Sunday, 9 February 2020



Regional Urdu Text  Bulletin, Aurangabad, Date : 09.02.2020, Time : 8.40 - 8.45 AM

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 09 February-2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۹؍ فروری  ۲۰۲۰؁
وَقت :  ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
ریلوے کی نجی کاری کرنے کی کسی قسم کی تجویز نہیں ہے۔ یہ بات ریلوے وزیر پیوش گوئل نے کہی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ چند ریلوے گاڑیوں میں تجارتی اور دیگر خدمات بیرون سے لینے کی تجویز ہے۔ پارلیمنٹ میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے یہ بات ریلوے وزارت کی جانب سے کہی گئی۔ ریلوے گاڑیو ںکی آمد و رفت اور تحفظ کی مکمل ذمہ داری ریلوے بورڈ کے پاس رہے گی، صرف چند منتخبہ راستوں پر ریلوے گاڑیوں میں جدید طریقۂ کار سے ریلوے ڈبے تیار کرنے کیلئے نجی کمپنیوں کو اجازت دینے کی تجویز ہے۔ یہ بات وزیرِ موصوف نے کہی ہے۔
***** ***** *****
دلّی قانون ساز اسمبلی کی 70/ نشستوں کیلئے کل 61/اعشاریہ 46/ فیصد پولنگ ہوئی۔ دلّی کے چیف الیکشن آفیسر رنویر سنہہ نے صحافتی کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔ اس انتخاب میں 672/ امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔ ووٹوں کی گنتی پرسوں یعنی منگل 11/ فروری کو ہوگی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلع کے کنڑ کے سابق رکنِ اسمبلی ہرش وردھن جادھو مہاراشٹر نونرمان سینا میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں۔ انھوںنے کل ممبئی میں راج ٹھاکرے کی موجودگی میں منسے میں شمولیت اختیارکی۔ شیوسینا کے سہاس داشرتھے‘ بھارتیہ جنتا پارٹی کے آنجہانی رہنما پرمود مہاجن کے بھائی پرکاش مہاجن اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دلیپ بنکر نے بھی جادھو کے ساتھ کل نونرمان سینا میں شمولیت اختیار کی۔ آئندہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے مدِنظر یہ چاروں افراد کی منسے میں شمولیت اہمیت کی حامل ہے۔ یہ بات منسے کے اورنگ آباد کے ضلع صدر سُمیت کھامبیکر نے کہی۔
اسی بیچ دیگر ممالک سے دراندازی کرنے والوں کیخلاف مہاراشٹر نونرمان سینا کا آج ممبئی میں مورچہ نکالا جارہا ہے۔ اس مورچے کیلئے تمام ریاست سے منسے کے افسران اور ورکرس ممبئی پہنچ گئے ہیں۔
***** ***** *****
پیاز برآمد کرنے کی پابندی حکومت ختم کرے۔ اس مطالبہ پر ناسک ضلع کے پمپل گائوں میں کسانوں نے کل کچھ دیر کیلئے نیلامی بند رکھی تھی۔ بازار کمیٹی کے احاطے میں اس موقع پر برآمدات پابندی پر نعرے بازی کی گئی۔ بازار کمیٹی کے صدر رکنِ اسمبلی دلیپ بنکر نے اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو مکتوب روانہ کرکے برآمدات پر پابندی ختم نہیں کی گئی تو احتجاج سخت کرنے کا اشارہ دیا۔
***** ***** *****
احمد نگر ضلع اسپتال میں کورونا کا ایک مشتبہ مریض نظر آیا ۔ سوپا میں ایک کمپنی میں کام کرنے والا یہ مریض 15/ یوم قبل چین سے بھارت واپس آیا ہے۔ اسے کھانسی کی شکایت ہونے پر شریک ِ اسپتال کیا گیا۔ اس مریض کے خون کی جانچ کیلئے خون کا نمونہ پونہ روانہ کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
جالنہ ضلع کے جالنہ اور بدنا پور تعلقوں سے گذرنے والے باڑا صاحب ٹھاکرے سمردّھی شاہراہ کا کام 35/ فیصد مکمل ہوگیا ہے۔ ضلع میں 42/ کلو میٹر طویل اس شاہراہ پر تیرہ سو دس کروڑ چالیس لاکھ روپئے خرچ متوقع ہے۔ آج تک چار سو 37/ کروڑ 30/ لاکھ روپے خرچ ہوگئے ہیں۔ اس کی اطلاع راستے ترقیاتی کارپوریشن کے ڈپٹی انجینئر دیواکر مورے نے دی۔ فلائی اوور بریج کے علاوہ دیگر بریج کے کام بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، یہ بات مورے نے کہی۔
***** ***** *****
کرکٹ :خواتین کرکٹ میں‘ میلبورن میں کل اسمرتی مندھانا کی شاندار نصف سنچری کی بدولت بھارت نے پانچویں ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مہم میں آسٹریلیاء کو سات وکٹ سے ہرادیا۔ پہلے بلّے بازی کیلئے بلائے جانے پر آسٹریلیاء نے پانچ وکٹ پر 173/ رن بنائے تھے۔ بھارت نے 14/ اوورس اور چار گیندوں میں 177/ رن بناکر میچ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت پوائنٹس ٹیبل میں انگلینڈ کے بعد دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ آج آسٹریلیاء اور انگلینڈ کے درمیان فائنل لیگ میچ کھیلا جائیگا اور جیتنے والی ٹیم اس مہینے کی 12/ تاریخ کو ہونے والے خطابی مقابلے میں شامل ہوگی۔
دوسری جانب مردوں کے کرکٹ میں نیوزی لینڈ نے کل آکلینڈ میں ایڈن پارک کے مقام پر کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھارت کو 22/ رن سے ہراکر تین میچوں کی سیریز جیت لی ہے۔ پہلے بلّے بازی کیلئے بلائے جانے پر نیوزی لینڈ نے مقررہ 50/ اوورس میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 273/ رَن بنائے تھے۔ جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 48/ اوورس اور تین گیندوں میں 251/ رَن پر آئوٹ ہوگئی۔ بھارت کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔
تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ اس مہینے کی گیارہ تاریخ کو کھیلا جائیگا۔
***** ***** *****
مشرق کی جانب سے اور مغرب کی جانب سے چلنے والی ہوائوں کے ملاپ کی وجہ سے ریاست میں کئی مقامات پر اَبرآلود اور چند مقامات پر بارش کا قیاس ہے۔لاتور اورناندیڑ اضلاع میں کل چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ سردی‘ کہرا‘ بادل کا ماحول اور غیر موسمی بارش کے آثار کئی مقامات پر نظر آئے۔ اَبر آلود ماحول کی وجہ سے کچھ فصلیں خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
***** ***** *****

No comments:

Post a Comment