Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 04.09.2019 , Time : 8.40 - 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 04 September-2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۴؍ اگست ۲۰۱۹
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
مرکزی حکومت نے معاشی طور پر مشکلات سے گذر رہی انڈسٹرئیل ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا‘ IDBI کو بحران سے نکالنے کیلئے اس میں 9300/ کروڑ روپئوں کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی کابینہ کے کل ہوئے اجلاس کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جائوڑیکر نے یہ اطلاع دی۔ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا‘ LIC اورمرکزی حکومت دونوں مل کر یہ رقم فراہم کرینگے۔ اس رقم کا 51% فیصد حصہ LIC اور باقی 49% فیصد مرکزی حکومت ادا کریگی۔
***** ***** *****
عوامی شعبے کی تیل کمپنیوںکی جانب سے خریدے جانے والے ایتھینول کی قیمت ِ خرید میں اضافہ کرنے کا بھی مرکزی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی اُمور سے متعلق کابینی کمیٹی کے اجلاس میں کل یہ فیصلہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ گنّے اور گنّے سے تیار ہونے والی چیزوں سے بننے والے ایتھینول کی قیمت ِ خرید 59/ روپئے 43/ پیسے طئے کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں ایک دسمبر 2019ء سے ایک سال کیلئے لاگو ہونگیں۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہیکہ آنے والے پانچ سالوں میں ریاست میں دس لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنا اُن کا ہدف ہے۔ مہاراشٹر کے نوجوانوں میں خود روزگاری کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے کل ممبئی میں ’’مکھیہ منتری روزگار نرمتی کاریاکرم‘‘ کا وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقعے پر انھوںنے یہ بات کہی۔ پھڑنویس نے کہا کہ اس منصوبے کیلئے اس سال پانچ سو کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ پھڑنویس نے اُمید ظاہر کی کہ اس منصوبے سے بڑی تعداد میں صنعتکار تیار ہونگے اور روزگار کو فروغ ملے گا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر اور کرناٹک کی ریاستی حکومتیں ڈیمس سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کریں گی۔ کرناٹک کے وزیرِ اعلیٰ بی ایس یدورپا اور مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کی کل ممبئی میں ہوئی ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ حال ہی میں پیداہوئی سیلابی صورتحال کے بعد دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس موقعے پر کرشنا ندی کے پانی کی تقسیم سے متعلق قائم کیے گئے ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی دونوں رہنمائوں نے مخالفت کی۔
***** ***** *****
جلگائوں گھرکُل گھپلہ معاملے میں کلیدی ملزم اور سابق وزیر سریش جین کو دیگر 38/ ملزمین کے ساتھ کل دھولیہ ڈسٹرکٹ جیل سے ناسک کی جیل منتقل کیا گیا۔ دیگر دس ملزمین دھولیہ ضلع اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیے گئے ہیں۔ واضح ہو کہ دھولیہ کی خصوصی عدالت نے سنیچر کے روز جلگائوں گھرکُل گھپلہ معاملے میں 48/ ملزمین کو سزا سنائی تھی، جس کے بعد سبھی ملزمین کو دھولیہ ڈسٹرکٹ جیل روانہ کردیاگیا تھا۔
***** ***** *****
ممبئی ہائیکورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے اورنگ آباد ضلعے کے کنڑ تعلقے میں چھ سو کروڑ روپئوں کی معدنیات کی غیر قانونی کان کنی معاملے میں کوئی کاروائی نہ کیے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کل اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جسٹس TV نلائوڑے اور جسٹس KK سونونے نے ملزمین کے خلاف کیس درج کرکے کاروائی کرنے کیلئے حکومت کو گیارہ ستمبر تک مہلت دی ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلعے کے سوئیگائوں نگر پنچایت کی صدر اور شیوسینا رہنما پرتیبھا بوڑکھے کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد کل منظور کرلی گئی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے 9/ کائونسلروں نے عدم اعتماد کی قرار داد پیش کی تھی۔ بحث کے بعد ہوئی رائے دہی میں تیرہ کے مقابلے صفر سے قرار داد منظور کرلی گئی۔ شیوسینا اور کانگریس کے دو۔ دو اراکین ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے۔
***** ***** *****
عثمان آباد کانگریس کے ضلع صدر پرشانت چیڑے کل ممبئی میں شیوسینا صدراُدّھو ٹھاکرے کی موجودگی میں شیوسینا میں شامل ہوگئے۔ اس موقعے پر رکنِ اسمبلی امباداس دانوے اور دیگر شیوسینا رہنماء بھی موجود تھے۔
***** ***** *****
ناسک۔ ممبئی۔ آگرہ ہائی وے پر واڈی وَرے میں کل پیش آئے ٹرک حادثے میں تین لوگوں کی موقعے پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے۔ تینوں مہلوکین کا تعلق ناسک سے ہے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ممبئی سے ناسک جارہی اِنووا کارٹائر پھٹ جانے کے بعد مال بردار ٹرک سے جاٹکرائی۔ زخمیوں کو خانگی اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
رائے گڑھ ضلعے کے اُرَن میں ONGC کے ایک پروجیکٹ میں کل صبح لگی آگ میں چار لوگوں کی جھلس کر موت ہوگئی۔ حادثے میں کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ شروعاتی اندازے کے مطابق زیرِ زمین موجود نافتا ٹینکوں میں رِسائو کو آگ لگنے کی وجہہ بتایا جارہا ہے۔ فائربریگیڈ عملے کے 22/ ٹینکروں کے چار گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا۔
***** ***** *****
خاتون بھارتی کھلاڑی متالی راج نے T-20 کرکٹ سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں متالی نے کل اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے انھوںنے T-20 سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال متالی راج بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیں۔

No comments:
Post a Comment