Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 20 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰ ؍ فروری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 20 February 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰ ؍ فروری ۲۰۲۰ئ
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
مرکزی کا بینہ نے وزیر اعظم فصل بیمہ اسکیم کو اختیاری بنا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک فصل قرض لیتے ہوئے بیمہ کر وا نا لازمی تھا۔تا ہم کچھ کسان تنظیموں اور ریاستوں کی جانب سے اعتراض کیے جانے کے بعد اِس اسکیم کو اختیاری کر دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
اقتصادی امور سے متعلق کابینی کمیٹی نے دودھ کا کارو بار کرنے والے تقریباً95؍ لاکھ کاشتکاروں کو قرض کے نِرخ میں ڈھائی فیصد چھو ٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دوسرے سفید انقلاب کی جانب ایک بڑا قدم ہے جس کے لیے کا بینہ نے چار ہزار 458؍ کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے۔
***** ***** *****
مرکزی کا بینہ نے خواتین کے تولیدی حقوق کے تحفظ کے مقصد سے اعانتی تولیدی تیکنا لو جی بل 2020 کو منظوری دی ہے۔ اِس بِل کی رو سے قو می سطح پر ایک بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو ہسپتالوں میں ضروری آلات‘ تجربہ گاہ ‘ ماہر طبی عملہ اور ہسپتالوں میں ملازمین کاسلوک اور ضابطہ عمل سے متعلق رہنما خطوط وضع کرے گا۔
***** ***** *****
ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بارے میں رام مندر ٹرسٹ کی پہلی میٹنگ کل نئی دہلی میں ہوئی۔ٹرسٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ مندر کی تعمیرکے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری نِر پیندر مِشرا مندر کی تعمیری کمیٹی کے سر براہ ہو ں گے۔میٹنگ میں مہنت نُرُتیہ گوپال داس کو ٹرسٹ کے صدر کے طور پر منتخب کیا گیا جبکہ چمپت رائے جنرل سیکریٹری ہوں گے۔اجلاس کے بعد صحا فیوں سے بات کر تے ہوئے چمپت رائے نے بتا یا کہ مندر کی تعمیر کے لیے چندہ قبول کرنے کے مقصد سے اسٹیٹ بینک آ ف اِنڈیا میں کھاتہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاستی کا بینہ نے مہا تما جو تی با پھُلے قرض معا فی اسکیم کے لیے ہنگا می فنڈ سے 10؍ہزار کروڑ روپئے فراہم کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔کل منعقدہ کا بینی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
اِس کے علا وہ ریاست میں تمام سر کا ری اور امداد یافتہ اسکولوں میں6؍ سے18؍ سال کے کمزور بینائی والے طلباء کو مُفت عینکیں فراہم کرنے کو بھی ریاستی کا بینہ نے منظوری دی ہے۔ اِس منصوبے کے مطا بق محکمہ صحت عامہ کی جانب سے کمزور بینائی والے طلباء کو مقررہ سپلائرز کے ذریعے مُفت عینکیں بہم پہنچائی جائے گی۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے اورنگ آباد شہر میں اندرونی راستوں کے تعمیری کاموں کے لیے 152؍ کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے۔کل ممبئی میں اِس حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد اورنگ آباد کے نگراں وزیر سبھاش دیسائی نے یہ اطلاع دی۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ یہ کام اورنگ آباد میونسپل کار پوریشن ‘ اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کار پوریشن ‘ اور مہاراشٹر صنعتی تر قیاتی کارپوریشن کے توسط سے کر وائے جائیں گے۔
***** ***** *****
بی جے پی کے اورنگ آباد ضلع کے سا بق صدر کشن چند تنوانی اور وکاس آگھاڑی کے گروپ لیڈر گجا نن بار وال نے کل شیو سینا میں شمو لیت اختیار کر لی۔ شیو سیناکے ضلعی سر براہ رکن اسمبلی امبا داس دانوے نے بتا یا کہ اِن رہنمائوں نے ممبئی میں ماتو شری پہنچ کر شیو سینا کے قائد وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی موجود گی میں شیو سینا میں شمو لیت اختیار کی۔
***** ***** *****
چھتر پتی شیواجی مہاراج کی 390؍ ویں جینتی کل ریاست بھر میں جوش و خروش سے منائی گئی۔ اِس مناسبت سے شیواجی مہاراج کی جائے پیدائش شیو نیری قلعے میں وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی موجود گی میں مخصوص تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شیواجی مہاراج کے خیالات کی تر ویج کے لیے ریاستی حکو مت پُر عزم ہے۔ اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے شیو نیری قلعے کی تزئین و آرائش اور ڈیولپمنٹ کے لیے 23؍ کروڑ روپئے فنڈ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
***** ***** *****
راج ما تا جی جائو کی خواہش کے مطا بق خود مختار حکو مت قائم کرنے والے شیورائے کو ہمیں موجودہ دور کے تنا ظر میں
سمجھنا ہو گا۔اِن خیا لات کا اظہار معروف مفکر گنگا دھر بَن برے نے کیا ۔ وہ کل ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں چھتر پتی شیواجی مہا راج کی جینتی کی مناسبت سے ’’ جنگ کے علا وہ شیواجی مہاراج‘‘ اِس موضوع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔
***** ***** *****
کل منائی گئی شیو جینتی کے موقعے پر جالنہ میں شو بھا یاترا نکالی گئی ۔ہنگولی میں چھتر پتی شیواجی مہاراج کے پُتلے کے قریب رکن ِ پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل کی موجود گی میں شیو جنم اُتسو کا اہتمام کیا گا تھا۔۔عثمان آباد میں شری سائی پریوار کی جانب سے بلڈ ڈو نیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
اورنگ آباد ضلع کلکٹر دفتر میں رہائشی ڈپٹی کلکٹر سنجئے جا دھو نے شیواجی مہاراج کی شبیہ پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔ جب کہ کرانتی چوک پر ضلع شیو جینتی اُتسو سمیتی کی جانب سے مہا راج کے پُتلے پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھول نچھا ور کیے گئے۔ اِسی طرح علا قائی کمشنر دفتر کے رو برو شہر یت تر میمی قانون کی مخالفت میں احتجاج کر رہے مظاہرین کی جانب سے شیو جینتی کے موقعے پر بلڈ ڈو نیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیاتھا۔اِس موقعے پر مظا ہرین کے کو آرڈینٹر احمد جلیس نے کہا کہ اِس کیمپ کے ذریعے ہم قو می یکجہتی کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment