Monday, 26 August 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 August 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۶ ؍اگست  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 مہاتما گاندھی کی 150؍ ویں جینتی کی منا سبت سے اِس برس پلاسٹک سے پاک بھارت مہم شروع کرنے کی تر غیب وزیر اعظم نریندر مودی نے دی ہے۔ آکاشوانی پر من کی بات پرو گرام میں اُنھوں کہا کہ صرف ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹِک کی اشیاء کا استعمال مکمل طور پر بند کیا جائے۔ وزیر اعظم نے ملک کی تمام میونسپل کار پو رویشنوں‘ میونسپلٹیوں ‘ ضلع انتظا میہ ‘ گرام پنچا یت‘ سر کاری و غیر سر کا ری اِداروں اور ہر شہری کو تر غیب دی کہ پلاسٹک کچرے کو اکٹھا کر نے اور الگ کر نے کے لیے اقدا مات کریں اور دیوالی سے قبل اِس کچرے کو ضائع کرنے کے لیے کار پو ریٹ سیکٹر آگے آئیں۔
 11؍ستمبر سے شروع ہو نے والی’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ مہم میں شریک ہونے کی بھی اپیل وزیر اعظم نے کی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ بھکمری کے خلاف جد و جہد کے لیے ستمبر کے مہینے میں مہم چلا ئی جا ئے گی۔ اِسی طرح 29؍ اگست کو کھیلوں کے قومی دن سے ملک بھر میں فِٹ اِنڈیا مو منٹ شروع کی جا رہی ہے۔

***** ***** ***** 

 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی شروع کر دہ مہا جن آدیش یارا کا آج سے احمد نگر ضلعے کے پا تھر ڈی سے دو بارہ آ غاز ہو رہاہے۔ سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کے انتقال کے سبب احمد نگر شہر اور ضلع کے شمالی علاقوں میں ہونے والے پروگرام منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ آج پا تھر ڈی میں وزیر اعلیٰ اِس مر حلے کے پہلے جلسے سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں  بیڑ‘ کڑا‘ اشٹی اور احمد نگر ضلع کے جام کھیڑ میں مہا جن آدیش یاترا کے تحت اجتما عات منعقد ہو ںگے۔

***** ***** ***** 

 نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کی شیو سوراجیہ یاترا کل جالنہ اور بیڑ ضلع کے گیورائی پہنچی۔ جالنہ میں پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل اور گیو رائی میں قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے قائد دھننجئے منڈے نے خطاب کیا۔ اِن جلسوں میں بر سر اقتدار بی جے پی اور شیو سینا پر سخت تنقید کی گئی۔

***** ***** ***** 

 پال گھر ضلع کے بوئی سر اسمبلی حلقے سے بہو جن وِکاس آگھاڑی کے رکن اسمبلی وِلاس تر ے نے کل اپنے حا میوں کے ساتھ شیو سینا میں شمو لیت اختیار کر لی۔ ممبئی میں شیو سینا سر براہ اُدھو ٹھا کرے نے اُن کا پارٹی میں استقبال کیا۔

***** ***** ***** 

 بی جے پی کے بزرگ رہنما اورسا بق وزیر خزا نہ ارون جیٹلی کی آخری رسو مات کل دہلی کے نِگم بودھ گھاٹ پر ادا کر دی گئی۔ اِس سے قبل جیٹلی کے جسدِ خاکی کو آخری دیدار کے لیے بی جے پی کے صدر دفتر میں رکھا گیا تھا۔ سنیچر کو ارون جیٹلی طویل علا لت کے بعد چل بسے تھے۔

***** ***** ***** 

 عالمی بیڈمِنٹن چیمپئن شپ میں بھارت کی پی وی سِندھو نے  اور عا لمی جو نیئر تیر اندازی مقا بلوں میںکومالیکا با ری نے کل فتح حاصل کی۔ جبکہ کر کٹ میں بھی بھارتی ٹیم نے ویسٹ اِنڈیز کو318؍ رنوں سے شکست دیدی۔ سوئزر لینڈ میں منعقدہ عالمی بیڈ مِنٹن چیمپئن شپ جیت کر پی وی سِندھو نے نئی تاریخ رقم کی۔ کل ہوئے فائنل میں اُنھوں نے جا پان کی نو زو می او کو ہارا کو7-21  ،  7-21؍سے صرف33؍ منٹوں میں شکست دی۔ وہ عالمی بیڈ مِنٹن چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والی پہلی بھارتی ہیں۔
 اسپین کے میڈرڈ میں جا ری عالمی جو نیئر تیر اندازی مقا بلوں میں بھی بھارت کی کو مالیکا بازی نے فتح حاصل کی فائنل میں اُنھوں نے جا پان کی سو نو دا وا کا کو 3-7؍ سے شکست دی۔ یہ بھارت کا دوسرا طلائی تمغہ ہے۔ اِس  سے قبل بھارت کی جو نیئر مِکسڈ ڈبلز جو ڑی بھی طلائی تمغہ جیت چکی ہے۔

***** ***** ***** 

 ویسٹ اِنڈیز کے خلاف پہلے کر کٹ ٹسٹ میچ میں کل بھارت نے 318؍ رنوں سے فتح حاصل کی۔ اجِنکیہ رہا نے کے102؍ اور ہنو ما وِہاری کے93؍ رنوں کی مدد سے بھارت نے اپنی دوسری اِننگز 343؍ رن 7؍ کھلاڑی آئوٹ پر ختم کر نے کا اعلان کیا۔ اِس طرح ویسٹ اِنڈیز کو جیت کے لیے 419؍ رنوں کا ہدف ملا۔ لیکن دوسری اِننگ میں ویسٹ اِنڈیز کی پوری ٹیم محض27؍ اووروں میں
100؍رن بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

***** ***** ***** 

 مراٹھواڑہ میں بر سات کی مسلسل کمی کو پانی سے متعلق اورنگ آ باد میں منعقدہ کانفرنس میں خطرے کی گھنٹی قرار دیا گیا ہے ۔ کل یہ 2؍ روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہو ئی۔ پانی کی قلت کی صورتحال کے پیش نظر آبی منصوبہ بندی اور اقدا مات تجویز کرنے کے لیے یہ کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔ یہاں پیش کر دہ تمام قرار دا دوں کو مجموعی طور پر ریا ستی حکو مت کو اِرسال کیا جائے گا۔

***** ***** ***** 

 لا تور میں کل لنگا یت سماج کو ریزر ویشن کے مطا بلے پر ریاستی سطح کا کنوینشن منعقد ہوا۔ اِس کنویشن میں کانگریس کے رکن اسمبلی امیت دیشمکھ‘ راشٹر وادی کانگریس کے قائد جِتیندر آوہاڑ اور شیو سینا قائد چندر کانت کھیئرے نے شریک تھے۔

***** ***** *****

No comments:

Post a Comment