Friday, 13 September 2019


Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 13.09.2019 , Time : 8.40 - 8.45 AM

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date: 13 September-2019

Time: 8:40 to 8:45 am

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ: ۱۳؍ اگست ۲۰۱۹ ؁

وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

***** ***** *****

مہاراشٹر بھر میں کل ہر جگہ گنیش وسرجن کی دھوم رہی۔ عقیدت مندوں نے گنیش کی مورتیوں کو جذباتی انداز میںالوداع کہا۔ دوسری جانب ممبئی اور پونے میں گنیش وسرجن کے جلوس اب بھی جاری ہیں۔ اس مرتبہ ریاست میں ماحول دوست گنیش اُتسو منانے کی جانب عوام کا رجحان دکھائی دیا۔ سینکڑوں لوگوں نے اپنے گھر میں یا آنگن میں ہی مورتیوں کا وسرجن کیا۔ ماحولیات کو آلودگی سے بچانے کیلئے مختلف سماجی تنظیموں نے کمر کس لی تھی۔ اورنگ آباد میں بھی سنستھان گنپتی سے وسرجن کا جلوس نکالا گیا۔ 

ہنگولی اور پربھنی میں بھی گنیش وسرجن کیا گیا۔اس موقعے پر پربھنی میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مصنوعی طور پر حوض بنایا گیا تھا۔ ناندیڑ‘ جالنہ، لاتور، عثمان آباد اور بیڑ ضلعوں میں بھی گنیش وسرجن پُراَمن رہا۔ سبھی مقامات پر آج علی الصبح تک وِسرجن جلوس جاری تھے۔

***** ***** ***** 

اس بیچ گنیش وسرجن کے دوران ریاست بھر سے 24/ لوگوں کے ڈوبنے کی خبر ہے۔ ناندیڑ ضلعے کے حد گائوں تعلقے کے تامسہ میں ایک نوجوان کی پانی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ ساتارا ضلعے کے کراڑ تعلقے کے مال کھیڑ میں ایک اور ناندورا تعلقے کے نیم گائوں میں بھی ایک نوجوان کی پانی میں ڈوبنے سے موت واقع ہوگئی۔

سندھو دُرگ اور رتنا گری سے بھی دو۔ دو نوجوانوں کی وسرجن کے دوران ڈوبنے سے موت کی خبر ہے۔ ایک دیگر مقام پر ایک نوجوان کی بھی موت کی بھی خبر ملی ہے۔ وہیں ناسک ضلعے کے گنگا پور گائوں میں بھی گنیش وسرجن کے دوران تین نوجوان گوداوری ندی میں بہہ گئے۔ فائر بریگیڈ عملے کے جوانوں نے دو نوجوانوںکو باہر نکال لیا، تاہم تیسرا نوجوان اب بھی لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ امراوتی ضلعے میں بھی وسرجن کے دوران پانی میں ڈوب رہے ایک نوجوان کو بچانے کی کوشش میں دیگر تین نوجوانوں کی ڈوب کر موت ہوگئی۔ تھانے، کراڑ‘ وردھا‘ دھولیہ اور بھنڈارا ضلعوں سے بھی ایک۔ ایک شخص کی غرقاب ہونے کی خبر ملی ہے۔

***** ***** ***** 

معاشی مندی کیلئے مرکزی حکومت کی پالیسیوںکو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کانگریس پارٹی 15/ سے 25/ اکتوبر کے درمیان ملک بھر میںاحتجاج کریگی۔ نئی دلّی میں کل سونیا گاندھی کی صدارت میں ہوئے اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد کانگریس ترجمان آر پی این سنگھ نے بتایا کہ موجودہ معاشی مندی کی جانب عوام کی توجہ مبذول کروانے کیلئے 20/ سے 30/ ستمبر کے دوران کانگریس کی ریاستی اکائیوں کے نمائندوںکا بھی اجلاس منعقد ہوگا۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے مہاجنادیش یاترا کا تیسرا مرحلہ آج سے احمد نگر ضلعے کے اکولے میں شروع ہورہا ہے۔ سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کے انتقال کی وجہہ سے احمد نگر شہر اور ضلعے کے شمالی حصے میں یاترا کے دوران ہونے والے جلسے عام منسوخ کردئیے گئے تھے۔ اب احمد نگر شہر کے علاوہ اکولے، سنگم نیر،راہوری اور شری گوندا میں جلسے عام منعقدہونگے۔

***** ***** ***** 

جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے تین ٹیسٹ میچوں کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس کے مطابق کے۔ ایل راہل ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگ شبھمن گِل کو موقع دیا گیا ہے۔ باقی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے۔ بھارتی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 2/ سے 6/ اکتوبر کے درمیان وشاکھا پٹنم میں کھیلے گی۔

***** ***** ***** 

پونے۔ بنگلورو شاہراہ پر ساتارا کے قریب لِمب کھنڈعلاقے میں کل علی الصبح پیش آئے سڑک حادثے میں 6/ لوگوں کی موت ہوگئی۔ خانگی بس اور ٹرک کے درمیان ہوئے اس بھیانک تصادم میں 20/ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کا شکار ہوئی بس ممبئی سے بیلگائوں کی جانب جارہی تھی۔

***** ***** ***** 

پربھنی ضلعے کے پالم’ گنگا کھیڑ اور پورنا تعلقوں میں کل موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کے بعدناندیڑ کے قریب واقع وشنو پوری پروجیکٹ سے کل دوپہر 471/ گھن فٹ فی سیکنڈ کے حساب سے پانی ندی میں چھوڑا گیا۔

ناندیڑ ضلعے میں بھی کل 24/ ملی میٹر بارش درج کی گئی۔

***** ***** ***** 

دوسری جانب ریاست کے گڈچرولی ضلعے میں ہرجگہ ہورہی بارش سے بھامرا گڑھ کے قریب پَرَل کوٹا ندی میں طغیانی آگئی ہے، جس سے بھامرا گڑھ تعلقے سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ اس موسم میں ساتویں مرتبہ اس طرح رابطہ منقطع ہوا ہے۔ مختلف محکموں کی ٹیمیں بھامرا گڑھ پہنچ چکی ہیں۔ اعلیٰ افسران نے بتایا کہ بھامرا گڑھ میں سیلاب سے ہوئی تباہی کا پنچنامہ کرنے کیلئے 165/ ملازمین پر مشتمل 55/ ٹیمیں اور 10/ میڈیکل افسران اور 30/ ملازمین پر مبنی ٹیمیں بھامرا گڑھ روانہ کردی گئی ہیں۔

***** ***** *****

No comments:

Post a Comment