Monday, 17 February 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 17 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۷  ؍ فروری  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت :  ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ معاشرے کی ضرورت اور بدلتے حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے  بر طانوی عہد کے قوانین کا جائزہ لے کر اُن میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔و ہ کل ناسک میںوکلاء کانفرنس میں’’تیز اور جدید فیصلے کی جانب‘‘  ٹرانسپورٹ  انیل پرَب‘  اور  ریاست کے اٹار نی جنرل  آشو توش کُمبھ کونی بھی موجود تھے۔
   وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں کل ناسک ڈسٹرکٹ جسٹِس کامپلیکس کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد بھی رکھا گیا۔اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر جمہوریت کے چاروں ستون ایک دوسرے سے مقابلہ کر نے لگے تو عوامی مفادات فراموش ہو جائیں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ چاروں ستون عوام کی بدو لت ہی ہے ۔

***** ***** *****

 بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈّا نے کہا ہے کہ مہا راشٹرمیںموجودہ برسر اقتدار اتحاد غیر فطری اور نا مناسب ہے۔وہ کل نئی ممبئی کے نیرول میں بی جے پی کے مہاراشٹر اسٹیٹ کونسل کنوینشن کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اُنھوں نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ  ریاست میں آئندہ انتخابات تعمیری ہو ں گے جو بی جے پی خود کے بل پر لڑے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔
 اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد دیویندر پھڑ نویس کی موجودگی میں یہ کانفرنس اختتام پذیر ہوئی ۔ اِس موقعے پر اپنے خطاب میں اُنھوں دعویٰ کیا کہ اورنگ آباد اور نئی ممبئی میونسپل کار پوریشن انتخا بات میں بی جے پی ہی اقتدار حاصل کرے گی۔ بھیما کورے گائوں معاملے کی تحقیقات قو می جانچ ایجنسی  NIA کے سپرد کیے جانے پر اُنھوں نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

***** ***** *****

 گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے زرعی یونیورسٹیوں میں ہورہی تحقیقات کوکھیتوں تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔ وہ کل رتنا گیری ضلعے کے داپولی میں ڈاکٹر بابا صاحیب ساونت کوکن زرعی یونیور سٹی کے38؍ ویں جلسۂ تقسیمِ اسناد میں اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ اِس تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سنجئے ساونت‘   اور  وزیر زراعت دادا صاحیب بھُسے کے علاوہ دیگر معز ز شخصیات بھی موجود تھیں۔  اپنے خطاب میں گورنر نے اِس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ریاستِ مہاراشٹر کے قیام کے وقت ریاست کی مجموعی آمدنی میں زرعی شعبہ کا حصہ28؍ فیصد تھا جو   اب گھٹ کر 12؍فیصد ہو گیا ہے۔

***** ***** *****

 ناندیڑکے نا نک سائی فائونڈیشن کی جانب سے دیے جانے والے دھنا جی رائو گھوڈجکر سماج بھوشن پُرس کار کل سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر وینکٹیش کابدے کے ہاتھوں ناندیڑ میں عطا کیے گئے۔ ایوارڈ پانے والوں میں پونا کی سماجی خدمتگار سُشما اندھا رے‘ آکو لہ کے کیرتن کار  ستیہ پال مہا راج  اور ممبئی کے ڈاکٹر مدھو کر گائیکواڑ شامل ہیں۔

***** ***** *****

 ریاست میں کل پیش آئے چار مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 11؍ افراد جا بحق ہو گئے۔ ایوت محل ضلعے میں جوڈ موہا کے قریب ایک گاڑی پلٹ کر گہرے نا لے میں جا گری اِس حادثے میں8؍ افراد فوت ہو گئے جبکہ 16؍ افراد شدید زخمی ہو ئے ہیں۔ اِسی طرح پر بھنی ضلعے میں نی پانی کے قریب ایک خانگی بس درخت سے ٹکراگئی اِس حادثے میں ایک شخص موقعے پر ہی فوت ہو گیا۔ جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔
 تیسرا حادثہ واشم ضلعے میں ری سوڑ- مالیگائوں راستے پر ٹو وہیلر اور پِک اَپ گاڑی کے تصاد م میں ایک شخص کی موقعے پر ہی موت واقع ہو گئی جب کہ ایک فرد زخمی ہو گیا۔
  چو تھا حادثہ بلڈھا نہ ضلعے میں لونا ر تعلقے کے قریب پیش آیا جس میں اورنگ آباد کی سمت آ رہی بولیرو جیپ کا ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے وہ دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی اس حادثے میں ایک شخص جابحق ہو گیا جبکہ تین افراد شدید طور پر زخمی ہو ئے۔ 

***** ***** *****

 چھتر پتی شیواجی مہاراج کی جینتی کی منا سبت سے پر بھنی ضلعے میں جنتور-شِرڈ شاہ پور-جنتور کے در میان کل100؍ کلو میٹر سائکلنگ مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ اِس مقابلے کا اہتمام جنتور روڈنرز کی جانب سے کیا گیا تھا۔

***** ***** *****

 ریاستی نظامت برائے ثقا فتی امور کی جانب سے منعقدہ  ریاستی بال ٹاٹیہ مقابلوں کا آخری مرحلہ آج سے لاتور میں شروع ہو رہا ہے۔دگڑو جی دیشمکھ ہال میں آج صبح ساڑھے دس بجے ثقا فتی امور کے وزیر امیت دیشمکھ اِس کا افتتا ح کریں گے۔
 یہ مقابلے 21؍ فروری  تک جاری رہیں گے۔

***** *****
 *****

No comments:

Post a Comment