Sunday, 26 January 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 January 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۶  ؍ جنوری  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت :  ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

  ملک بھر میں آج71؍ واں یومِ جمہوریہ منا یا جا رہا ہے۔اِس موقعے پر پورے ملک میں جوش و خروش کا ما حول ہے۔ کئی سرکاری دفاتر کو  بر قی قمقمو سے  اور  راستوں کو رنگو لی اور پھو لوں سے سجا یا گیا ہے۔ یومِ جمہوریہ کے موقعے پر
مرکزی پر چم کُشائی دہلی کے راج پتھ پر صدر جمہوریہ رام نا تھ کووِند کے ہاتھوںکی جائے گی۔ اِس کے بعد صدر تینوں افواج کی سلامی لیں گے۔
 اِس مرکزی تقریب میں شر کت کے لیے  برازیل کے صدر Jair Bolsonaro کو خصو صی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں 16؍ ریاستوں سمیت مرکز کے زیر انتظام علاقے اور 6؍ مرکزی وزارتیں حصہ لے رہی ہیں۔
اِس تقریب کے لیے دہلی میں سخت حفاظتی انتظا مات کیے گئے ہیں۔

***** ***** *****

 صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووِند نے کہا ہے کہ ملک کی تر قی اور عوامی بہبود کے لیے بر سر اقتدار اور حزب اختلاف دنوں فریقین کا کر دار اہمیت کا حامل ہے۔ وہ گزشتہ شام یومِ جمہوریہ کے حوالے سے اہلِ وطن سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کاسچ اور عدم تشدد کا نظریہ آج بھی ملک کی تعمیر و تر قی کے لیے لازمی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اپنی ذات کے علاوہ ہمیں پوری انسانیت کے روشن مسقبل اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ کار بند رہنا چا ہیے۔ 

***** ***** *****

 مرکزی حکو مت کی جانب سے کل 141؍ معززین کوپدم انعام دینے کا اعلان کیاگیا۔ اِن میں سات افراد کو پدم وبھوشن ‘ 16؍ افراد کو پدم بھو شن اور 118؍ اشخاص کو پدم شری انعامات سے نوازا جائے گا۔ پدم ایوارڈ پانے والوں میں 34؍ خواتین اور18؍ غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ جبکہ18؍ افراد کو بعد از مرگ پدم ایوارڈ سے مزین کیا گیا ہے۔
  سابق وزیر دفاع  جارج فرنانڈیز ‘ سابق وزر خارجہ سشما سوراج اورسابق وزیر مالیات ارون جیٹلی کو سماجی خدمات کے لیے بعد از مرگ پدم وبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ کھیلوں کے شعبے میں مکے باز  ایم  سی  میری کوم ‘  فن کے شعبے میں بنا رس کے کلاسیکی گلو کار چھُنو لال مشرا  جبکہ  سماجی خدمات کے لیے ماریشِس کے رہنما  سر  انِرُدّھ  جگناّتھ کو  پدم وبھو شن اعزاز دیا جائے گا۔
  اسی طرح گوا کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر پریکرکو بعد ازمرگ پد م بھوشن ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گا ہے۔ گلو کار اجئے چکر ورتی ‘ صنعت و تجارت کے شعبے میں آنند مہندرا  اوربیڈ مِنٹن کھلاڑی   پی  وی  سندھو کو بھی پدم بھوشن ایوارڈ دیے جائیں گے۔
 جبکہ کر کٹ کھلاڑی  ظہیر خان‘  ہِروے بازار کے سر پنچ پو پٹ رائو پوار  اور سید محبوب شاہ قادری عرف سید بھائی کو
سماجی خدمات کے لیے ‘ زراعت کے لیے راہی بائی پو پیرے‘سائنس و تیکنا لو جی کے لیے ڈاکٹر رمن گنگا کھیڑ کر ‘ طبی خد مات کے لیے ڈاکٹر سندرا  ڈے سا  سو جھا ‘  اور  فن کے شعبے میں  گلو کار سریش واڈکر ‘عدنان سمیع‘ کرن جوہر ‘ سریتا جو شی ‘ ایکتا کپور ‘  اورکنگنا رنائوت  پدم شری پا نے والوں میںشامل ہیں۔

***** ***** *****

 فوج کے بہادری کے تمغوں کا بھی کل اعلان کیا گیا۔ جس میں 6؍ شوریہ  چکر ‘  4؍  جنگ میں بہترین خد مات کے تمغے ‘   اور  8 ؍  جنگی خدمات کے تمغے سمیت  غیر معمولی خدمات تمغہ  ‘ بہت خاص خدمت تمغہ  اور   خاص خدمات تمغے  شامل ہیں۔
 صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند نے سال 2019؁ء کے سر وائول میڈل کو منظوری دیدی ہے۔ کُل54؍ افراد کو یہ میڈلز عطا کیے جائیں گے ۔ 

***** ***** ***** 

 مرکزی وزارتِ داخلہ کی جانب سے کل پولس میڈلز کا بھی اعلان کیا گیا۔ جس میں ملک بھر کے چار افراد کو بہادری  کے لیے  صدر جمہوریہ پولس تمغہ دیا جائے گا  جبکہ  286؍  افراد کو  بہادری کے  پولس میڈل ‘  93؍ افراد کو  بہترین خد مات کے  صدر جمہوریہ پولس میڈل   اور  657؍ افراد کو  معیاری خد مات کے پولس میڈل سے نوازا جائے گا۔ اِس میں ریاست کے 10؍ افراد کو بہادری کے پولس میڈل سے مزین کیا جائے گا۔  جس میں اورنگ آباد کے  اسسٹنٹ پولس کمشنر نِشی کانت بھجبل ‘   اورنگ آباد کے ہی دہشت گر دی مخالف دستے کے پولس انسپکٹر  گَوتم پاتارے ‘  ناندیڑ کے ریزرو پولس دل کے پولس سب انسپکٹرجمیل اسمعیل سید کا بھی شمار ہے۔ 

***** ***** *****

 ریا ستی حکو مت کی شیو بھو جن اسکیم آج سے شروع ہو رہی ہے۔ اورنگ آ باد کے چکل تھا نہ میں ڈسٹرکٹ جنرل ہاسپٹل ‘ لاتورمیں  ایس  ٹی  کینٹین ‘   اور زرعی پیداوار بازار کمیٹی کے گیٹ کے سامنے  ‘ اسی طرح جالنہ میں ڈسٹرکٹ جنرل ہاسپٹل  کے سامنے پرساد بھوج نا لیہ اور  ڈسٹرکٹ ویمن ہاسپٹل کے سامنے  شیو بھوجن طعام گاہ شروع کی جا رہی ہے۔

***** ***** ***** 

 وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے ریاست کی عوام کو یومِ جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق اور اختیار ات  حاصل ہو نا ضروری ہے اسی لیے اِس عظیم جمہوریت کا تحفظ  ہم تمام کی ذمہ داری ہے۔ 

***** ***** *****

No comments:

Post a Comment