Tuesday, 3 September 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 03 September 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳ ؍ستمبر  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

  ریاستی امدادِ باہمی بینک میں کروڑو روپئے  کے گھوٹا لے کی تحقیقات پر پابندی عائد کر نے سے عدالتِ عالیہ نے اِنکار کر دیا ہے۔ اِس معاملے میںراشٹر وادی کانگریس پارٹی کے رہنما اجیت پوار اور دیگر 69؍ افراد کے خلاف FIR  درج کرنے کے ممبئی عدالتِ عظمی کے حکم میں مداخلت کرنے سے بھی سپریم کورٹ نے انکار کر دیا ۔ اور اِس معاملے کی تفتیش ممبئی عدالتِ عظمی کی نگرا نی میں کرنے کا حکم دیا ہے۔اِس معاملے کے ملزم11؍ ہدا یت کاروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے تحقیقات پر حکم التواء جا ری کرنے کی درخواست کی تھی۔
 واضح رہے کہ سال2007؁ سے2011؁ کے دوران بینک کی املاک فروخت کرنے ‘ کم شرحِ سود پر قرض فراہم کرنے  اور قرض وصولی نہ ہونے کی وجہ سے بینک کو تقریباً ایک ہزار کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ معاشی جرائم سے متعلق ممبئی پولس کی شاخ کی جانب گزشتہ26؍ اگست کو تعزیرات ِہند کی مختلف دفعات کے تحت  FIR درج کی گئی تھی۔

***** ***** ***** 

 بین الاقوامی عدالت کے حکم کے مطا بق پاکستان نے بھارتی بحریہ کے سبکدوش افسر کُلبھو شن جا دھو کو کل اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے عہدیداروں سے ملاقات کرنے کی اجازت دی ۔  بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر گوَرو آہلو والیہ نے اسلام آباد کی ایک جیل میں جا دھو سے ملا قات کی۔
 خبر ہے کہ اِس ملا قات میں تقریباً دو گھنٹے طویل بات چیت ہوئی۔ اِس موقعے پر پاکستان نے گفتگو کے لیے کسی بھی زبان کے استعمال پر پا بندی نہیں لگائی تھی۔ تاہم بات چیت کے دوران پاکستانی افسران بھی موجود تھے۔ 

***** ***** ***** 

 خلیج بنگال پر کم دبائو کا پٹہ تیار ہونے کی وجہ سے ریاست کے بیشتر مقا مات پر آئندہ5؍ روز تک بارش ہونے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کے انداز کے مطا بق کوکن سمیت ممبئی اور تھا نہ میں زور دار بارش  جبکہ وسطی مہا راشٹر ‘ مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے کچھ علاقوں میں موسلا دھار بارش ہونے کی امید ہے۔

***** ***** ***** 

 کل سے ملک بھر میں 10؍ روزہ گنیش اُتسو کا آغاز ہوا۔مراٹھواڑے کے تمام اضلاع میںبھی جوش و خروش سے گنپتی کا استقبال کیا گیا۔ اِس موقعے پر ماحو لیات کے تحفظ سے متعلق تنظیموں کی جانب سے ماحول دوست گنیش اُتسو منا نے کی اپیل کا احترام کر تے ہوئے عقیدت مندوں نے شالو مٹی سے بنی گنپتی کی مورتیاں خریدی۔ اور تھر ما کو ل کی بجائے کاغذسے بنی دیگر اشیاء خرید نے کو تر جیح دی۔ 

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر وقف بورڈ کے تحت متولی زمرے میں دو اراکین کے لیے ہوئے انتخا بات میں مردوں میں ڈاکٹر مدثرلامبے اور خواتین زمرے میں پیٹھن کی رضوا نہ شیخ کامیاب ہو گئے ہیں۔اِس انتخاب کے لیے 29؍ اگست کو ووٹنگ ہوئی تھی جبکہ رائے شما ری کا عمل کل ممبئی میں انجام پا یا۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد ضلعے کے سلوڑ تعلقے کے سابق رکن اسمبلی عبدالستار نے کل شیو سینا میں شمولیت اختیار کر لی۔ اُنھوں نے کل شیو سینا کے سر براہ اُدھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتو شری پہنچ کر اُن سے ملاقات کی اور شیو سینا میں شامل ہوگئے۔ اُدھو ٹھا کرے نے عبدالستار کو شیو بندھن باندھ کر  شیو سینا میں  اُنکا خیر مقدم کیا ۔

***** ***** ***** 

 پر بھنی ضلعے کے پالم تعلقے میں ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے پینڈو ندی‘ لونڈی ندی‘ اور کیر واڑی کے قریب گڑا ٹی ندی میں سیلاب آ نے کے سبب اطراف و اکناف کی سینکڑوں ہیکٹر زمین پر کھڑی فصل بہہ گئی ہے ۔ اِسکے علا وہ کسا نوں کے مویشی اور زرعی اوزار بہہ جانے سے کسا نوں کا بڑے پیما نے پر مالی نقصان ہوا ہے۔

 ***** ***** ***** 

 لاتور ضلع پریشد کی جانب سے دیئے جانے والے مثالی ٹیچرس ایوارڈ کا کل اعلان کر دیا گیا۔ہر ایک تعلقے میں ایک کے حساب سے10؍ پرائمری اسا تد ہ ‘ 5؍ ثانوی اسا تذہ’ کھیل اور فن کے ایک ٹیچر اور 5؍ اساتدہ کو خصو صی  اعزاز اس طرح جملہ 21؍ اساتدہ کو مثالی ٹیچر ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا۔ پر سوں یومِ استاتدہ کے موقعے پر یہ ایوارڈتقسیم کیئے جائیں گے۔

***** ***** ***** 

 جنوب وسطی ریلوے کی جانب سے  ناندیڑ-اورنگ آباد-ناندیڑ راستے پر آج سے خصو صی ریل گاڑ ی شروع کی جا رہی ہے۔یہ گاڑی آئندہ 30؍ ستمبر تک چلائی جائے گی۔ یہ گاڑی آٹھ ڈبوں پر مشتمل ہے جو ہفتے میں اِتوار کے علاوہ باقی 6؍ دن سفر کرے گی۔ یہ گاڑی ناندیڑ سے صبح8؍ بجے روانہ ہو گی اور پور نا‘ پر بھنی‘ مانوت روڈ‘ سیلو‘ پر تور‘ رانجنی‘ جالنہ‘ بد نا پور اور مکند واڑی پر ٹھہرتے ہوئے دو پہر12؍ بجکر45؍ منٹ پر اورنگ آباد پہنچے گی۔ جبکہ واپسی کے سفر میں یہ گاڑی  اورنگ آباد سے شام 5؍ بجے روانہ ہوگی  اور رات10؍ بجے ناندیڑ پہنچے گی۔

***** ***** *****

No comments:

Post a Comment