزی حکو مت کو گراہک تحفظ اتھاریٹی قائم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ 

***** ***** ***** 

 محکمہ قبائلی تر قیاتی کی جانب سے درجِ فہرست جماعتوں کی فلاح کے لیے چلائے جا رہے مختلف منصوبوںکے تحت  ریاست میں دھنگر سماج کے لیے مخصوص منصوبے چلا نے کا فیصلہ ریاستی کا بینہ نے کیا ہے۔کل منعقدہ کا بینی اجلاس میں یہ فیصلے کیے گئے۔اِن منصوبوں میں بے زمین خانہ بدوش کنبوں کو گلہ بانی کے لیے جگہ فراہم کر نا  یا   اراضی خریدنے کے لیے سبسیڈی کی بنیاد پر مالی معاونت کرنا‘ با صلاحت طلبہ کو نامور انگریزی میڈیم کے اسکولوں میں داخلہ دینا  اور دیہی علاقوںمیں بے گھر خاندانوں کو  پہلے مرحلے میں10؍ہزار تعمیر مکا نات فراہم کر نا وغیرہ منصو بے شامل ہیں ۔
رواں مالی سے اِن منصبوں پر عمل آ وری شروع کر دی جائے گی اور اِسکے لیے 1000؍ کروڑ روپئے فنڈ فراہم کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

 ریاست کی تمام گرام پنچایتوں میں نائب سرپنچوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔اِسکے علا وہ سرپنچوںکے ما ہا نہ اعزازیہ میں بھی اضا فہ کرنے کا فیصلہ ریاستی کا بینہ کے اجلاس میں لیا گیا۔یکم جولائی سے27؍ہزار854؍سرپنچ اور اِتنے ہی نائب سرپنچ اِس سے مستفید ہوں گے۔ یہ اعزازیہ گرام پنچا یت کی آبادی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دیا جائے گا۔ جس میں 2؍ تک آ بادی والے دیہات کے سر پنچ کو ایک ہزار کی بجائے 3؍ ہزار روپئے ‘2001؍ سے 8؍ ہزار آ با دی والے دیہات کے سرپنچ1500؍ روپئے کی بجائے 4؍ہزار روپئے اور8؍ہزار سے زائد آ بادی والے دیہات کے سر پنچ کو 2؍ہزار کی بجائے5؍ہزار روپئے اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔جبکہ نائب سر پنچ کو بھی آ با دی کے لحاظ سے بالتر تیب ایک ہزار ‘1500؍ اور 2؍ہزار روپئے ما ہا نہ اعزازیہ دیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

 کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے چار اراکین اسمبلی نے کل اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے کو اپنے استعفے پیش کر دئیے۔
اِن میں ستارہ کے رُکن اسمبلی شیویندر راجے بھونسلے‘آکولہ کے رکنِ اسمبلی وئے بھوَ پیچڑ‘تھانہ ضلعے میں یرولی کے رکن ِ اسمبلی سندیپ نائک اور ممبئی میں وڈا لا کے رکن اسمبلی کالی داس کولمبکرشامل ہیں۔ 

***** ***** ***** 

 کانگریس پارٹی نے قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے  اورنگ آباد -جالنہ مقامی خود مختار اِداروں کے انتخا بی حلقے سے بابو رائو عرف بھوانی داس کلکر نی کو امید واری دی ہے۔پارٹی کے ریاستی صدر بالاصاحب تھوارت نے یہ اطلاع دی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ بزرگ رہنما بھوانی داس کلکر کر نی کی اورنگ آباد اور جالنہ ضلعے میں مقبولیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اُنھیں پارٹی امید وار نامزد کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

 امبہ جو گائی کے کسانوں کو سال2018-19؁ کے لیے سو یا بین فصل بیمہ اسکیم کی رقم فوراً  ادا کر نے  ‘ دیہی علاقوں میں پینے کا پا نی فراہم کرنا اور جانوروں کے لیے چارہ چھائوں نیاںشروع کر نا وغیرہ مطالبات کی یکسوئی کے لیے کل امبہ جوگائی میں مورچہ نکال کر ضلع کلکٹر کو ایک مطالباتی محضر پیش کیا گیا۔

***** ***** ***** 

 مراٹھوارہ کے تمام اضلاع میں گزشتہ دو روز سے رم جھم بارش کا سلسلہ جا ری ہے۔ناندیڑ ضلعے کے کِنوٹ اور ماہور تعلقے میں موسلا دھار بارش ہونے کی خبر ہے۔ہنگولی ضلعے سے بھی اچھی بار ش ہونے کی اطلاع ملی  ہے۔پر بھنی ضلعے میں گزشتہ دو روز سے جاری ہلکی بارش وجہ سے فصلوں کو نئی زندگی ملی ہے ۔اورنگ آبادمیں کل شام سے رم جھم بارش کا سلسلہ جا ری ہے۔

***** ***** ***** 

No comments:

Post a Comment