आकाशवाणी औरंगाबादची बातमीपत्र AIR CHHATRAPATI SAMBHAJINAGAR NEWS
▼
Wednesday, 18 March 2020
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 18.03.2020, Time : 8.40 - 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.Date: 18 March-2020Time: 8:40 to 8:45 amآکاشوانی اَورنگ آبادعلاقائی خبریںتاریخ:۱۸؍ مارچ ۲۰۲۰وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸***** ***** *****ممبئی میں کل کورونا وائرس سے متاثرہ ایک 64/ سالہ شخص کی موت واقع ہوگئی۔ریاست میں یہ کورونا کے باعث پہلی اور ملک بھر میں تیسری ہلاکت ہے۔ 5/مارچ کو دوبئی سے ممبئی آنے والے اس شخص کا پہلے ہندوجا اسپتال میں اور بعد میں 14/ تاریخ سے کستوربا اسپتال میں علاج جاری تھا۔ اس شخص کے خاندان کے مزید دو افراد بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان دونوںافراد سمیت ہندوجا اسپتال کے چند ملازمین کو کورونا کیلئے قائم کردہ علیحدہ مرکز میں رکھا گیاہے۔ دریں اثناء ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 41/ ہوگئی ہے۔ ان میں 27/ مرد اور 13/ خواتین شامل ہیں۔***** ***** *****ریاست کے تمام خود مختار اداروں میں مجوزہ انتخابی سرگرمیاں تاحکمِ ثانی ملتوی کردی گئی ہیں۔ ریاستی انتخابی کمشنر یو پی ایس مدان نے کل یہ اعلان کیا۔ جان لیوا موذی کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست ریاستی حکومت نے انتخابی کمیشن سے کی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے کے باعث اورنگ آباد اور نئی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات‘ جبکہ پربھنی‘ ناسک‘ دھولیہ اور تھانہ میونسپل کارپویشنوںکے ضمنی انتخابات ملتوی کردئیے گئے ۔ ریاست کے 19/ اضلاع کی ایک ہزار 570/ گرام پنچایتوں کیلئے 31/ مارچ کو رائے دہی ہونے والی تھی۔ بیڑ ضلع کے کیج اور ناندیڑ ضلع کے بھوکر سمیت 9/ نگر پریشد اور نگر پنچایتوں کے علاوہ تقریباً 12/ گرام پنچایتوں کے عام انتخابات کیلئے وارڈز کی تشکیل کا عمل جاری تھا۔ اب انتخابی کمیشن کے اعلان کے بعد یہ تمام سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں۔ یوپی ایس مدان نے بتایا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس خصوص میں علیحدہ احکامات جاری کیے جائیں گے۔***** ***** *****وزیرِ اعلیٰ اُدّھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ممبئی میں منترالیہ سمیت سرکاری دفاتر بند نہیں کیے جائیں گے، تاہم صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے اور اس خصوص میں ضرورت کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا۔ وہ کل ممبئی میں ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحیفہ نگاروں سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ سرِدست حکومت نے انتہائی ضروری خدمات کے زمرے میں نہ آنے والے شعبوں کو محدود طور پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سرکاری دفاتر میں تعطیلات کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم آئندہ چند یوم میں ملاز مین کو دو مرحلوں میں کام پر بلانے پر غور کیا جارہا ہے۔***** ***** *****کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے وسطی ریلوے نے ناگپور۔ ممبئی۔ ناگپور ایکسپریس اور لوک مانیہ تلک ٹرمینس تا نظام آباد ایکسپریس سمیت 23/ ٹرینیں آئندہ یکم اپریل تک ردّ کردی ہیں۔ مسافروں کو اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے محکمۂ ریلوے سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ متعدد ریلوے بورڈز نے پلیٹ فارم پر غیر ضروری ہجوم سے بچنے کے اقدام کے طور پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 50/ روپئے کردی ہے۔***** ***** *****جالنہ میں کل کورونا کے مزید دو مشتبہ مریضوںکو ضلع کے سرکاری اسپتال میں قائم کردہ خصوصی علیحدہ نگہداشت اکائی میں داخل کردیا گیا ۔ ان میں سے ایک شخص چین کا سفر کرکے اور دوسرا گوا سے واپس آیا تھا۔ دریں اثناء جالنہ، ناندیڑ اور پربھنی اضلاع میں کورونا وباء کے پیشِ نظر مال‘ بڑے بازار او رہفت روزہ بازار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ناندیڑ کا سب سے بڑا بدھ وار بازار بند رہے گا۔ اس فیصلے کے باعث سبزیوں کی کاشت کرنے والے افراد میں تشویش پائی جاتی ہے۔جالنہ ضلع کی بازار کمیٹی میں کل موسمبی 12/ہزار روپئے فی میٹرک ٹن فروخت ہوئی۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ریشم اور کپاس کی خرید پر بھی کورونا کا اثر ظاہر ہونے لگا ہے۔ اورنگ آباد میں کل 7/ افرادکو مشتبہ مریض کی حیثیت سے سرکاری اسپتال کے خصوصی وارڈ میں داخل کیا گیا۔***** ***** *****مہاراشٹر بین الاقوامی تعلیمی بورڈ کو ریاستی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کل منعقدہ کابینی اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر ریاست کے تمام اسکولوںکیلئے نئی تعلیمی پالیسی کے تحت بین الاقوامی معیار کا نصاب تیار کرنے کا فیصلہ بھی کابینہ نے کیا۔***** ***** *****مراٹھواڑہ کے چندایک مقامات پر کل غیر موسمی بارش ہوئی۔ جالنہ ضلع کے عنبڑ تعلقے کے شاہ گڑھ‘ کھام گائوں‘ باڑ کیشور‘ گوری گندھاری‘ ساور گائوں اور ناک جھری علاقوں میں کل شام تیز ہوائوں کے ساتھ غیر موسمی بارش ہوئی۔ شاہ گڑھ علاقے میں کچھ دیر ژالہ باری بھی ہوئی۔ اچانک ہوئی اس بارش کے باعث گندم کی تیار فصلوںاور چنے کی فصلوں کو نقصان پہنچا۔ اورنگ آباد ضلع کے ویجا پور‘ سلوڑ اور پھلمبری میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ جس کے باعث بیشتر مقامات پر بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔***** ***** *****ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے رجسٹرار عہدے پر ڈاکٹر جئے شری سوریہ ونشی کو نامزد کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر پرمود ایولے نے کل ایک اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ اس موقع پر انھوں نے یونیورسٹی کے دیگر افسران کی نامزدگی کی بھی اطلاع دی۔***** ***** *****
No comments:
Post a Comment